مردم شماری میں سندھ و بلوچستان کی آبادی کم دکھانے کے شواہد ہیں، مرتضیٰ وہاب کا دعویٰ
سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ سندھ اور بلوچستان کی آبادی کو مردم شماری میں کم دکھایا گیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ افسوس ہے مردم شماری کے معاملے پر پی ٹی آئی کی…
سعودی سفارتکار کی پاکستان میں ہلاکت دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی، شیخ رشید
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سال 2011 میں پاکستان میں سعودی سفارتکار کی ہلاکت دہشتگردی کی بدترین کارروائی تھی۔وزیر داخلہ شیخ رشید سے پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان سعودی عرب تعلقات سمیت…
جہانگیر ترین کا دعویٰ، مطلب وزیراعظم اکثریت کھوچکے، فیصل کریم کنڈی
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین کے دعویٰ کا مطلب وزیراعظم عمران خان اکثریت کھوچکے ہیں۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ 3 ارکان…
سندھ میں کورونا کے 374 نئے مریضوں کی تشخیص، 4 کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 9411 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ جس کے نتیجے میں 374 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ سندھ میں ابتک کورونا کے 3360861…
کسی بھی ملک کیخلاف کوئی جارحانہ عزائم نہیں، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان ان تمام اقدامات کا خیر مقدم کرتا ہےجو افغانستان میں امن و استحکام لاسکتے ہیں، افغانستان مین امن و استحکام لانے کے اقدامات سے پورا خطہ مستفید ہوگا، ہمارے کسی بھی ملک کے خلاف کوئی…
ترک زبان سکھا نے کے لیے جامعہ این ای ڈی اور ترکش ادارے میں معاہدہ
جامعہ این ای ڈی اور ترکش معارف فاؤنڈیشن کے مابین ترک زبان سیکھنے اور سکھانے سے متعلق Memorandum of Intent (ایم او آئی) پر دستخط ہوگئے۔میزبانی کے فرائض انجام دیتے ہوئے ٹیکنیکل اسسٹنٹ ٹو دی وائس چانسلر دانش الرحمان خان کا کہنا تھا کہ ترک…
ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی
ملک میں سونے کی قدر میں گزشتہ روز گراوٹ کے بعد آج اس کی فی تولہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور یہ1 لاکھ 4 ہزار روپے پر برقرار ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 89 ہزار 163روپے برقرار ہے۔ایسوسی ایشن…
ای سی سی اجلاس، وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کیلئے 33 کروڑ روپے منظور
اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر کے لیے 33 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت ای سی سی کے اہم اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کے اس اجلاس میں…
جیف بیزوس مسلسل چوتھے سال دنیا کی امیر ترین شخصیت
دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں جیف بیزوس مسلسل چوتھے سال پہلے نمبر پر ہیں۔ ای کامرس کمپنی ایمیزون کے بانی کے اثاثوں کی مالیت 177 ارب ڈالرز یعنی 272 کھرب روپے سے زائد ہے۔ الیکٹرک کار میکر ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک151 ارب ڈالرز…
اسٹاک ایکسچینج میں منفی دن، 451 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں سرمایہ کاری کا منفی دن رہا، ہنڈریڈ انڈیکس میں 451 پوائنٹس کی کمی۔ اسٹاک مارکیٹ کا بینچ مارک 100 انڈیکس 451 پوائنٹس کم ہو کر 43 ہزار 953 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 816 پوائنٹس کے…
سعودعرب سے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے، ذلفی بخاری
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات جلد معمول پر آجائیں گے۔اسلام آباد میں ذلفی بخاری سے پروموٹر ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے سعودی…
فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو غلط رنگ دیا گیا: مولانا طاہر اشرفی
وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ فحاشی سے متعلق عمران خان کے بیان کو لوگوں نے غلط رنگ دیا، بچیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو کڑی سے کڑی سزا دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں مساجد میں طے شدہ ایس او پیز کے…
عمران خان چینی اسکینڈل میں ذاتی طور پر ملوث ہیں، عظمی بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا چینی کی قیمت اور بحران سے متعلق کہنا ہے کہ عمران خان چینی اسکینڈل میں ذاتی طور پر ملوث ہیں۔عظمی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کے دوران حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی پہلے باہر بھجوائی گئی آج…
الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمیشن کو مراسلہ ارسال
ضمنی انتخابات کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ پرعملدرآمد کروانے کے معاملے پر الیکشن کمیشن کا صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اور پنجاب کو مراسلہ ارسال کردیا۔مراسلے کے مطابق ضمنی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کیلئے کوڈ آف کنڈکٹ جاری کیا گیا تھا، کوڈ…
برطانیہ: 12 اپریل سے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان
برطانیہ کے وزیر اعظم نے 12 اپریل سے ملک کے تفریحی مقامات کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کہنا ہےکہ تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ ہوٹلز اور کاروباری مراکز کو بھی کھولا جا رہا ہے۔انہوں نے اس ضمن میں اعلان کرتے ہوئے…
نیپرا نے بجلی فی یونٹ 64پیسے مہنگی کردی
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے فی یونٹ بجلی 64پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جبکہ…
سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے، اسکولزایسوسی ایشنز
آل سندھ پرائیوٹ اسکولز اینڈ کالجز کے سربراہان کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگوائی جائے، سیاسی و سماجی تقاریب پر پابندی اور تعلیم کو ترجیح دی جائے۔صدر آل سندھ پرائیوٹ…
شہزاد اکبر کا جہانگیر ترین کو شکوے کا جواب
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے جہانگیر ترین کے شکوے کا جواب دے دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مشیر داخلہ وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیرِ داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہےکہ یہ نہیں ہوسکتا کہ احتساب اور…
بھارت میں کورونا وائرس کی تیسری لہر، گجرات ، پنجاب میں رات کا کرفیو
بھارت میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گجرات اور پنجاب میں بھی رات کا کرفیو نافذ، مہاراشٹر میں کورونا ویکسین کم پڑنے پر کچھ ویکسی نیشن سینٹر بند کردیئے گئے۔بھارت میں دوسری مرتبہ ایک لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آنے پر گجرات کے 20…
لندن سے یورپ جانیوالی پرواز کی جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ
لندن سے یورپ کے ملک لیٹویا جانے والی ریان ایئر کی پرواز کی جانب سے جرمنی میں ہنگامی لینڈنگ کی گئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق فلائٹ نمبر ایف آر 2642 نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورپ کے ریگا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مقامی وقت کے مطابق…