جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: شہری کی بہادری کی بدولت ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی  کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب شہری کی بہادری کی بدولت ڈاکو کو عوام نے پکڑ لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو رکشے میں سوار شخص سے لوٹ مار کر کے فرار ہورہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قریب سے گزرتے موٹرسائیکل سوار شہری نے ڈاکو کو…

نیب بورڈ میں 4 ریفرنس اور 12 انکوائریوں کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 4 ریفرنس اور 12 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔نیب اجلاس کے دوران اہم شخصیات کی کرپشن کے خلاف ایکشن لینے کا…

کوئٹہ دھماکا خود کش تھا، چینی سفیر محفوظ ہیں: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہوٹل کی پارکنگ میں ہوا حملہ خود کش تھا، چینی سفیر کئی دنوں سے وہاں ہیں اور محفوظ ہیں۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ چینی سفیر کئی…

بلاول بھٹو کا ملک میں بڑھتی بیروزگاری پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں بڑھتی بے روزگاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا کہ 2020 نوکریوں کا سال ہوگا، 2021 آگیا مگر نوجوانوں کو نوکریاں نہیں…

کراچی، فائرنگ میں جاں بحق خاتون پروفیسر بیٹے کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھیں

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں شرف آباد کے قریب گزشتہ شام فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق  ہونے والی ریٹائرڈ خاتون پروفیسر بیٹے کی شادی کی تیاریوں میں مصروف تھیں۔مقتولہ نگہت نسرین کے بیٹے محمد حسان نے جیونیوز سے گفتگو میں بتایا کہ  عید کے بعد…

ملتان 24 گھنٹوں میں کورونا اموات میں سب سے آگے

ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہرشدت اختیارکرگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا مریض جنوبی پنجاب کے شہر ملتان میں انتقال کر گئے۔ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال میں کورونا وائرس کے 8 مریض انتقال کر گئے۔گزشتہ…

بہترین کارکردگی پیش کرنے والے عملے کیلئے کیش انعامات

سینٹرل پولیس آفس میں تعینات عملے میں بہترین کارکردگی پرکیش انعامات تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔انسپیکٹر جنرل (آئی جی) سندھ مشتاق مہر نے حکم نامہ جاری کردیا۔آئی جی کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق سی پی او میں قائم مختلف شعبوں کے…

ایم ایس سول اسپتال سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا

ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر نور محمد سومرو سے اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔ڈاکٹر نور محمد سومرو سے اضافی چارج واپس لیے جانے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے چیئرمین ڈاکٹر طارق بنوری کو مدت ختم ہونے…

توشہ خانہ ریفرنس، وکیل کے کھانسنے پر جج کا جملہ، عدالت میں قہقہے

احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کے دوران وکیل کے کھانسنے پر کورونا ویکسین کا تذکرہ ہوا جس پر جج نے دلچسپ جملہ کہا جس سے عدالت زعفران زار بن گئی۔کمرہ عدالت میں وکیل کے کھانسنے پر احتساب عدالت اسلام آباد جج اصغر علی…

این اے 249، بیلٹ پیپرز پرTLP کا انتخابی نشان موجود ہے، ڈی آر او

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر (ڈی آر او) ندیم حیدر کا این اے 249 پرضمنی انتخاب سے متعلق کہنا ہے کہ  بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے،  بیلٹ پیپرز 2 روز میں الیکشن کمیشن کے حوالے کیے جائیں گے،  بیلٹ پیپرز پر ٹی ایل پی کا انتخابی نشان ’کرین‘…

’شاہد خاقان دو ٹکے کی تحقیق کرلیا کریں‘، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے نون لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے این سی او سی سے متعلق بیان پر ردعمل دے دیا۔اسد عمر نے شاہد خاقان عباسی کے این سی او سی سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شاہد…

خوشاب ضمنی انتخاب: محکمہ تعلیم کے 2 ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم

پی پی 84 خوشاب کےضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے 2 ملازمین کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیئے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن…

بلوچستان، ڈرگ اسمگلرز کیخلاف کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے ڈرگ اسمگلرز کے خلاف مختلف جگہوں پر کی گئی کارروائیوں کے نتیجے میں بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر لی گئی ہے۔ ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق بلوچستان میں ناکہ کھاری مسافر کوچز میں سوار 8 مسافروں سے56 کلو گرام…

لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 18.57 ریکارڈ

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 18.57 فیصد رہی۔صوبائی محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 7893 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1466 ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں…

جسٹس فائز کیس: جج صاحبان میں تکرار

سپریم کورٹ آف پاکستان میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرِثانی درخواستوں کی سماعت کے دوران عدالتِ عظمیٰ کے جج صاحبان کی آپس میں تکرار کا واقعہ پیش آیا جس میں جسٹس مقبول باقر ناراض ہو کر کمرہ عدالت سے چلے گئے۔دورانِ سماعت جسٹس مقبول باقر نے کہا…

شوگر اسکینڈل: موجودہ و سابق وزرائے پنجاب نیب میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے شوگر اسیکنڈل میں حکومتی طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیرِ آب پاشی پنجاب محسن لغاری کو طلب کر لیا۔ذرئع کے مطابق محسن لغاری کو 4 مئی کو نیب راولپنڈی آفس طلب کیا…

سلیکٹڈ حکمراں نے قوم کے 3 سال کیوں ضائع کیئے؟ رانا ثناء اللّٰہ

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ملک میں صرف انتقام اور بربادی کی گئی، سلیکٹڈ حکمراں نے قوم کے 3 سال کیوں ضائع کیئے؟مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

روز مرہ سرکاری امور چلانے کیلئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، اسد عمر

وفاقی وزیر پلاننگ اسد عمر کہتے ہیں کہ اس وقت کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس پر چل رہا ہے، معیشت کی عمارت کیلئے بنیادیں ڈال چکے ہیں، گروتھ خود بخود نہیں ہوتی، اس کے پیچھے سوچ ہوتی ہے، روز مرہ سرکاری امور چلانے کے لیے قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔اسلام آباد…

مرتضیٰ وہاب کو بھائی کی سالگرہ پر کورونا سے پہلے کا وقت یاد آگیا

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اپنے بھائی کی سالگرہ پر عالمی وبا کورونا وائرس سے پہلے کا وقت یاد کرنے لگے۔مرتضیٰ وہاب نے اپنے بھائی صمد کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔تصویر میں…

انگریزی میں جواب نہ دینے پر عدالت پولیس افسر پر برہم

سندھ ہائی کورٹ نے وکیل کے لاپتہ بیٹے اور ڈرائیور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران انگریزی میں جواب نہ دینے پر ایس پی سی ٹی ڈی حیدر آباد ایوب درانی پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔عدالتِ عالیہ نے استفسار کیا کہ لاپتہ افراد کے معاملے…