جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے ،آصف زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا  کہنا ہے کہ عبدالقادر مندوخیل کی جیت پیپلزپارٹی پر عوام کا اعتماد ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے حلقہ این اے 249  کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی والوں کا…

وزیراعلی پنجاب نے کابینہ کے آن لائن اجلاس کی منظوری دے دی

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار  نے کابینہ کے آن لائن اجلاس کی منظوری دے دی۔ عثمان بزدار نے کہا کہ عید الفطر سے قبل پنجاب کابینہ کا اجلاس ویڈیو لنک پر ہوگا۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام کر رہے ہیں،عوام…

ممتازعالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کرگئے

مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر اور ممتاز عالم دین قاری عبدالحفیظ انتقال کرگئے۔ذرائع کے مطابق قاری عبدالحفیظ طویل عرصے سے علیل تھے اور فیصل آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، ان کا انتقال اپنی اہلیہ کے انتقال کے چند گھنٹے بعد ہوا…

گلگت بلتستان کے لئے 370 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

وفاقی وزیر اسد عمر  کا گلگت بلتستان کی ترقی سے متعلق کہنا ہے کہ گلگت میں  5 سال میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔اسد عمر نے گلگت میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کوئی نہیں…

عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کو کل کراچی کے عوام نے رد کر دیا، عبدالقادر مندوخیل

پاکستان پیپلز پارٹی کے فتح یاب ایم این اے عبدالقادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کو کل کراچی کی عوام نے رد کر دیا، ثابت ہوگیا لیاری سمیت پورے ملک میں 18 جولائی 2018 کو ووٹ چوری کیے گئے۔قادر مندوخیل نے پاکستان…

ایک تیر سے اتنے شکار، بلاول کا جیت پر ٹوئٹ

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے این اے 249 میں پی پی امیدوار کی جیت پر سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایک تیر نے اتنے شکار کرلیے۔بلاول نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر نانا ذوالفقار علی بھٹو اور الیکشن کے نتائج کی تصاویر…

شاہین شاہ نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کا ٹیسٹ کرکٹ میں 16 میچز میں 50 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ برابر کردیا۔شاہین شاہ آفریدی نے یہ ریکارڈ ہرارے ٹیسٹ کے پہلے روز برابر کیا، زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ میچ…

نون لیگ کو جمعہ مبارک، علی اسجد ملہی کا طنزیہ ٹوئٹ

قومی اسمبلی کے حلقہ 249 میں نون لیگ کی شکست پر  پی ٹی آئی رہنما علی اسجد ملہی نے نون لیگ پر طنز کرتے ٹوئٹ شیئر کیے ہیں۔انہوں نے مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے طنزاً کہا کہ ’نون لیگ کو جمعہ مبارک۔‘یاد رہے کہ…

سعید غنی نے عظمیٰ بخاری سے معذرت کیوں کی؟

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے غلط نتائج لکھنے پر مسلم لیگ نون کی ترجمان عظمیٰ بخاری سے معافی مانگ لی۔سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کے نتائج شیئر…

فل کورٹ ریفرنس ،چیف جسٹس کا جسٹس منظور ملک کو خراج تحسین

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کا کہنا ہے کہ جسٹس منظور احمد ملک کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ان کے ایک فیصلے کی اقوام متحدہ کے ماہرین نے بھی تعریف کی۔جسٹس منظور ملک کے فل کورٹ ریفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں چیف جسٹس…

‏ ‏پی پی پی نے ایک نشست کیلئے نظام کو یرغمال بنایا: فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک نشست کے لیے نظام کو یرغمال بنایا، اس سےالیکشن اصلاحات کی ضرورت کا احساس شدت سے محسوس ہوا۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ایک بار…

تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے:اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد گزشتہ سال جون کے مقابلے میں 57 فیصد زائد ہے۔اسد عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ملک میں تشویشناک مریضوں کی…

اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر 3 ماہ کی پابندی

آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء پر 3 ماہ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔قاضی جمیل الرحمٰن نے اپنے بیان میں بتایا کہ اسلام آباد پولیس کے 300 سے زائد افسر و جوان کورونا کے خلاف فرنٹ…

یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے کرے گا، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا گزشتہ روز ہونے والے این اے 249  ضمنی الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ مفتاح کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا، پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور…

بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ’ای ویزا‘ کا آغاز کیا ہے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہنگری کے ہم منصب سے ملاقات میں بتایا کہ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ’ای ویزا‘ کا آغاز کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ میں ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹرسجارتو سے ملاقات کی اور انہیں…

ہنگری کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہنگری کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔شاہ محمود قریشی نے پاکستان ہنگری معاشی سفارتکاری کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ یورپی یونین میں ہنگری واحد ملک ہے جہاں سب سے زیادہ…

پنجاب میں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں سیاحت کے فروغ کے لیے  مزید اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ تاریخی مذہبی مقامات کی تزئین و آرائش کے لیے پالیسی بنائی جائے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے…

چار افرار کا قتل، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے 4 افراد کے قتل کیس میں مرکزی ملزم عبد الرحمٰن کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پیش کیا گیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم کو 6 مئی تک جسمانی…

لاہور میں ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہوگا

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی کے پیشِ نظر پنجاب کے  دارالحکومت لاہور میں ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہو گا۔کمشنر لاہور محمد عثمان کا کہنا ہے کہ ہفتے اور اتوار کو کاروبار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز،…

کراچی: ٹریفک پولیس اہلکاروں کیلئے موبائل ٹوائلٹ

کراچی میں ڈیوٹی کے دوران ٹریفک پولیس اہلکاروں کے اہم مسئلہ کے حل کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کی ہدایت پر موبائل ٹوائلٹ فراہم کردیا گیا ہے جبکہ شہر کے صدر جیسے مصروف علاقوں میں ٹریفک جام کھلوانے کے لیے سائیکل اسکواڈ متعارف کرایا گیا…