انتظامیہ جاتی امرا پر آپریشن کرنا چاہتی ہے، عطا تاڑر
مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تاڑر کہتے ہیں کہ انتظامیہ جاتی امرا پر آپریشن کرنا چاہتی ہے، 18 سے 20 کنٹینرز اڈا پلاٹ پر کھڑے کردیے گئے ہیں۔عطا تاڑر نے کہا کہ یہ کنٹینرز انتظامیہ نے آپریشن کے لئے منگوائے ہیں۔ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم…
پاکستان ٹیم بابر اعظم کی خوشیوں میں شریک
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون بیٹسمین بابر اعظم کی خوشیوں میں ٹیم کے کھلاڑی شریک ہوئے اور اعزاز حاصل کرنے پر بابر اعظم کو مبارک باد دی۔پی سی بی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا…
وزیراعظم آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج سندھ کا ایک روزہ دورہ کریں گے، عمران خان میگا ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریں گے۔وزیراعظم عمران خان سکھر میں احساس کفالت پروگرام کی سائٹ کا دورہ کریں گے اور کامیاب جوان پروگرام کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم…
ٹی ایل پی پر پابندی تاریخ ساز فیصلہ ہے، وزیراطلاعات
نئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کو تاریخ ساز فیصلہ قرار دے دیا۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ یقین ہے کہ پورا ملک حکومتی فیصلے کے ساتھ کھڑا…
شریف خاندان کے فرمودات سے کارروائی کا پتا چلا، شہزاد اکبر
مشیر داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے فرمودات سن کر پتا چلا کہ پنجاب حکومت نے رائے ونڈ اراضی سے متعلق کوئی کارروائی کی ہے۔پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کا…
خیبر پختونخوا کابینہ میں 2 نئے مشیروں کا اضافہ
خیبر پختونخوا کابینہ میں دو نئے مشیروں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ سابق سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف وزیراعلیٰ کے مشیر اطلاعات مقرر کردیے گئے جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی عاقب ﷲ کو بھی وزیراعلیٰ کا مشیر بنا دیا گیا۔یاد رہے کہ وفاقی…
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج سے شروع
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی گئی کمی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے شروع ہو گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے 32 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے…
سعد رضوی کی کارکنان سے اپیل، شہباز گِل نے تحریری بیان شیئر کردیا
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ٹوئٹر پر کالعدم تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے امیر حافظ محمد سعد رضوی کا تازہ بیان شیئر کیا ہے۔تحریر بیان میں سعد رضوی نے کارکنان کو ملکی مفاد کے خلاف کوئی غیرقانونی…
معروف عالم دین مولانا سید عون محمد نقوی انتقال کرگئے
معروف عالم دین مولانا سید عون محمد نقوی انتقال کرگئے۔جعفریہ الائنس پاکستان نے مولانا عون محمد نقوی کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔جعفریہ الائنس کا کہنا ہے کہ مولانا سید عون محمد نقوی کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ مولانا…
پاکستان ذمہ دارانہ فوجی انخلا کی حمایت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تنازعات کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان افغان فریقین سے ہم آہنگی کے ساتھ ذمہ دارانہ فوجی انخلا کی حمایت کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ پرامن، مستحکم، متحد، جمہوری، خودمختار اور خوشحال افغانستان…
میڈیا یکطرفہ خبریں چلاکر تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے، مفتی منیب
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے شکوہ کیا ہے کہ میڈیا یکطرفہ خبریں چلا کر تعصب کا مظاہرہ کررہا ہے۔کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ اسکرین پر تنظیم کا نام نہیں چلایا جاتا ایک…
سعد رضوی اور عمران خان کے نظریات کا موازنہ بنتا نہیں ہے، فردوس عاشق اعوان
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جدوجہد قانون کی بالادستی کے لیے ہے، سعد رضوی اور عمران خان کے نظریات کا موازنہ بنتا نہیں ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق…
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اجلاس کل صبح ساڑھے 10 بجے طلب کرلیا۔صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت طلب کیا ہے۔اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 32واں اور تیسرے پارلیمانی سال کا 10واں اجلاس ہوگا۔بشکریہ جنگ;} a…
وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ امور، کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان سے چینی سفیر نانگ رونگ نے ملاقات کی ہے جس میں دو طرفہ امور، کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات کے دوران غربت کے خاتمے سے متعلق چین کے تجربات پر گفتگو کی گئی۔ وزیر اعظم عمران…
2017 میں فیض آباد دھرنے میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا، محمد زبیر
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کا کہنا ہے کہ 2017 میں فیض آباد دھرنے میں قانون کو ہاتھ میں لیا گیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کے وقت فردوس صاحبہ دوسری طرف کھڑی تھیں۔ …
بیواؤں کا حق کھاکر جاتی امرا کا محل بنایا گیا، فردوس اعوان
وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ زمینوں پر قبضے اور بیواؤں کا حق کھا کر جاتی امرا کا محل بنایا گیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک…
جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، صدر مملکت
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی سے مخالفت نہیں، شفاف تحقیقات چاہتے ہیں۔ایک بیان میں عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں اسلامو فوبیا کے خلاف سب سے موثرآواز اٹھانے والا عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی حکومت نے…
تیل و گیس کی پیداوار کا شعبہ اس کی سپلائی میں اہمیت کا حامل ہے، عمر ایوب
وفاقی وزیر توانائی اور پیٹرولیم عمر ایوب نے کہا ہے کہ تیل اور گیس کی پیداوار کا شعبہ اس کی سپلائی میں بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر توانائی عمر ایوب نے تیل اور گیس کمپنیز کے سی ای اوز اور ایم ڈیز کے وفد سے ملاقات کے…
پیمرا نے کالعدم ٹی ایل پی کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی
پیمرا نے کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ہر قسم کی میڈیا کوریج پر پابندی لگادی۔اعلامیہ کے مطابق پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیو اسٹیشنز کو ہدایت جاری کردیں۔وفاقی وزراء نے علماکرام کوٹی ایل پی سے مذاکرات،ایکشن…
سراج الحق نے حکومت اور پی ڈی ایم کی پالیسی کو ایک جیسا قرار دیدیا
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی پالیسی کو ایک جیسا قرار دے دیا۔ جھنگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور…