جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نائیجیریا : فوجی طیارہ گر کر تباہ ، 7 افراد ہلاک

نائیجیریا میں فوجی طیارہ ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ نائیجیریا میں فوجی طیارہ ابوجا ایئرپورٹ سے 10کلو میٹر دور انجن فیل ہونے کے باعث گر کر تباہ ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔طیارہ حادثے…

پنجاب : اسکالر شپ پروگرام کیلئے1 ارب روپے مختص

پنجاب کے ہونہار اور مستحق طلبہ کے اسکالرشپ پروگرام کے لیے ایک ارب روپے مختص کر دیے گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار رحمت اللعالمین اسکالر شپ پروگرام کا آغاز کریں گے جس کے تحت ہونہار اور مستحق طلبہ کو اسکالر شپ فراہم کی جائیں گی۔اسکالر…

دبئی: کوروناوائرس کے ایک سال بعد گلف فوڈ کا انعقاد

دبئی میں کورونا وائرس کے ایک سال بعد گلف فوڈ 2021 کا  آغاز ہوگیا ہے۔گلف فوڈ کے 26 ویں ایڈیشن میں’میڈ ان پاکستان‘ پاکستان میں بنائی جانے والی مصنوعات بھی پیش کی جارہی ہیں۔ 5روز تک جاری رہنے والی اس تقریب میں 85 ممالک حصہ لے رہے ہیں جبکہ…

بلی نویں منزل سے نیچے کر گئی، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں بلی کو سیدھی دیوار پر چڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔دیوار پر بلی کو چڑھتا ہوا دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے اپنے موبائل سے اس منظر کو کیمرے میں محفوظ کیا۔بلی نویں منزل تک چڑھی تھی کہ اسی دوران وہ…

1 منٹ میں 24 کین کھولنے کا ریکارڈ

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ شخص نے ایک منٹ میں دانتوں سے سب سے زیادہ کین کھولنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 32 سالہ شخص نے ایک منٹ میں 24 کین دانتوں کی مدد سے کھول کر عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ اس سے قبل ایک منٹ میں گیارہ کین…

متحدہ عرب امارات: 5روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری

متحدہ عرب امارات میں 5 روزہ بین الاقوامی دفاعی نمائش جاری ہے، نمائش میں 50 سے زائد ممالک کی 900 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں۔15ویں بین الاقوامی دفاعی نمائش کا آغاز   ابوظبی میں گذشتہ روز ہوا،چین سمیت دنیا کی ٹاپ ملٹری کمپنیاں  جدید ترین …

تیزانیہ: صدر کا کئی ماہ بعد ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی کا اعتراف

  تنزانیہ کے صدر نے کئی مہینوں بعد بالآخر قبول کرلیا کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز موجود ہیں۔تنزانیہ کے صدر کا دعویٰ تھا کہ ملک میں دعاؤں کے ذریعے کوروناوائر س کو شکست دی جاچکی ہے۔دوسری جانب سربراہ  عالمی ادارہ صحت نے صورتحال کو…

زرداری کا گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہرثبت کررہا ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کہتے ہیں کہ پارلیمان میں اقلیت کے باوجود زرداری کا گیلانی کی کامیابی کا دعویٰ خرید و فروخت کی آلودہ سیاست پر مہرثبت کررہا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں اگر…

کراچی: دن کے اوقات میں گرمی کی شدت کم رہنے کا امکان

کراچی میں دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں کمی آنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کا کہنا ہے کہ ملک کے شمالی حصے میں مغربی سسٹم اثرانداز ہوسکتا ہے۔خالد ملک نے کہا کہ مغربی سسٹم کے اثرات کے باعث کراچی کا درجہ حرارت کم رہنے…

بورس جانسن آج لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرینگے

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن آج ملک میں عائد لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی سے متعلق اعلان کرینگے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بورس جانسن چار مرحلوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کرسکتے ہیں، پہلے مرحلے میں 8مارچ سے اسکولوں کے کھولنے اور 6…

بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ پر تنقید کے باوجود اس کی پالیسی پر چل رہی ہے، جواد ظریف

ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ ٹرمپ پر تنقید کے باوجود اس کی پالیسی پر چل رہی ہے، امریکا کو جلد اندازہ ہوجائے گا کہ اس کی پالیسیاں نتیجہ خیز نہیں۔ایرانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے…

نظر آ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ مکمل نیوٹرل ہے، یوسف رضا گیلانی

سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نظر آ رہا ہے اسٹیبلشمنٹ مکمل نیوٹرل ہے۔سابق وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجھ پر اعتماد کرنے پر پی ڈی ایم کا بے حد مشکور ہوں، پی ڈی ایم نے مجھے…

خاتون کے الیکشن جیتنے پر حکومت نے جو کیا وہ آپکے سامنے ہے، شاہد خاقان عباسی

 پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوشین افتخار نے الیکشن لڑا اور مسلم لیگ ن کامیاب ہوئی، خاتون نے الیکشن جیتا تو پھر جو حکومت نے کیا وہ آپ کے سامنے ہے۔شاہد خاقان عباسی نے ڈسکہ میں ہونے والے الیکشن سے متعلق میڈیا…

انسانی حقوق کمیشن کی شمالی وزیرستان میں سماجی کارکن خواتین کے قتل کی مذمت

انسانی حقوق کمیشن نے شمالی وزیرستان میں  سماجی کارکن خواتین کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ایچ آر سی پی نے مطالبہ کیا کہ ریاست گھناؤنےجرم کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لازمی لائے۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے میں دہشتگرد گروپوں کا دوبارہ سر…

جنگ، جیو حملہ کیس:گرفتار 13 ملزمان عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے منتظم جج نے جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیس میں گرفتار 13 ملزمان کو 7 مارچ تک کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیس کی سماعت پر پولیس نے گرفتار 13 ملزمان کو انسداد دہشت گردی…

پی پی نے خزانے کے منہ کھول دیئے، بولیاں لگ رہی ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے میثاق جمہوریت کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا ہے، پیپلز پارٹی نے خزانے کے منہ کھول دیئے ہیں، بولیاں لگ رہی ہیں۔شبلی فراز نے سینیٹ الیکشن سے متعلق  میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا…

بھارتی فوجی جوانوں کی ’پاوری ویڈیو‘ وائرل

پاکستانی سوشل میڈیا اسٹار کی مختصر ویڈیو کے بھارتی فوج میں بھی چرچے ہیں، بھارتی فوجی جوانوں کی ’ پاوری‘ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ٹوئٹر پر زیرگردش بھارتی جوانوں کی ویڈیو میں دو بھارتی فوجیوں کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں…

پی ڈی ایم گیلانی کی کامیابی کیلئے کوشش کریگی، مولانا فضل الرحمٰن

حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے الیکشن لڑنے سے حکومتی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے، پی ڈی ایم گیلانی کی کامیابی کیلئے کوشش کرے گی۔مولانا فضل الرحمٰن نے…

حلیم عادل کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے جرائم پر شبلی فراز کیوں پردہ پوشی کررہے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے سینیٹر شبلی فراز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شبلی فراز کی…