جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ڈربن: جنوبی افریقا نے پاکستان ویمنز کیخلاف سیریز 0-2 سے جیت لی

جنوبی افریقی ویمنز ٹیم نے پاکستانی ویمنز ٹیم کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی۔ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقا نے پاکستان ویمن ٹیم کو 18 رنز ہرادیا۔جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے کھیلتے…

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس 2 فروری کو طلب کرلیا

 وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس دو فروری کو ہوگا۔ کابینہ کے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی…

ملا عبدالغنی برادر کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات، امن عمل پر تبادلہ خیال

طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر نے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی جس میں امن عمل اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان طالبان محمد نعیم کے مطابق طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا عبدالغنی برادر نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ…

اوپن بیلٹ پر سینیٹ الیکشن کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے، حافظ حمد اللّٰہ

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینیٹر حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کا فیصلہ بدنیتی پر مبنی ہے۔چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی (سی او ڈی) پر اپوزیشن کی دو بڑی…

اسٹیو جابس کاتیار کردہ ایپل کا نایاب کمپیوٹر 15 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے پیش

امریکن ٹیک کمپنی ایپل کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفسیر آنجہانی اسٹیو جابس کا بنایا ہوا ایپل کا نایاب کمپیوٹر 15 لاکھ ڈالر میں فروخت کے لیے سامنے آگیا۔اسٹیو جابس سے متعلق اکثر کچھ نہ کچھ انٹرنیٹ پر آجاتا ہے اور ایسی نایاب چیزوں کے…

پرویز خٹک کا عمران خان سے متعلق بیان پر یوٹرن

وزیر دفاع پرویز خٹک نے آج بڑا دعویٰ کیا پھر بڑا یوٹرن لیا۔  نو شہرہ میں پرویز خٹک نے کہا کہ ’وہ چاہیں تو عمران خان کی حکومت ایک دن نہیں چل سکتی ۔‘وزیر دفاع نے بڑا دعویٰ کر کے بڑا یوٹرن بھی لے لیا اور اپنی جیت کا کریڈٹ بھی عمران خان کو ہی…

مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے 7 بے گناہ کشمیریوں کو حراست میں لے لیا

قابض بھارتی فوج نے ضلع شوپیاں اور پلواما میں سرچ آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے دوران بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کیا۔بھارتی فورسز جعلی الزامات لگا کر نوجوانوں کو حراستی مراکز میں لے گئی، گرفتار نوجوانوں کے اہل خانہ اور مقامی سماجی رہنما کا…

روس: اپوزیشن لیڈر کی رہائی کیلئے مظاہرے، 3 ہزار افراد گرفتار

روس میں اپوزیشن لیڈر کی رہائی کے لیے ماسکو سمیت کئی شہروں میں ہونے والے مظاہروں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کی اور تین ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ امریکا نے لاٹھی چارج اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے روس سے اپوزیشن…

مسلم لیگ ن کو جو کرنا ہے وہ اپنا شوق پورا کرلے، شہزاد اکبر

وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا  کہ نواز شریف کی سیاست نظریات پر تو ہے ہی نہیں، انہوں نے سیاست میں چھانگا مانگا کلچر کو متعارف کرایا، نون لیگ کے رہنماؤں سے 25 ارب روپے کی زمین اب تک واگزار کی گئی…

کراچی میں باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے سے باکسر جاں بحق

کراچی میں ہونے والے باکسنگ مقابلے میں پنچ لگنے کے بعد ایک باکسر جاں بحق ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد اسلم نامی باکسر کو چہرے پر پنچ لگا جس کے بعد وہ گِر پڑا، اسلم کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پاکستان باکسنگ…

چینی و گندم کے ساتھ عمران خان پیٹرول مافیا کے بھی سرپرست ہیں، شازیہ مری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ عمران خان غریب کا خون اور تیل نچوڑ کر ہی دم لیں گے۔انھوں نے کہا کہ چینی و…