لاہور میں ڈاکٹر اپنے کلینک میں مردہ پایا گیا
لاہور کے علاقے گلبرگ میں ایک ڈاکٹر اپنے کلینک میں مردہ پایا گیا۔ ڈاکٹر کے جسم پر زخموں کے نشانات تھے جبکہ لاش کے قریب تیز دھار آلہ بھی پڑا ہوا تھا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر ظفر گلبرگ میں واقع اپنے کلینک میں مردہ پائے گئے ہیں۔ لاش کے قریب سے…
کراچی: 7 دنوں میں کورونا وائرس کے 2800 مریض
سندھ میں پچھلے ہفتے 17 سے 23 اپریل کے دوران کورونا وائرس کے صرف کراچی سے 2800 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس حوالے سے محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق شہر قائد میں گزشتہ 7 روز میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9.29 فیصد تک پہنچ…
پنجاب کے 25 اضلاع میں سرکاری و نجی کالج تاحکم ثانی بند
کورونا کی تیسری خطرناک لہر اور کورونا کیسز کی شرح بڑھنے پر پنجاب کے پچیس اضلاع کے تمام سرکاری و نجی کالجز تاحکم ثانی بند کردیئے گئے۔ دوسری طرف بہاول پور میں ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 9 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن…
آکسیجن کیلئے ترستے بھارتیوں کی نبض ڈوبنے لگی
بھارت میں کورونا وائرس بھیانک ہوگیا، آکسیجن کے لیے ترستے شہریوں کی نبض ڈوبنے لگی، اموات اور مریضوں کے خوفناک ریکارڈ بننے لگے۔چوبیس گھنٹوں میں 3 لاکھ 44 ہزار سے زیادہ نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ 26 سو کی سانس کی ڈور ٹوٹ گئی۔بھارت کے…
مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہوگئی، ڈپٹی کمشنر
ڈپٹی کمشنر مردان حبیب اللّٰہ عارف کا کہنا ہے کہ مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ عوام کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے، بیشتر لوگ ماسک کا استعمال بھی نہیں کر رہے۔حبیب اللّٰہ عارف کا کہنا تھا کہ…
ٹنڈو الہ یار: لاک اپ میں نوجوان پولیس تشدد سے ہلاک ہوا
ٹنڈو الہ یار کے اے سیکشن تھانے کے لاک اپ میں نوجوان کی موت پر پولیس نے واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش مگر انکوائری کمیٹی نے بھید کھول دیا۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوجوان کے جسم پر تشدد کے نشانات ملے ہیں، اسپتال پہنچنے سے پانچ…
وزیراعظم عمران خان 26 اپریل کو ملتان کا دورہ کریں گے
وزیراعظم عمران خان 26 اپریل کو ملتان کا ایک روزہ دورہ کریں گے، جہاں وہ جامعات کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی و…
پاکستان نے بھارت کو سرکاری سطح پر تعاون کی پیشکش کردی
پاکستان نے بھارت کو سرکاری سطح پر تعاون کی پیشکش کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو وینٹی لیٹرز، ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں دینے کی پیشکش کی ہے۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کو مدد کی پیشکش جذبہ خیرسگالی کے طور پر کی…
خیبرپختونخوا: مسافروں کو تنگ کرنے اور رشوت مانگنے پر 15 ایکسائز اہلکاروں کو معطل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر مسافروں کو تنگ اور رشوت طلب کرنے پر 15 ایکسائزاہلکاروں کو معطل کردیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر ایکسائز اہلکاروں کی جانب سے قائم ناکہ…
پاکستان کی پیشکش پر بھارت کے مثبت جواب کے منتظر ہیں، شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کو مدد کی پیشکش کردی ہے ، مثبت جواب کے منتظر ہیں۔ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے خیرسگالی کی بنیاد پر بھارت کومدد کی پیشکش کی ہے، اگر بھارت کا مثبت جواب آیا تو براستہ واہگہ…
پولیس نے ابصار عالم پر حملے کے وقت کی ویڈیو حاصل کرلی
پولیس نے سینئر صحافی و سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کے وقت کی ویڈیو حاصل کرلی۔ جیونیوز کو ابصار عالم پر حملے سے متعلق ویڈیو موصول ہوگئی۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے ابصار عالم پر حملہ کرنے والا اکیلا نہیں تھا، ایک ساتھی پارک میں…
پاکستان۔زمبابوے سیریز، فیصلہ کن معرکہ کل
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن معرکے کا وقت آن پہنچا۔زمبابوے نے دوسرے ٹی20 میں پاکستان کو 19رنز سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر کردی۔ سیریز کا فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام میچز…
پاکستان میں اس وقت آکسیجن کی یومیہ پیداوار 710میٹرک ٹن ہے، اسد عمر
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اس وقت آکسیجن کی یومیہ پیداوار 710 میٹرک ٹن ہے، اسپتالوں کو براہ راست 480 میٹرک ٹن آکسیجن یومیہ دی جارہی ہے، 140 ٹن ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے آکسیجن سلنڈرز میں جارہی ہے۔ جیو…
کویت نے بھی بھارت پر سفری پابندی لگادی
کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے کویت نے بھی بھارت پر سفری پابندی لگاتے ہوئے اس کی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بھی بھارت پر فضائی سفر کی پابندیاں لگا دی ہیں۔کویتی میڈیا کے مطابق…
اگر صورت حال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کردیں گے، ناصر حسین شاہ
صوبائی وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال بدتر ہوئی تو لاک ڈاؤن کردیں گے۔اپنے ایک بیان میں ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حالات بدتر ہوئے تو ہم لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کریں…
جہانگیر ترین الزامات کا جواب دے رہے ہیں، فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین پر جو بھی الزامات ہیں وہ اس کا جواب دے رہے ہیں، عمران خان کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا اور نہ دباؤ میں لایا جاسکتا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی…
کئی سیاسی کارکنوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان
کراچی کے ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے کئی سیاسی کارکنوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ترجمان پیپلز پارٹی کراچی کے مطابق پاک سر زمین پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے ضلع وسطی سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں کارکنان پیپلز پارٹی میں…
بھارت واپس جانے والے یاتریوں میں کورونا کے تنازع پر پاکستان کا ردعمل
پاکستان متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر عامر احمد نے دو سو سکھ یاتریوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کو ناقابل یقین قرار دے دیا۔ ڈاکٹر عامر احمد نے کہا کہ پاکستان میں قیام کے دوران کسی بھی یاتری نے ایسی کوئی شکایت نہیں کی جس سے اندازہ…
چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی
چین سے کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکوں پر مشتمل ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی، چین سے خصوصی طیارہ ویکسین لے کر نور خان ایئر بیس پہنچ گیا۔ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کا خصوصی طیارہ چین سے سائنو فارم ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لے کر آیا ہے، چین سے…
لاہور کے اسپتالوں میں کورونا کے کم اور ہائی آکسیجن والے 1600 بیڈ خالی ہیں، یاسمین راشد
پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہےکہ لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں صورت حال کنٹرول میں ہے، لاہور کے اسپتالوں میں کورونا کے کم اور ہائی آکسیجن والے 16 سو بیڈ خالی پڑے ہیں۔ جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ…