جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

این اے 249 پر فتح، آصف زرداری کی کراچی قیادت کو شاباش اور مبارکباد

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے این اے 249 کا الیکشن جیتنے پر کراچی کی قیادت کو شاباش اور مبارک باد دی ہے۔آصف علی زرداری نے پی پی کراچی کے صدر سعید غنی کو این اے 249 میں کامیابی پر ٹیلی فون کرکے جیت پر مبارک باد…

صدر مملکت عارف علوی کا مختلف مکاتب فکر کے علماکرام سے ٹیلیفونک رابطہ

صدر مملکت عارف علوی نے  مختلف مکاتب فکر کے علما کرام سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، عارف علوی نے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروانے کے لئے علماء سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔عارف علوی نے کہا کہ علما کرام اپنے اپنےحلقےمیں انسدادِ کورونا…

پی پی کی مزدوروں کیلئے خدمات کی روایت جاری ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  نے مزدوروں کے لیے نئی اسکیم کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر دیئے گئے اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وہ فوائد جو پہلے صرف صنعتی مزدوروں کو ملا کرتے تھے، اب نجی و زرعی شعبے اور سیلف…

کورونا از خود نوٹس کیس: اٹارنی جنرل اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ آف پاکستان میں کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا، اٹارنی جنرل اور سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ 5 مئی کو ازخود نوٹس کیس سماعت کرے گا۔اس حوالے…

آزاد کشمیر کے برفانی علاقوں میں پہاڑوں پر سیاحت عروج پر

کشمیر کے برفانی علاقوں میں برف پگلتے ہی پہاڑی راستوں پر لوگوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔آزاد کشمیر کے برفانی علاقوں میں برف ختم ہونا شروع ہوگئی ہے اور پہاڑوں پر سیاحت کا سلسلہ اپنے عروج پر ہے موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی یہ…

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں بارش

مکہ مکرمہ اور گرد و نواح میں بارش ہوئی ہے۔ بارش کے دوران مسجد الحرام میں عبادت اور طواف جاری رہا۔محکمہ شہری دفاع کے مطابق طائف میں بھی بارش ہوئی ہے، شہری محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ الہدا شاہراہ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔علاوہ…

آصف علی زرداری کا علامہ ناصر عباس کو فون

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کو فون کیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے علامہ ناصر عباس کا این اے 249 میں پی پی پی کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، ایم ڈبلیو ایم کے…

یقین ہے دوبارہ الیکشن میں بڑے مارجن سے ن لیگ کو ہرائیں گے، سعید غنی

صوبائی وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہمیں دوبارہ پولنگ کی طرف چلے جانا چاہیے، یقین ہے کہ دوبارہ الیکشن میں بڑے مارجن سے ن لیگ کو ہرائیں گے۔جیونیوز کے  پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ن لیگ کو قانونی…

دوبارہ گنتی کرالیں، ہارا تو سعید غنی کو مبارکباد دوں گا، مفتاح اسماعیل

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن سے پہلے کے تمام قوانین کو توڑا ہے، سعید غنی آپ غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، پہلے دوبارہ گنتی کرالیں، ہارا تو سعید غنی کو مبارکباد دوں گا، ہارپہناؤں گا۔جیو…

سعودی عرب: کورونا کے مزید 1048 کیسز، 11 اموات

 سعودی عرب میں کورونا وائرس کے مزید 1048 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے مزید 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ سعودی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 411 ہوگئی ہے۔ وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1048…

قائمہ کمیٹی نے الیکشن ترمیمی بل میں 49 ترامیم تجویز کردیں

الیکشن ترمیمی بل میں قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کی جانب سے 49 ترامیم کی تجویز کردی گئیں۔ اگر منتخب امیدوار پہلے اجلاس کے 60 دن کے اندر حلف نہیں اٹھاتا تو اس کی نشست خالی کردی جائے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔ انتخابات کو…

زمبابوے کیخلاف ٹیسٹ کے ہیرو حسن علی کو بیٹی کی یاد ستانے لگی

زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے مرد میدان حسن علی نےخوشی کے اس لمحے میں اپنی نولومود بیٹی کو خوب یاد کیا۔ہرارے میں پریس کانفرنس کے دوران حسن علی نے کہا کہ بیٹیاں اللّٰہ کی رحمت ہیں، جب سے وہ دنیا میں آئی ہے میری پرفارمنس بہتر ہوئی ہے۔انہوں…

پیپلز پارٹی نے نشست پی ٹی آئی سے چھینی ہے شور ن لیگ مچا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے نشست پی ٹی آئی سے چھینی ہے شور ن لیگ مچا رہی ہے، کراچی کےانتخابات میں پیپلزپارٹی کی فتح سے مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حلقے…

انجینئر ہوں فواد چوہدری سے زیادہ ٹیکنالوجی کو جانتا ہوں، احسن اقبال

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ میں انجینئر ہوں مجھے وکیل سے ٹیکنالوجی کا درس نہیں لینا ہے۔جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور حکومت پرتنقید…

محکمہ اوقاف پنجاب کے زیرِ انتظام مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد

کورونا وائرس  کی بڑھتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر محکمہ اوقاف پنجاب کے زیر انتظام مساجد میں اعتکاف پر پابندی عائد کردی گئی۔اعتکاف پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گيا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ حکام کو بھی تحریری طور پر آگاہ کردیا…

حسن علی نے ٹیم میں واپسی کے سفر کو مشکل قرار دیدیا

پاکستان کو ہرارے ٹیسٹ میں فتح سے ہمکنار کروانے والے حسن علی نے ٹیم میں واپسی کے سفر کو بہت ہی مشکل قرار دے دیا۔زمبابوے کے خلاف ہرارے ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 89 رنز کے عوض 9 وکٹیں اپنے نام کرنے والے حسن علی نے ٹیم کی جیت پر بہت خوش ہیں۔حسن…

معیشت پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت چل رہی ہے، بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی معیشت پی ٹی آئی ایم ایف کے معاہدے کے تحت چل رہی ہے، نااہل اور نالائق حکومت نے آئی ایم ایف سے جو ڈیل کی ہیں نہ وہ کاروباری طبقے کے مفاد میں ہیں نہ عوام کے…

ایم کیوایم نے ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو اپنے وعدے اور اعلانات یاد دلا دیئے

ایم کیو ایم پاکستان نے  ایک بار پھر وزیراعظم عمران خان کو وعدے اور اعلانات یاد دلا دیئے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں کہ ایم کیوایم نے جو مانگا تھا اس کی امید کا یہ آخری سال ہے۔ انہوں نے یہ بات حیدر…

سوات: لاک ڈاؤن کے باوجود حکومتی ایم پی اے نے شاپنگ مال کا افتتاح کردیا

دوسروں کو نصیحت، خود میاں فضیحت، سوات میں ایک طرف لاک ڈاؤن ہے تو دوسری طرف حکومتی جماعت کے ایم پی اے نے شاپنگ مال کا افتتاح کردیا۔ اس پر مقامی افراد ایم پی اے کے خلاف احتجاج کرنے نکل آئے اور نعرے بازی کی، مقامی دکان داروں کا اعتراض تھا…

فواد چوہدری نے احسن اقبال کو ٹیکنالوجی سے لاعلم قرار دیدیا

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو ٹیکنالوجی اور قانون سازی سے ناواقف قرار دے دیا۔جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے احسن اقبال کو خوب جواب دیا۔انہوں نے کہاکہ احسن اقبال کو…