جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دکی: زہریلی گیس سے کان میں پھنسے 8 کان کنوں کو نکال لیا گیا

بلوچستان کے ضلع دکی میں کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے جانے سے متعدد کان کن پھنس گئے۔تاہم امدادی کام مکمل کر لیا اور تمام پھنسے ہوئے کان کنوں کو نکال لیا گیا ہے۔بلوچستان کے درالخلافہ وادیٔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں واقع کوئلے کی…

سلیکٹڈ کو ماضی میں حکومت یرغمال بنانے کی اجازت دی گئی: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ ماضی میں سلیکٹڈ کو اجازت دی گئی کہ حکومت کو یرغمال بنالے۔کراچی( جنگ نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو...جاری کیئے گئے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی…

حکومت، کالعدم ٹی ایل پی مذاکرات پر شیخ رشید کا بیان

وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ ہم آج قومی اسمبلی میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرارداد پیش کریں گے۔ اپنے وڈیو پیغام شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مسجد رحمۃ اللعالمین سمیت…

کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، حافظ طاہر اشرفی

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں، دھرنے ختم ہوجائیں گے۔جیونیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ناموس رسالت کے حوالے سے قرارداد قومی اسمبلی میں…

شاہ محمود قریشی کی اماراتی وزیر مملکت برائےخارجہ سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ابوظبی میں وزیر مملکت برائےخارجہ امور احمد علی الصایغ سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے لیے روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی…

ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کو ویکسین لگانا ترجیح ہے، ڈبلیو ایچ او

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ بنیادی وسائل کی منصفانہ تقسیم کےذریعے کورونا کی عالمی وبا پر چند ماہ میں قابو پایا جاسکتا ہے۔ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک میں نوجوانوں کو ویکسین لگانا ترجیح ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ترقی…

کورونا، بلوچستان نے 25 ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں

بلوچستان کے محکمہ صحت نے دریا دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کورونا سے بچاؤ کی 25ہزار ویکسین پنجاب کو ادھار دے دیں۔ادھار دی گئیں ویکسین پنجاب ایک ہفتہ میں واپس کرے گا۔محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے پاس 16ہزار کورونا ویکسین موجود ہے،…

یو اے ای کی پاکستان کو قرض کی واپسی میں توسیع

متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں توسیع کر دی۔ابوظبی میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور اماراتی ہم منصب شیخ عبدﷲ بن زایدالنہیان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ شیخ عبدﷲ نے امدادی قرض کی واپسی کی مدت میں…

حامد رضا کی سربراہی وفد کی حافظ سعد رضوی سے ملاقات مکمل

چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ صاحبزادہ حامد رضا کی سربراہی میں 9 رکنی وفد نے تحریک لیبک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد رضوی سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق کئی گھنٹوں پر محیط اس ملاقات کے بعد صاحبزادہ حامد رضا نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر…

مسجدالحرام: خواتین سیکورٹی اہلکار صحن مطاف میں تعینات

مسجد الحرام میں خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو صحن مطاف میں تعینات کر دیا گیا۔ حرمین انتظامیہ کے مطابق خواتین اہلکار خواتین عمرہ زائرین کی رہنمائی اور دیگر سہولتیں فراہم کررہی ہیں۔اس سے قبل خواتین سیکورٹی اہلکاروں کو مساجد کے انتظامی اور…

عجلت میں ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کی ضرورت کیا تھی؟ خرم دستگیر کا سوال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر تجارت خرم دستگیر نے استفسار کیا ہے کہ حکومت نے عجلت میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم قرار دیا، اس کی ضرورت کیا تھی؟جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں ن لیگ کے خرم دستگیر، پی ٹی آئی…

علماء کے وفد کی سعد رضوی سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست

صاحبزادہ حامد رضا کی قیادت میں علما کے وفد نے جیل میں کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کرکے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔ علماء نے سعد رضوی سے اپیل کی کہ لاہور کا دھرنا ختم کیا جائے۔ نورالحق قادری نے کہا کہ تمام معاملات…

تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی تکمیل چاہتے ہیں، علما کونسل

پاکستان علماء کونسل تحریک لبیک اور حکومت کے درمیان مذاکرات کی تکمیل چاہتی ہے۔ پاکستان علما کونسل کا روزِ اول سے واضح مؤقف ہے کہ تشدد سے مسائل حل نہیں ہوتے، تشدد سے پاکستان اور اہل پاکستان کو نقصان ہوا ہے، پاکستان علما کونسل کسی بھی طرف…

ترین گروپ کی وزیراعظم یا نامزد کمیٹی سے اسی ہفتے ملاقات متوقع

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم  عمران خان یا ان کی نامزد کمیٹی سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی وزیراعظم عمران خان اور جہانگیرترین میں رابطہ کا طریقہ کار طے کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ پر…

وزیراعظم عمران خان کا سابق آئی جی ناصر درانی کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم عمران خان  نے  سابق آئی جی خیبر پختونخوا  ناصر درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے۔عمران خان نے ناصر درانی کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے  تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اورمعاون خصوصی اطلاعات پنجاب…

وزیرخارجہ 20 اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 20 اپریل کو ایران کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ ایرانی قیادت سے خارجہ امور کے علاوہ بارڈر کراسنگ، پاک ایران…

وزیراعلیٰ پنجاب کا رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر 100 فیصد عملدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی وزراء کا اجلاس ہوا جس میں محمود الرشید، ڈاکٹریاسمین راشد، ڈاکٹر محمد اختر…

ڈیری کے شعبے سے وابستہ افراد کو ہنرمند بنانے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ڈیری کے شعبے سے وابستہ افراد کو ہنرمند بنانے اور جدید تکنیک سے آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیری انڈسٹری کے وفد سے ملاقات میں کیا ہے۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ روزگار کے…

البانیہ: مسجد میں چاقو سے حملہ، 5 افراد زخمی

البانیہ کےدارالحکومت تیرانہ(Tirana ) کی مسجد میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چونتیس سالہ حملہ آور کو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا گیا۔ حملہ آور پولیس کو مارچ میں کیے گئے…

لاہور: 4 بڑے اسپتالوں کے وینٹی لیٹر بیڈ 100 فیصد بھر گئے، محکمہ صحت پنجاب

محکمہ صحت پنجاب نےاعتراف کیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں میں وینٹی لیٹر بیڈ 100 فیصد بھر گئے ہیں۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے بڑے اسپتالوں میں میو، جناح، کوٹ خواجہ سعید اور نواز شریف اسپتال شامل ہیں۔رپورٹ کے…