جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پاکستان کا وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز

پاکستان کا وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارت کے نئے دور کا آغاز ہوگیا، اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیرِ تجارت عبدالرزاق داؤد نے بتایا کہ پہلی بار ٹی آئی آر سسٹم کے تحت کراچی سے ٹرک ازبکستان پہنچ گیا۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پہلی کھیپ 48…

وزارت فوڈ سیکیورٹی کی گندم خریداری پر وزیراعظم کو رپورٹ

وزارت فوڈ سیکیورٹی نے گندم کی خریدارای پر وزیر اعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد زیادہ گندم خریدی۔وزارت فوڈ سیکیورٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ  پنجاب نے 68، سندھ نے37، بلوچستان نے3 اور…

سعودی عرب میں 95 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین لگادی گئی

سعودی عرب میں 95 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگادی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ مملکت کی تمام کمشنریوں میں قائم کورونا ویکسینیشن سینٹرز کے…

ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کرنیوالے کلرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ میں صوبے میں دارالامان کی صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ذہنی معذور خاتون سے زیادتی کرنے والے کلرک کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے پر سیکریٹری ویمن ڈیولپمنٹ، سیکریٹری داخلہ کو…

جی سیون اجلاس پر امریکی اور جنوبی کوریائی وزرا خارجہ کی ملاقات، دو طرفہ معاملات پر گفتگو

برطانیہ میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر امریکی اور جنوبی کوریائی وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات میں امریکا اور جنوبی کوریا تعلقات پر بات چیت کی گئی۔امریکی ترجمان نیڈ پرائس کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن اور جنوبی…

ہرات میں طالبان کا حملہ، 5 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک

افغان صوبے ہرات میں طالبان کے حملے میں 5 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ کابل سے افغان حکام کے مطابق حملے میں پولیس ہیڈکوارٹر کی عمارت کو نقصان پہنچا۔ جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے۔ادھر افغان میڈیا کے مطابق افغان امن عمل کے…

اسٹاک مارکیٹ میں سرماریہ کاری کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 186 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ہفتے کے پہلے ہی روز سرمایہ کاری کا منفی دن رہا۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 186 پوائنٹس کم ہوکر 44 ہزار 76 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 693 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔شیئرز بازار میں…

قوم کو ووٹنگ مشین نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین درکار ہے، رانا ثناء

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ قوم کو الیکڑانک ووٹنگ مشین کی نہیں، ڈالر بنانے والی علیمہ باجی کی سلائی مشین کی ضرورت ہے۔ رانا ثناء اللّٰہ نے حکومتی اصلاحاتی پیکیج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیلیکٹد نے عوام کو…

ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہو گا، وزیراعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ختم نبوت کے قانون پر سمجھوتا نہیں ہوگا۔یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں جی ایس پی پلس سے متعلق قرارداد کے  معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت  اجلاس ہوا۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں یورپی…

طلال چوہدری کی فردوس عاشق کی اے سی سے بدتمیزی کی مذمت

مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ وہ صوبائی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی اسسٹنٹ کمشنر سے بدتمیزی کی مذمت کرتے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ حکومت عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکی۔ اُنہوں نے کہا…

مجموعی طور پر پروازوں میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے، پی آئی اے آپریشن کی وضاحت

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعلامیہ پر  پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) آپریشن نے وضاحت دے دی۔ ایوی ایشن ڈویژن کے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق پی آئی اےکو2005 سے 2020 میں 499…

عالمی یوم صحافت پر مریم نواز کا بہادر صحافیوں کو سلام

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عالمی یوم صحافت پر تمام بہادر صحافیوں کو سلام پیش کیا ہے۔مریم نواز نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ آزاد صحافت اور مضبوط جمہوریت ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔مسلم لیگ نون کی نائب…

سندھ ہائیکورٹ میں یکم سے 22 مئی تک مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سندھ ہائیکورٹ نے اہم فیصلے کر لیے ہیں، یکم سے 22 مئی تک ہائیکورٹ اور سرکٹ بینچز میں سول مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی۔سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم سے 22 مئی تک سندھ ہائیکورٹ اور سرکٹ…

پاکستان کے ساتھ IMF نے ناانصافی کی، وزیر خزانہ شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ناانصافی کی ہے، بجلی ٹیرف میں اُس کا مطالبہ ناجائز ہے، معیشت کا پہیہ چل نہیں رہا، ٹیرف بڑھانے سے کرپشن بڑھ رہی ہے۔فیض اللّٰہ کموکا کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی…

پیپلز پارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی: آصف زرداری

سابق صدر  آصف علی زرداری نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ان ہیروز کو خراجِ عقیدت و تحسین پیش کیا جائے جنہوں نے آزادی صحافت…

آیت اللہ خامنہ ای نے جواد ظریف کے بیان کو سنگین غلطی کہہ دیا

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے وزیرخارجہ جواد ظریف کی پاسداران انقلاب پر تنقید کی آڈیو پر شدید تنقید کی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جواد ظریف کا بیان ایک بہت بڑی غلطی تھی جو اسلامی جمہوریہ کے عہدیدارکے ذریعہ نہیں کی…

یوٹیلٹی اسٹورز نے جہانگیرترین کی شوگر ملز سے چینی خریدلی

یوٹیلٹی اسٹورز کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیرترین کی شوگر ملز سے چینی خریدی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق جہانگیرترین کی شوگر ملز نے40 ہزار میٹرک ٹن چینی کے ٹینڈر میں سب سے کم بولی دی تھی، جے ڈی ڈبلیو شوگرملز نے سب…

الیکشن کمیشن معذور امیدوار کا امتحان لینے پر آمادہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے معذور امیدوار کا الگ سے امتحان لینے کی حامی بھرلی ، اس سے قبل الیکشن کمیشن نے معذور امیدوار کو افسران کی بھرتی کے امتحان میں شمولیت سے روک دیا تھا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ…

روٹیشن پالیسی کے تحت ایف آئی اے میں تبادلے، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی روٹیشن پالیسی کے تحت افسران کے تبادلے کردیے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 18 افسران کے تبادلے کراچی اور اندرون سندھ سے کیے گئے۔یہ تبادلے ان افسران کے کیے…

تفتان میں بارش، ندی نالوں میں طغیانی

ایران سے بارش برسانے والا سسٹم تفتان میں داخل ہوگیا، جہاں بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ اسی طرح ایران سے برساتی ریلہ سرحدی شہر تفتان میں داخل ہوا۔ ریلہ داخل ہونے سے کسٹم روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، جبکہ دوسری جانب پانی ریلوے…