برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک ملکوں میں شامل کر دیا
برطانیہ نے پاکستان کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی معاونت جیسے مسائل سے دوچار ہائی رسک ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا۔ اکیس رکنی اس فہرست میں پاکستان کا نمبر پندرھواں رکھا گیا ہے۔ فہرست میں شام، یوگنڈا، یمن اور زمبابوے بھی شامل ہیں۔…
سمندر پار پاکستانیوں کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس شروع کی جائیں گی،ذلفی بخاری
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اورسیز پاکستانیز ذلفی بخاری نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹس جلد شروع کی جائیں گی۔معاون خصوصی ذلفی بخاری نے دبئی میں پاکستان بزنس کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ…
ضمنی انتخاب میں اس بار بھی بلا کامیاب ہوگا، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ انشاءﷲ 2018 کی طرح اس دفعہ بھی اس حلقے میں بلا چلے گا۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام کے مطابق اسد عمر سے تحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی سے ملاقات کی، اسد عمر نے ان سے انتخابی مہم کی صورت…
بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا، ذرائع
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس میں پی ڈی ایم کے شوکاز نوٹس کا معاملہ زیر بحث آیا، بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس میں شاہد خاقان عباسی کے شوکاز نوٹس کو پھاڑ کر پھینک دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ …
فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو وزارتِ اطلاعات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت اطلاعات کا قلمدان وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تجویز کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ فواد چوہدری کو…
یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونےکی پیشکش کردی،ذرائع
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ سے مستعفی ہونے کی پیشکش کردی۔بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یوسف رضا گیلانی نے پارٹی کو…
عمران خان ، آپ کی کرسی ایک جہاز کی مرہون منت ہے، مریم اورنگزیب
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی کرسی ایک جہاز کی مرہونِ منت ہے، جہاز ملتان سے لاہور آیا تو پنجاب حکومت ختم، اسلام آباد آیا تو وفاقی حکومت فارغ ہوجائے گی۔ اپنے بیان میں …
سی ای سی نے یوسف رضا گیلانی کی تجویز مسترد کردی
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے یوسف رضا گیلانی کی تجویز مسترد کردی۔پی پی کا سی ای سی اجلاس چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت ہوا۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر یوسف…
وزیراعظم کی عالم دین سے ریاست مدینہ کے وژن پر تفصیلی گفتگو
وزیراعظم عمران خان نے عالم دین سے اُن کے ریاست مدینہ کے وژن پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔وزیرِاعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مہتمم جامعہ رحیمیہ کراچی کے مفتی رحیم نے ملاقات کی۔ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، اپوزیشن…
این اے 75 ڈسکہ الیکشن: فافن کی 193 انتخابی خلاف ورزیوں کی نشاندہی
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں 193 انتخابی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کردی ہے۔فافن نے گزشتہ روز این اے 75 ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب پر اپنی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق…
الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیا
کراچی میں ہونے والے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی انتخاب کے دوران الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹس میں کہا گیا کہ اطلاع ہے کہ آپ حلقے میں پی ٹی آئی…
لاہور سمیت 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبہ جات کی او پی ڈیز بند
پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبہ جات کی او پی ڈیز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور سمیت صوبے 7 اضلاع کے سرکاری اسپتالوں کی او پی ڈیز بند کی جائیں گی۔محکمہ صحت کے مطابق سرکاری اسپتالوں کے 4 شعبہ جات کی اوپی…
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے اپنی وابستگی کو بھی ریزہ ریزہ کردیا، احسن اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری نے آج پی ڈی ایم کا وضاحتی نوٹس پھاڑ کر پھینک دیا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم سے اپنی وابستگی کو بھی ریزہ ریزہ کردیا ہے۔اپنے ایک بیان میں…
پشاور: ڈاکٹر الیاس سعیدی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
پشاور میں کورونا وائرس سے پروفیسر ڈاکٹر الیاس سعیدی انتقال کرگئے۔صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔پی ڈی اے کے مطابق ڈاکٹر الیاس سعیدی لیڈی ریڈنگ…
پی سی بی بورڈ آف گورنرز کو PSL میں کوویڈ-19 پروٹوکولز میں خامیوں پر مایوسی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوویڈ-19 پروٹوکولز میں خامیوں پر مایوسی کا اظہار کیا اور مناسب اقدامات کے ساتھ زیرو ٹالیرنس پالیسی پر زور دیا ہے۔ورچوئل اجلاس میں پی ایس ایل 2021 کے بائیو…
کراچی: گلستانِ جوہر میں 3 بچوں کی ہلاکت، ڈاکٹر کا اہم انکشاف
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) ڈاکٹر افشاں نے اہم انکشاف کیا ہے۔ایم ایل او ڈاکٹر افشاں نے بتایا کہ تینوں بچوں کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوا ہے، لیکن اُن کے جسم پر تشدد کے نشانات…
پی سی بی ہال آف فیم کا آغاز، ابتدائی طور پر 6 کھلاڑی شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز نے ہال آف فیم کا آغاز کردیا۔ملک کے نامور کرکٹ شخصیات کی خدمات کا اعتراف کے لیے پی سی بی ہال آف فیم کا آغاز کیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر 6 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔پی سی بی نے…
وزيراعظم عمران خان اور ولى عہد ابوظہبی شيخ محمد بن زید كے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
وزيراعظم عمران خان اور ولى عہد ابوظہبی شيخ محمد بن زید كے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے شیخ محمد بن زید سے ان کی والدہ کی خیریت دریافت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی طرف…
کراچی: فینسنگ کی خواتین کھلاڑیوں کا عدم سہولیات پر شکوہ
سہولیات سے محروم سندھ کی خواتین کھلاڑی دوسری انٹر ڈیوثرن سندھ فینسنگ چیمپئن شپ میں بہتر کارکردگی نہ دکھا سکیں، سندھ کی خواتین پلئیرز نے شکوہ کیا کہ انھیں اپنے علاقے میں کئی مسائل کا سامنا ہے۔شمشیر زنی خطرناک مگر دلچسپ کھیل ہے، اولمپک کے…
اوکاڑہ: بھائی اور والدہ کے بعد شاعرہ کرن وقار بھی چل بسیں
اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والی شاعرہ اور مصنفہ 34 برس کی کرن وقار، ان کے بھائی اور والدہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئے، کرن وقار کی شیر خوار بیٹی ہمیشہ کے لیے ماں کی محبت سے محروم ہوگئی، متاثرہ خاندان نے نجی…