جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یکم فروری سے تمام تعلیمی ادارے کھول دیے جائیں گے، وزیرتعلیم

سکھر: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے ملک بھر میں تمام تعلیمی ادارے کھول رہے ہیں۔ وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پہلے ہی تعلیم کا بہت نقصان ہوچکا ہے…

بائیڈن انتظامیہ اور افغانستان – مسعود ابدالی

جناب جو بائیڈن نے 46 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ امن وامان کے حوالے سے تمام خدشات کے باوجود تقریبِ حلفِ وفاداری کے موقع پر امریکی آئین کے احترام، عوام کے حقِ حکمرانی اور قانون کی بالادستی کا روایتی عزم اپنی روح کے ساتھ بہت…

موٹروے زیادتی کیس: پولیس نے ملزمان کے خلاف چالان تیار کرلیا

پولیس نے گجر پورہ کے قریب موٹروے پر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم عابد ملہی اور ساتھی شفقت کے خلاف چالان تیار کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزمان کے خلاف چالان 100 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے جس میں 40 گواہان شامل ہیں۔…

براڈشیٹ اسکینڈل: انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید پر مشتمل کمیشن کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔ نوٹی فکیشن وزیر اعظم عمران خان کی…

کے پی کے کی پہلی جامعہ میں آن لائن لرننگ سینٹر قائم

ویمن یونیورسٹی صوابی میں پہلا سینٹر فار آن لائن لرننگ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ویمن یونیورسٹی صوابی آن لائن تدریسی سینٹر قائم کرنے والی خیبرپختونخوا کی پہلی سرکاری جامعہ ہوگی۔ ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر شاہانہ عروج نے…

بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں زہریلا پانی چھوڑنے کا انکشاف

ذرائع ابلاغ پر جاری ایک رپورٹ کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مبینہ طور پر زہریلا آلودہ پانی چھوڑ دیا۔ زہریلا پانی بہاولنگر میں دریائے ستلج کے مقام سلیمانکی ہیڈ ورکس میں چھوڑا گیا جس سے کئی مچھلیاں و دیگر آبی حیات ہلاک ہوگئے۔ ڈسٹرکٹ…

حق دو کراچی کو: جماعت اسلامی آج 50 مقامات پر دھرنے دے گی

جماعت اسلامی آج کراچی میں “حق دو کراچی کو” کے تحت شہر کے 50 مقامات پر احتجاجی دھرنے دے گی۔ جماعت اسلامی کراچی میں درست مردم شماری، کوٹا سسٹم کے خاتمے، نوجوانوں کو روزگار دینے، با اختیار شہری حکومت و فوری بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور…

ملک بھر میں کورونا سے مزید 65 اموات،2 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 214 ہوگئی اور 11,623 مریض انتقال کرگئے جبکہ فعال کیسز 33 ہزار 439 ہوگئی. نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ…

کورونا وائرس: فرانس کا یورپ کیلے سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ

فرانسیسی وزیراعظم ایمانوئل میکروں کا کہنا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے غیر یورپی یونین ممالک کے لیےسرحدیں بند کریں گے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے…

پاکستان ٹیم کی کارکردگی نے وسیم اکرم کو کہاں جانے کا حوصلہ دیا؟

پاکستان کے سابق مایاناز فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی میچ پر گفتگو اور جِم کی تصویر شیئر کی جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آرہی…

مسئلہ کشمیر: پاک بھارت مذاکرات میں ثالثی کیلیے حاضر ہیں، اقوام متحدہ

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں مذکرات کے لیے ثالثی کیلیے حاضر ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیوگوتریس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فوجی حل…

خوشخبری: پاکستان میں کورونا ویکسین آج پہنچے گی  

انتظار کی گھڑیاں ختم کورونا وائرس کی پہلی کھیپ برادر ملک چین سے آج پاکستان پہنچے گی۔ تفصیلات کے مطابق جان لیوا کورونا وائرس کی پہلی کھیپ بیجنگ سے آج پاکستان پہنچے گی، خصوصی طیارے کے ذریعے ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں لائی جائیں گی جس کے بعد…

ایبی چیٹ فیلڈ کو سانپ نے کاٹ لیا

انٹرنیٹ اور ٹی وی کی مشہور نوجوان آسٹریلوی خاتون ایبی چیٹ فیلڈ کو رئیلٹی شو کے دوران سانپ نے کاٹ لیا۔آسٹریلیا کے ایک شو کے دوران 25 سالہ ایبی چیٹ فیلڈ نے ایک باکس کے اندر ہاتھ ڈالا تو سانپ نے انہیں کاٹ لیا، جس کے بعد وہ چیخنے اور رونے…

کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا کیسز بڑھ گئے

کراچی کے سرکاری کالجز میں کورونا کیسز بڑھ گئے۔ دستاویز کے مطابق سر سید گورنمنٹ گرلز کالج میں عملے کے 58 افراد کورونا میں مبتلا ہو گئے۔دوسری جانب شہید ملت گرلز کالج میں عملے کے 21 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔حکام کے مطابق کراچی کے…

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 5 ارب 40 کروڑ ڈالر دے گا

ایشیائی ترقیاتی بینک اگلے 3برسوں میں پاکستان کو 5 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض فراہم کرے گا۔اے ڈی بی کے مطابق کورونا وائرس کے بعد پاکستان کی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، غربت اور بے روزگاری میں اضافے کا امکان ہے۔علاوہ ازیں ایشیائی ترقیاتی…

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا 2 لاکھ کورونا ویکسین منگوانے کا اعلان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے 2 لاکھ کورونا ویکسین منگوانے کا اعلان کردیا۔سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ویکسین ابتدائی طور پر سینیٹرز اور پارلیمنٹیرینز کو لگائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ارکان سینیٹ، عملے کے بعد باقی لوگوں کو ویکسین…

افغانستان: منگل باغ بم دھماکے میں ہلاک

کالعدم لشکر اسلام کا سربراہ منگل باغ افغانستان میں بم دھماکے میں مارا گیا۔ افغان میڈیا کے مطابق منگل باغ کو گھر کے مرکزی دروازے کے قریب بم نصب کرکے نشانہ بنایا گیا۔ ننگرہار کے حکام اور منگل باغ کے گروہ نے واقعے کی تصدیق یا تردید نہیں…

ایمنسٹی اسکیم پر عمل، گرین لینڈ ایریاز پر تعمیرات روک دیں

لاہور ہائیکورٹ نے گرین لینڈ ایریاز پر 557 ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے مجوزہ ایمنسٹی اسکیم پر عملدرآمد اور گرین لینڈ ایریاز پر تعمیرات کو روک دیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بادی النظر میں پردے کے پیچھے اس…

آئندہ ہفتے سے ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی، فیصل سلطان

کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ ایک روز بعد پاکستان پہنچے گی۔ اگلے ہفتے سے ویکسین لگنا شروع ہوجائے گی۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق چین 5 لاکھ ویکسین کی پہلی کھیپ مفت فراہم کرے گا۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے…

بھارت میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکا، متعدد گاڑیاں تباہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے قریب دھماکے سے متعدد گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ اسرائیلی سفارت خانے کے قریب دھماکا عین اس روز ہوا جب بھارت اور اسرائیلی سفارتی تعلقات کے 29 سال مکمل ہونے کا جشن منا…