جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آئی او سی نے شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کر دی

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے پر شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کر دی۔انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس بیخ کے مطابق ٹوکیو اولمپکس میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے شمالی کوریا کی رُکنیت معطل کی گئی…

طلاق ہونے پر کوئی افسردگی نہیں: سابقہ اہلیہ شیکھر دھون

بھارتی کرکٹر شیکھر دھون کی سابقہ اہلیہ اور باکسر عائشہ مکھرجی نے کہا ہے کہ اُنہیں اپنی طلاق پر کوئی افسوس نہیں ہے اور اُن کے لیے طلاق ہونا ایک عام سی بات ہے۔عائشہ مکھرجی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک سیلفی شیئر کی جس پر ایک سوال…

ابوظہبی میں شدید دھند، پولیس نےشہریوں کو متنبہ کر دیا

ابوظہبی میں شدید دھند کے سبب ٹریفک کی روانی سست روی کا شکار ہے، پولیس نے شہریوں کو احتیاط سے گاڑیاں چلانے کی ہدایت کر دی۔ابوظہبی پولیس نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ دھند میں احتیاط سے گاڑیاں چلائیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 500 درہم…

پنجاب کی بجائے پورے پاکستان کا IG بن گیا: انعام غنی

سابق آئی جی پنجاب پولیس اور موجودہ آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی کا کہنا ہے کہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کا مشکور ہوں کہ مجھے پنجاب کے بجائے پورے پاکستان کا آئی جی بنا دیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی ریلوے پولیس انعام غنی…

حقانی خاندان طالبان کی ’اسلامی امارت‘ کا حصہ ہے: ذبیح اللّٰہ مجاہد

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حقانی خاندان کے افراد کو امریکی بلیک لسٹ میں شامل کرنا دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ذبیح اللّٰہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حقانی خاندان بھی طالبان کی ’اسلامی امارت‘ کا حصہ…

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 84 اموات

سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر…

سندھ میں کورونا سے مزید 43 اموات

سندھ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 78 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ 43 افراد انتقال کر گئے۔ترجمان محکمۂ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 ہزار 650 کورونا ٹیسٹ میں سے 469 مثبت آئے، اس طر ح شہر…

کراچی، سونمیانی کے قریب سمندر میں نیا جزیرہ نمو دار

ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تکنیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ کراچی کے قریب واقع ساحل سونمیانی کے قریب سمندر میں ایک نیا جزیرہ ابھر آیا ہے۔تیکنیکی مشیر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان نے بتایا کہ سونمیانی کے قریب یہ نیا جزیرہ مغرب میں…

کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات میں رینجرز طلب کر لی، الیکشن کمشنر پنجاب

الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان کا کہنا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے رینجرز طلب کر لی گئی ہے۔‘جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے کہا کہ پنجاب کے 22 کنٹونمنٹ بورڈز کے 1 ہزار 155 پولنگ…

کراچی: سڑک بیٹھنے سے مسافر کوچ گڑھے میں پھنس گئی

کراچی میں بارش کے بعد نمائش چورنگی پر مسافر کوچ سڑک بیٹھنے سے گڑھے میں پھنس گئی۔ٹریفک پولیس کے مطابق سڑک ناقص مٹیریل استعمال ہونے کے باعث بیٹھی ہے اور اس گڑھے میں پھنسی ہوئی کوچ کو نکالنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔دوسری جانب ٹریفک پولیس…

پاک بحریہ: 3 ریئر ایڈمرلز کی بطور وائس ایڈمرل ترقی

پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کے 3 ریئر ایڈمرلز کی وائس ایڈمرل کے عہدے پر ترقی کر دی گئی ہے۔ سمندروں اور ساحلی علاقوں کی بحالی اور ترقی پر توجہ دینے کی غرض سے ہر سال عالمی یوم بحر منایا جاتا ہے۔ جاری کیئے گئے ایک بیان میں…

چیئرمین سینیٹ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر پاکستان اور اہلِ وطن کی سلامتی و خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ریاض(جنگ نیوز )سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ...صادق سنجرانی سعودی عرب کے دورے کے…

پاک افغان تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت پاکستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد میں سینیٹر طلحہ محمود کی زیرِ صدارت قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا۔وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے اجلاس کو بتایا کہ افغانستان کو ڈالر کی کمی…