جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

محسوس ہوتا ہے یہ 2018 کے الیکشن کا تسلسل ہے، عامرخان

ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ ایک جماعت کو مخصوص انداز میں برتری دلا کر کیا ثابت کیا جارہا ہے؟ نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے یہ 2018 کے الیکشن کا تسلسل ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما…

دھاندلی کا ثبوت ملا تو سخت ایکشن لیا جائے گا، الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہو تو اس کو قانون کے مطابق سنا جائے گا۔ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک میں بیان میں کہا کہ دھاندلی کا کوئی ثبوت ملا تو سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام فیصلے میرٹ پر…

پیپلز پارٹی کو تاریخی فتح ملی، سعید غنی

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی میں بلدیاتی انتخابات بھی جیتے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی کہا ہے کہ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پیپلزپارٹی پر اعتماد کیا اور تاریخی فتح…

کرپٹ پی پی کا صوبائی الیکشن کمیشن سے چولی دامن کا ساتھ ہے، علی زیدی

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ اور تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے الزام لگایا ہے کہ کرپٹ پیپلز پارٹی اور صوبائی الیکشن کمیشن کا کرپشن میں چولی دامن کا ساتھ ہے۔علی زیدی نے کہا کہ الیکشن کے بعد ہر امیدوار لعن طعن کررہا ہے، غیر مطمئن ہے، سوائے…

ڈسکہ والا کھیل یہاں نہیں چلے گا؟ ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ نے مریم اورنگزیب سے سوال کیا کہ پولنگ اسٹیشن کے باہر موجود سعید غنی اصل نتائج سے ناواقف اور اسلام آباد میں بیٹھی مریم اورنگزیب ایک ووٹ سے واقف۔ کیسے؟ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آپ کا ڈسکہ والا کھیل…

ن لیگ کا نتائج میں تاخیر پر الیکشن کمیشن سے نوٹس کا مطالبہ

ترجمان ن لیگ مریم اورنگ زیب نے این اے 249 کے نتائج سے متعلق الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس کا مطالبہ کردیا۔ مریم اورنگ زیب نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور مفتاح اسماعیل این اے 249 کی سیٹ جیت چکے ہیں، حلقے کے مخصوص پولنگ اسٹیشن پر ڈسکہ گیم پلان ٹو کی…

تمام ناامید افراد بابرکت مہینے میں ﷲ سے دعا کریں،شعیب اختر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ رات جتنی بھی لمبی ہو پر صبح ہوتی ہے۔دنیا میں جو کوئی کہیں بھی پریشان ہے وہ اس بابرکت مہینے میں ﷲ سے سب کے لئے دعا کرے وہ سن لے گا۔اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شعیب اختر نے پیغام…

پیپلز پارٹی سب سے آگے ہے، سعید غنی

پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ جو نتائج بتارہا ہوں اس کے فارم 45 موجود ہیں۔مریم اونگزیب کی بات کا جواب دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ نتائج آرہے ہیں، اس دوران الزامات لگانا افسوس ناک ہے، ایک پولنگ…

78 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج ملے پی ایس پی جیت رہی ہے، مصطفیٰ کمال

چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے دعویٰ کیا ہے کہ 78 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج ملے ہیں جن کے مطابق پی ایس پی جیت رہی ہے۔بلدیہ ٹاؤن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ باقی نتائج نہیں دیےجارہے۔ این اے 249 انتخاب کی…

چیف الیکشن کمشنر کی اسلام آباد میں کنٹرول روم آمد

چیف الیکشن کمشنر اسلام آباد میں کنٹرول روم پہنچ گئے، ضمنی انتخاب کے نتائج کی ترسیل کی مانیٹرنگ، نتائج میں تاخیر پر صوبائی الیکشن کمیشن سے اظہار ناراضی کیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے سوال کیا کہ نتائج اپ لوڈ کیوں نہیں کیے گئے؟…

مریم نواز نے این اے 249 کے ضمنی الیکشن پر سوالات اٹھادئیے

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن پر سوالات اٹھادئیے۔مریم نواز نے کہا کہ این اے 249 میں ووٹر ٹرن آؤٹ بمشکل 15 سے 18فیصد ہے، گنتی کا عمل ساڑھے 8 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی جاری ہے؟، یہاں بھی دھند…

کراچی: ن لیگی کارکنان کا جشن، مریم نواز نے ویڈیو شیئر کردی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ضمنی الیکشن پر پارٹی آفس کے باہر کی ویڈیو شیئر کردی۔ خیال رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 پر ضمنی الیکشن جاری ہے جس میں غیر حتمی و غیر سرکاری…

کراچی: پی ٹی آئی اور کالعدم ٹی ایل پی کے کارکنوں میں جگھڑا

کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے بعد  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)  کے کارکنوں میں جگھڑا ہوگیا۔دونوں پارٹی کے  کارکنان نے ایک دوسرے پر کرسیوں سے حملے کیے۔ …

این اے 249 میں ہم پیپلز پارٹی سے آگے ہیں، امیدوار ن لیگ مفتاح اسمعٰیل

پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ این اے 249 میں ہم پیپلز پارٹی سے آگے ہیں، پیپلز پارٹی اگر کام کررہی ہوتی تو اچھا ہوتا یہ دونوں جماعتیں باتوں تک محدود رہیں۔ مفتاح اسمعٰیل نے کہا کہ امید ہے کہ ہمارے 15 سے 20 ہزار…

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری پابندیوں کی مدت میں اضافہ کردیا

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری پابندیوں کی مدت میں اضافہ کردیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹیگری سی میں شامل ممالک پر سفری پابندیوں میں 4 مئی تک توسیع کردی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارت سمیت 23 ممالک کو کیٹیگری سی شامل کر رکھا ہے۔این سی…

وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو ہٹا دیا، ذلفی بخاری

معاون خصوصی ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر کو ہٹا دیا۔ ذلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفیر سمیت سفارتی عملے کو پاکستانی کمیونٹی کی شکایات پر ہٹایا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سفیر و…

حکومت نے 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار والے پرائز بانڈ ختم کردیے

حکومت نے 15 ہزار اور ساڑھے 7 ہزار روپے کا پرائز بانڈ ختم کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق دونوں بانڈز کی مزید قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ 15 ہزار روپے کا بانڈ 30 جون کے بعد کیش نہیں ہوسکے…

کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے لگی

انٹرنیشنل کرائم انڈیکس نے جرائم کے اعداد و شمار پر شہروں کی درجہ بندی جاری کردی ہے، ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا 115 واں نمبر ہے۔پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شب و روز محنت نے ورلڈ کرائم انڈیکس میں کراچی کا درجہ بندی بہتر…

محمد زبیر نے ووٹوں کی گنتی دیر سے ہونے پر سوال اٹھادیا

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی سست روی سے ہونے پر سوال اٹھا دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ٹرن آؤٹ کم ہے تو گنتی جلدی مکمل ہوجانی چاہیے، جب تک تمام…