جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

رمضان فیسٹیول ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا 23 اپریل سے آغاز

رمضان فیسٹیول ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ 23 اپریل سے شروع ہوگا، آرگنائزر خواجہ احمد مستقیم کے مطابق منفرد ایونٹ میں شوبز اسٹارز، سابق انٹرنیشنل کرکٹرز اور میڈیا کے نمائندے بھی اس کا حصہ ہوں گے۔ کراچی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے…

لاہور کی صورتحال پر عدالت کا تحقیقاتی کمیشن بنایا جائے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور کی موجودہ صورت حال پر تحقیقات کے لیے عدالتی کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت کی نیت شروع سے ٹھیک نہیں تھی، تمام سیاسی اور مذہبی قیادت کو…

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے تمام بیڈز مریضوں سے بھر گئے

پشاور کے خیبرٹیچنگ اسپتال کے تما م بیڈز مریضوں سے بھرگئے ہیں، کورونا مریضوں کے آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔کورونا مریضوں سے متعلق خیبرٹیچنگ اسپتال کی صورتحال سامنے آگئی، جس کے تمام 106 بیڈز مریضوں سے بھرگئے ہیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق…

واضح ہوچکا کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کا فیصلہ عدالت نے نہیں چپڑاسی نے سنایا، شہزاد اکبر

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب اور مشیرِ داخلہ شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ شہباز شریف کی مبینہ ضمانت کا فیصلہ عدالت نے نہیں بلکہ ایک چپڑاسی نے سنایا۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ…

دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے ،سعد رضوی کا شوریٰ ارکان کے نام پیغام

کالعدم تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی نے اپنے شوریٰ ارکان کے نام پیغام میں کہا ہے کہ مسجد رحمة اللعالمین کے سامنے دھرنا فی الفور ختم کردیا جائے۔ سعد رضوی نے پیغام دیا کہ کارکنان فوری طور پر اپنے گھروں کو واپس چلے جائیں۔ سربراہ کالعدم ٹی…

بم دھاکے کا الزام روسی ایجنٹوں پر عائد، ماسکو کا جمہوریہ چیک کیخلاف جوابی اقدام کا اعلان

جمہوریہ چیک کی جانب سے 7 سال پرانے دھماکے کا ذمے دار روسی انٹیلی جنس کو قرار دینے پر ماسکو نے سخت جوابی ردعمل دینے کا اعلان کر دیا۔روسی وزارت خارجہ کے مطابق جمہوریہ چیک میں 2014 کے دھماکے کے روسی انٹیلی جنس پر الزامات بے بنیاد ہیں، روسی…

جس انتقام کے آپ مستحق ہیں وہ کائنات آپ کے سامنے لاتی ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز  کا کہنا ہے کہ زندگی ایک بازگشت ہے، یہاں کچھ بھی اتفاق سے نہیں ہوتا، ہر ایک کے سامنے کرما آتا ہے۔مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ جس انتقام کے آپ مستحق ہیں وہ کائنات آپ کے…

اپریل 2019 کی نسبت ابھی بھی ہوائی ٹریفک میں 32 فیصد کمی

کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال کافی بہتر ہونے اور ویکسین کا استعمال شروع ہونے کے بعد سے دنیا بھر میں ہوائی سفر میں کافی بہتری آچکی ہے۔ تاہم 16 اپریل 2019 کی نسبت سال 2019 کے 16 اپریل کے روز 34 ہزار 663 پروازوں کی اڑان کم ہوئی ہے۔ جو…

افغانستان میں مقاصد حاصل کرلیے، القاعدہ کمزور پڑ چکی، امریکا

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے،  امریکا کے خلاف حملوں کا امکان نہیں۔ ہمارے ایجنڈے میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی، کورونا اور دیگر معاملات شامل ہیں۔واشنگٹن میں امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے…

پاکستان کو ریڈ لسٹ پر ڈالنے کا فیصلہ قانونی طور پر چیلنج کرنے کا فیصلہ

برطانوی حکومت کا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ قانونی طور پر چیلنج کردیا گیا۔پاکستان میں پھنسے خاندان کی ایما پر بیرسٹر راشد احمد نے برطانوی حکومت کے فیصلے پر کارروائی شروع کردی۔بیرسٹر راشد احمد نے کہا ہے کہ سیکریٹری ہیلتھ…

اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کردیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق شہر کے تمام اہم مقامات اور تنصیبات…

برطانیہ میں کورونا کا زور ٹوٹنے لگا، سات ماہ بعد کم ترین یومیہ اموات رپورٹ

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ روز کورونا وائرس سے 10 افراد کا انتقال ہوا، برطانیہ میں نو ستمبر کے بعد پہلی بار اتنی کم تعداد میں کورونا کے باعث اموات ہوئی ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا کے ایک ہزار 882 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔خیال…

ہوٹلز اہل قرنطینہ کی ضروریات پوری کر رہے ہیں، برطانوی وزارت صحت

برطانوی وزارت صحت و سماجی تحفظ نے کہا ہے کہ قرنطینہ کی سہولیات والے ہوٹل اکثریت کی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ترجمان وزارت صحت و سماجی تحفظ کے مطابق برطانیہ میں جو ہوٹل قرنطینہ کی سہولت فراہم کر رہے ہیں وہ لوگوں کی اکثریت کی ضروریات پوری کر…

خسرو بختیار کی بطور وزیر صنعت و پیداوار تعیناتی مفادات کا ٹکراؤ ہے، رضا ربانی

سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے خسرو بختیار کی بطور وزیر صنعت و پیداوار تعیناتی کو مفادات کا ٹکراؤ قرار دے دیا۔رضا ربانی نے کہا کہ خسرو بختیار اور ان کے خاندان کی شوگر ملز میں دلچپسی کا ذکر چینی کمیشن رپورٹ میں کیا گیا۔پی پی رہنما…

لاہور: شرپسندوں نے ڈی ایس پی نواں کوٹ کو اغوا کرلیا

لاہور کے علاقے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن میں شرپسندوں نے حملہ کر کے ڈی ایس پی کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق آج صبح شر پسندوں نے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، تھانے میں پولیس اور رینجرز کے جوان پھنس گئے۔پولیس کے مطابق ڈی ایس پی نواں کوٹ…

لاہور: پولیس، رینجرز کا اہم چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آپریشن

پولیس اور رینجرز نے لاہور کے اہم چوک پر کئی روز سے قابض مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کیا ہے۔آپریشن کے دوران پولیس نے لاہور کے یتیم خانہ چوک کی جانب جانے والے تمام راستے بند کر دیے۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ متشدد…

متشدد جتھے لاہور کے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ پیٹرول بموں سے لیس متشدد جتھے لاہور کے نواں کوٹ پولیس اسٹیشن پر حملہ آور ہوئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  متشدد جتھوں کے حملے کے…

دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں، پاک بھارت تعلقات نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ یو اے ای کے دورے کا مقصد پاک امارات تعلقات ہیں نہ کہ پاک بھارت تعلقات ہیں، بھارتی ہم منصب سے ملاقات طے نہیں ہے۔خلیجی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورے کا بنیادی مقصد باہمی…

جہانگیر ترین جب چاہیں، پنجاب و وفاقی حکومت گراسکتے ہیں، رانا ثنااللّٰہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جہانگیر ترین جب چاہیں پنجاب اور وفاقی حکومت گراسکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پنجاب اور وفاقی حکومت جتنے نمبرز پر قائم ہے وہ تمام جہانگیر…

سندھ میں کورونا کے مزید 532 نئے کیسز رپورٹ، دو مریضوں کا انتقال ہوگیا، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11349 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں مزید 532 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 اموات رپورٹ…