پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی اسلام آباد میں سپرد خاک
پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل کرامت رحمٰن نیازی کو اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ تدفین میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، پاک بحریہ کے سابقہ سربراہان، مسلح افواج کے سینئر ریٹائرڈ، حاضر سروس افسران اورسویلینز نے…
کورونا کی تیسری لہر سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل استعمال کر رہے ہیں، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری وسائل استعمال کر رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور آکسیجن بیڈز کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔انھوں نے کہا کہ…
اسلام آباد: 20 خواتین سے زیادتی کا ملزم گرفتار
اسلام آباد پولیس نے خاتون پولیس اہلکار سمیت 20 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خواتین کو اسلحے کی نوک پر جنگل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بناتا اور قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو جاتا تھا۔…
شیخوپورہ: 4 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے باپ کو تھانہ بھکھی پہنچادیا گیا، ڈی پی او
شیخوپورہ میں اپنے 4 بچوں کو نہر میں پھینکنے والے ملزم باپ کو تھانہ بھکھی پہنچادیا گیا ہے۔ ڈی پی او مبشر مکین کا کہنا تھا کہ ملزم نے 23 اپریل کو اپنے ایک بیٹے اور 3 بیٹیوں کو بھکھی نہر میں پھینک دیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ نہر میں پھینکے…
پسماندہ طبقے کے تحفظ کیلئے اقدامات ضروری ہیں، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پسماندہ طبقے کے تحفظ اور نوجوانوں میں ہنر کے فروغ کے لیے اقدامات ضروری ہیں۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے وزارت خزانہ اور اقتصادی امور کے اعلیٰ حکام کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر کیا۔ اس اجلاس میں…
کراچی کلفٹن میں سنار کی دکان میں چوری کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں، ڈی آئی جی ساؤتھ
ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کا کہنا ہے کہ کلفٹن تین تلوار پر سنار کی دکان میں چوری کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ مارکیٹ میں اندر جانے کا ایک ہی دروازہ ہے، مارکیٹ کے دروازے پر تالے اور چار چوکیدار ہوتے ہیں۔جاوید…
وزیراعظم نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر جرات مندانہ موقف اپنایا، پرویز الٰہی
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ختم نبوتﷺ کے معاملے پر جرات مندانہ موقف اپنایا۔اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ وزیراعظم بین الاقومی فورم پر بھی بات کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر تمام سیاسی…
پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے شبہے میں 2 ملزم گرفتار
لاہور میں پاکستانی نژاد برطانوی لڑکی کے قتل کے شبے میں 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس نے 4 ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ماہرہ…
چیئرمین نیب ریٹائرڈ جج ہیں، بغیر انکوائری ملزم کو کیسے نکال سکتے ہیں؟ چیف جسٹس کا سوال
چیف جسٹس سپریم کورٹ نےاستفسار کیا کہ بغیر انکوائری کسی ملزم کو کیسے نکال سکتے ہیں؟ چیئرمین نیب عدالت عظمیٰ کے ریٹائرڈ جج ہیں۔چیف جسٹس یہ ریمارکس 10 ملین کی رشوت کے الزام میں نوکری سے فارغ کیے نیب افسران کے خلاف درخواست کی سماعت کےد وران…
صدقہ فطر اور فدیہ فی کس کم از کم 140 روپے ہے، مفتی منیب الرحمٰن
مفتی منیب الرحمٰن نے صدقہ فطر اور فدیے سے متعلق بیان جاری کردیا۔مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق فطرے اور فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اہل ثروت اپنے مالی معیار کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کریں۔مفتی منیب الرحمٰن کے…
انتخابی اصلاحات پر تاج حیدر، شفقت محمود اور رانا ثنا اللّٰہ کی رائے
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کی مثال دینے والوں کو پتا ہونا چاہیے وہاں الیکشن میں داخل اندازی نہیں ہوتی۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر، وفاقی وزیر شفقت محمود اور ن لیگ…
شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار کا اعلان
ماڑی پٹرولیم اور پی پی ایل نے شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار کا اعلان کردیا۔اعلامیے کے مطابق بیناری ایکس 1 فیلڈ، شاہ بندر بلاک سے قدرتی گیس کی پیداوار شروع کر دی ہے۔ماڑی پٹرولیم کے مطابق شاہ بندر بلاک سےحاصل گیس کا تخمینہ ساڑھے 9…
ملتان: رشتے سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا
ملتان میں مبینہ طور پر رشتے سے انکار پر لڑکی پر تیزاب پھینک دیا گیا۔ 24 سالہ متاثرہ لڑکی نشتر اسپتال منتقل کردی گئی، جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس کے مطابق ملتان میں تھانہ صدر کے علاقے کرم ٹاؤن…
لاک ڈاؤن کا خدشہ، خواتین نے سیلونز کا رخ کرلیا
عید کی آمد میں کئی دن ہیں لیکن لاک ڈاؤن کے خدشے پر خواتین نے ابھی سے سیلونز کا رخ کرلیا ہے۔خواتین کا کہنا ہے کہ جلدی اس لیے کررہی ہیں کہ عید کا میک اپ کہیں لاک ڈاؤن کی نذر نہ ہوجائے۔کورونا کے باعث عید پر ممکنہ لاک ڈاؤن کا ڈر ہے، جو…
جھنگ: لوگوں کے انگوٹھوں کے نشان لینے والا گروہ پکڑا گیا
بینظیر انکم سپورٹ اور احساس پروگرام کے نام پر فراڈ اور جھنگ میں لوگوں کے انگوٹھے کے نشان لینے والے 2 ملزم گرفتار کرلیے گئے۔ملزمان سے 1200 جعلی موبائل سمز اور 200 جعلی انگوٹھے کے نشانات بھی برآمد ہوئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق بینظیر انکم…
سوات: ٹریفک حادثے کے بعد پولیس کا شہری پر تشدد
سوات میں سیدو شریف روڈ پر ٹریفک حادثے کے بعد پولیس اہلکاروں کے شہری پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہری کو تشدد کے بعد گاڑی میں ڈال کر لے گئے۔ ویڈیوں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہری…
راولپنڈی، فیصل آباد، لیہ کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن
پنجاب میں راولپنڈی، فیصل آباد اور لیہ کے متعدد علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 4 سے 17 مئی تک نافذ رہے گا۔اس میں کہا گیا کہ راولپنڈی میں خیابان…
نہر میں بچوں کو پھینکنے کی کہانی سامنے آگئی
فیصل آباد کے رہائشی باپ کی طرف 4 بچوں کو نہر پھینکنے کے اصل کہانی سامنے آگئی۔پولیس کو دیے گئے بیان میں فیصل آباد کے رہائشی محسن نے بتایا کہ عید کے کپڑوں کا بندوبست نہ ہونے اور جھگڑے کے بعد بیوی کے گھر چھوڑ جانے پر اس نے 4 بچوں کو نہر…
جمشید دستی کی شادی سے متعلق 2 کڑی شرائط
سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے اپنی شادی سے متعلق دو کڑی شرائط کا اعلان کردیا۔مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں جمشید دستی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت چلی جائے اور مہنگائی کنٹرول ہوتو شادی کرلوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس دور میں شادی…
سندھ بھر سے341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف
سندھ بھرسے 341 افراد کی جبری گمشدگی کا انکشاف سامنے آیا ہے۔لاپتہ افراد کیس میں پولیس نے نئی فہرست سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی ہے۔سندھ پولیس نے صوبے سے 341 افراد کی جبری گمشدگی سے متعلق نئی فہرست سندھ ہائی کورت میں پیش کردی ہے۔رپورٹ کے…