جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

لاہور میں بلدیاتی انتخابی مہم کے دوران فائرنگ، 6 افراد زخمی

لاہور کے علاقے والٹن میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات کی مہم کے دوران مخالف گروپ کی فائرنگ سے 6 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نعیم بٹ کے 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ آزاد…

گورکھ ہل: سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، ہلاکتیں 5 ہوگئیں

دادو کے سیاحتی مقام گورکھ ہل اسٹیشن پر سیاحوں کی گاڑی الٹنے کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 5 ہوگئی، 2 زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔گورکھ ہل اسٹیشن کھاول لک کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا، حادثے میں 4 سیاح موقع پر ہی جاں…

یومِ دفاع آج جوش و جذبے سے منایا جائے گا

ملک بھر میں یومِ دفاع آج بھرپور جوش و جذبے سے منایا جائے گا، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرے گی۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے بے مثال جرأت مندی سے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا تھا۔عارف…

کراچی کی ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ

کراچی میں بارش کے بعد ملیر ندی میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد کورنگی کاز وے اور قیوم آباد سے کورنگی جانے والے روڈ پر پانی آگیا۔سڑکوں پر پانی آنے کی وجہ سے ٹریفک کو متبادل راستے جام صادق پل پر موڑ دیا گیا۔ملیر ندی کے…

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب

وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج طلب کرلیا۔مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔اجلاس میں پانی کی تقسیم اور صوبوں کے مسائل پر گفتگو ہوگی جبکہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد ہائر ایجوکیشن…

سندھ کے اسکولوں میں آج سے ویکسی نیشن ہوگی

سندھ میں آج سے اسکولوں میں ویکسی نیشن مہم شروع کی جائے گی۔نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کے لیے والدین سے رضا مندی سرٹیفکیٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اپنے…

عبدالقادر جادوئی اسپین بولنگ سے آج بھی دلوں میں موجود

دنیائے کرکٹ کے عظیم لیگ اسپنر عبدالقادر کو بچھڑے دو سال بیت گئے، لیکن لیجنڈری بولر کی جادوئی لیگ اسپن بولنگ اور بیباک تبصروں کو نہیں بھلایا جا سکتا۔دنیائے کرکٹ میں اسپن باؤلنگ کو بلندیوں پر پہنچانے والے لیگ اسپنر عبدالقادر کی آج دوسری…

کراچی: غیرت کے نام پر نوجوان لڑکے کا قتل، لڑکی شدید زخمی

کراچی میں غیرت کے نام پر بھائی اور ماموں نے تیز دھار آلے سے لڑکے اور لڑکی کو شدید زخمی کردیا، اسپتال پہنچنے پر لڑکا دورانِ علاج دم توڑ گیا دونوں ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق ابو الحسن اصفہانی روڈ پر قائداعظم کالونی…

کراچی: جوڑیا بازار کی چینی والی گلی میں کیچڑ اور بدبو کا راج

بارش کے بعد جوڑیا بازار کراچی کی چینی والی گلی میں کیچڑ اور بدبو کا راج ہے۔چینی گلی کی سڑک پر کیچڑ کی موٹی تہہ سے گزرنے والی گاڑیوں کے پہیے اپنا نقش چھوڑ رہے ہیں۔ مزدوروں کا کام کرنا اور بازار آئے صارفین کا چلنا دشوار ہے۔ شہر سمیت اس…

شہید پائلٹ میجر ایاز حسین کون ہیں؟

شہید پائلٹ میجر ایازحسین نے گزشتہ سال اسکردو میں اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، شہید میجر ایاز نے پاک فوج میں 13 سال خدمات انجام دیں۔جیو نیوز اپنے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی زندگی پر روشنی ڈال رہا ہے۔وطن کی مٹی گواہ…

کراچی: جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلوں کا اعلان

جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں داخلوں کا اعلان ہوگیا، بی اے، بی ایس سی اور بی کام دوئم کے داخلہ فارم 17 ستمبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ایل ایل بی، بی اے ایل ایل بی، اور ایل ایل ایم کے امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی…

وزارت تجارت ہر ماہ درآمدات، و برآمدات کا حساس تجزیہ کرے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے وزارت تجارت سے ہر ماہ کی درآمدات و برآمدات کا حساس تجزیہ کرنے کا کہہ دیا۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت تجارتی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے اعلامیے کے مطابق سیکرٹری تجارت نے شرکاء کو…

محکمہ داخلہ سندھ کی عوامی مقامات پر ماسک استعمال کی ہدایت

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدر آباد کی انتظامیہ کو عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی اور حیدر آباد کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا کہ سندھ کے…