دو پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 کی کاپی ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نہیں دی گئی، مفتاح اسمعیل
پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں ہمیں 117 پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 ملے گئے ہیں، دو پولنگ اسٹیشن کے فارم 45 کی کاپی ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نہیں دی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ دوران پولنگ دو سرکاری گاڑیاں…
پنجاب میں موبائل ویکسی نیشن سینٹرز قائم کرنے پر غور شروع
پنجاب میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز کی تعداد 246 تک بڑھانے اور موبائل ویکسی نیشن سینٹرز قائم کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کی صلاحیت بڑھا کر دوگنا کردی جائے گی۔کورونا وائرس کی صورتحال کا…
بلاول بھٹو کا ایمل ولی کو ٹیلی فون، اسفند یار ولی کی طبیعت معلوم کی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زردرای نے اے این پی خیبرپختونخوا کے صدر ایمل ولی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے ایمل ولی سے اسفندیار ولی خان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ بلاول بھٹو اور ایمل ولی کے درمیان سیاسی…
یکم مئی کو یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری تعطیل نہیں ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
یکم مئی کو یومِ مزدور پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری تعطیل نہیں ہوگی۔اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یکم مئی کو ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کھلے رہیں گے۔نوٹیفیکشن میں کہا گیا کہ یکم مئی کو اسٹورز، ریجنل دفاتر اور وئیر ہاؤس کھلے…
پنجاب: کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص
حکومت پنجاب نے کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے 1 ارب 50 کروڑ روپے مختص کردیے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین خریدنے کے لیے 5 بڑے اداروں سے رابطہ بھی کرلیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ پنجاب کو وفاق کی طرف سے ویکسین کی 20 لاکھ…
آرمی چیف سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنوبی کوریا کے سفیر نے ملاقات کی جس میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان جنوبی کوریا…
این اے 249: نتائج میں سست روی کی وجہ کیا ہے؟
کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے حتمی نتائج کا انتظار ہے، نتائج میں سست روی کی وجہ پریزائڈنگ آفیسرز کا ڈی آر او آفس نہ پہنچنا بتائی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 276 پریزائڈنگ آفیسرز میں سے165 ڈی آر او…
کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
قومی ایئر لائن نے 3 خصوصی پروازوں کے ذریعے کورونا ویکسین کی مزید 10 لاکھ خوراک چین سے پاکستان پہنچا دیں۔پی آئی اے کی قومی ایئرلائن کی خصوصی پرواز پی کے 6852 جمعرات کی صبح 5 بج کر 35 منٹ پر، دوسری پرواز پی کے 6853 دوپہر 12 بج کر 8 منٹ پر…
وزیراعظم اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے فون پر عوام سے بات کریں گے
وزیراعظم عمران خان 2 مئی بروز اتوار دوپہر ڈیڑھ بجے فون پر عوام سے بات کریں گے۔فیصل جاوید نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیراعظم اتوار کو عوام کے سوالات کا جواب دیں گے۔رہنماتحریک انصاف فیصل جاوید نے یہ بھی بتایا کہ…
پی آئی بی کالونی کا پولیس مقابلہ مشکوک قرار، CCTV فوٹیج سامنے آگئی
پی آئی بی کالونی میں رات گئے ہونے والے پولیس مقابلے کے نتیجے میں دو ملزمان کی ہلاکت سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد مشکوک قرار دے دی گئی ہے۔کراچی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں دو ملزمان کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کا معاملہ سی سی ٹی وی…
بہاول پور، شیرنی رانی کے 3 بچوں کی پیدائش
بہاول پور کے چڑیا گھر میں شیرنی رانی نے 3بچوں کوجنم دیاہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف محمد زاہد کا کہنا ہے کہ شیرنی کے تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شیرنی کے تینوں بچے بنگال ٹائیگر نسل کے ہیں۔بشکریہ جنگ;} a {display:none;}
24 گھنٹوں میں مزید 1060 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14633 نمونوں کی جانچ کی گئی تھی جن میں سے 1060 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 4 اموات ہوئی ہیں۔مراد…
پولیس میں شہید کوٹہ پر قانونی مسودہ تیار کرلیا گیا
سندھ پولیس میں شہید کوٹہ پر قانون سازی کے لیے اہم مشاورت اور مسودہ تیار کرلیا گیا ہے۔سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں عمران یقوب منہاج ایڈشنل آئی جی اسپیشل…
پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروالیے
کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران پریزائڈنگ آفیسر نے دو بجے ہی فارم 45 پر پولنگ ایجنٹس سے دستخط کروالیے، فارم 45 پر دستخط پولنگ ختم اور گنتی مکمل ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔اطلاع ملنے پر پی ایس پی کے…
انٹراسٹی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی کے اطلاق کو یقینی بنایا جائے، وزیراعلیٰ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈویژنل انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ جمعہ سے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی کے اطلاق کو یقینی بنائے اور اس پابندی کا اطلاق دیگر صوبوں سے آنے والی ٹرانسپورٹ پر بھی ہوگا۔ تاہم ضلع میں داخل ہونے کی صورت…
غلط آپریشن سے 16 افراد کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہونے کے معاملہ کی تحقیقات مکمل
ملتان کے ٹرسٹ اسپتال میں سولہ افراد کے آپریشن کے بعد بینائی ختم ہونے کی تحقیقات مکمل کرلی گئی۔اسپتال انتظامیہ پر 5 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا، ڈاکٹر کا پرائیویٹ کلینک بھی سیل کردیا۔سرجن ڈاکٹر حسنین کے خلاف فوج داری کارروائی کرنے…
عیدالفطر پر 6 دن کی چھٹیاں، گائیڈلائنز بھی جاری
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے عیدالفطر کی چھٹیوں کے لیے گائیڈلائنز جاری کر دیں۔این سی او سی گائیڈلائنز کے مطابق رواں برس عید الفطر پر سرکاری چھٹیاں 10 سے 15 مئی تک ہوں گی۔گائیڈلائنز کے مطابق زور دیا گیا کہ 8 تا 16 مئی…
دنیا بھر میں بڑھتے کورونا کیسز، بین الاقوامی پروازیں کم کرنے کا فیصلہ، این سی او سی
دنیابھر میں بڑھتے کورونا کیسز کےپیش نظر بین الاقوامی پروازیں کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر ( این سی او سی) کے اجلاس میں پاکستان آنے والی مسافر پروازوں کو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قطرائرلائن نےپاکستان…
حکومت نے اعتکاف میں بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی ، طاہر اشرفی
وزیر اعظم کے معاون خصوصی مولانا طاہر اشرفی نے کہا کہ حکومت نے اعتکاف پر بیٹھنے پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔طاہر اشرفی نے کورونا وائرس سے نجات کے لیے جمعہ کو یوم دعا منانے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سب سے زیادہ ایس او پیز پر…
بھارت میں کورونا کی ہلاکت خیزی میں اضافہ
بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔ دلی کے بعد اب ممبئی کے اسپتالوں میں بھی مریضوں کے لیے بستر کم پڑگئے۔پورے شہر کے اسپتالوں میں صرف…