جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

یونان میں شدید زلزلہ، متعدد رہائشی اور اسکول کی عمارتوں کو نقصان

یونان میں 6 اعشاریہ 3 شدت کے زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہو کر سڑکوں پر نکل آئے، زلزلے سے متعدد رہائشی اور اسکول کی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔زلزلے کا مرکز یونان کے شہر لاریسا کے نزدیکی قصبے میں زیر زمین دس کلومیٹر کی گہرائی میں بتایا گیا…

عمران خان کو اپنوں تک نے ووٹ دینے سے انکار کیا، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اپنے لوگوں نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کردیا۔اسلام آبا د سے جنرل نشست پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی کامیابی پر مریم نواز نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کا…

وزیراعظم عمران خان جلد ایوان سے اعتماد کا ووٹ لیں گے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جلد ہی قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔اسلام آباد کی جنرل سیٹ پر یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے بعد وفاقی وزراء نے بڑی تعداد میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر…

سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کی جیت میں ٹاس کا اہم کردار

سندھ میں سینیٹ انتخابات کے دوران قسمت کی دیوی بھی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) پر مہربان رہی، جہاں پیپلز پارٹی کی جیت میں ٹاس نے بھی اہم کردار ادا کیا۔پیپلز پارٹی کی شیری رحمٰن اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے فیصل…

حکمران اتحاد کے 16 ووٹ کیسے کم ہوگئے؟

اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر حکمران اتحاد کے 16 ووٹ کیسے کم ہوگئے؟قومی اسمبلی میں حکومتی اتحاد کے 180 ارکان تھے جبکہ اس کے امیدوار حفیظ شیخ کو 164 ووٹ ملے۔اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر اپوزیشن اتحاد کے پاس 160 ارکان تھے مگر ان…

اسفندیار ولی خان کی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ اسفند یار ولی خان نے سینیٹر منتخب ہونے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک بیان میں اسفند یار ولی خان نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے بعد وزیراعظم…

وزیراعظم اور ان کی ٹیم مستعفی ہوجائے، عبدالغفور حیدری

سینیٹ انتخابات میں بلوچستان سے کامیاب ہونے والے جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم فوری طور پر مستعفی ہوجائے۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل جے یو آئی (ف)…

حفیظ شیخ شکست کے بعد جلد غائب ہوجائیں گے، محمد زبیر

سابق وزیراعظم نواز شریف اور اُن کی صاحبزادی مریم نواز کے ترجمان اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے نتائج عمران خان کو گھر بھیجنے کی طرف پہلا قدم ہے۔سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے اعلان کے بعد میڈیا…

یوسف گیلانی کی کامیابی عمران خان کیخلاف تحریک عدم اطمینان ہے، شرجیل میمن

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی جنرل نشست پر اپوزیشن کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اطمینان ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام…

نواز شریف کی یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیابی کے بعد یوسف رضا گیلانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔نواز شریف نے گفتگو کے دوران سینیٹ انتخاب میں کامیابی پر یوسف رضا گیلانی کو مبارک باد دی۔سینیٹ انتخابات 2021ء میں…

میانمار: مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 18 افراد ہلاک, متعدد زخمی

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کریک ڈاؤن میں مرنے والے مظاہرین کی تعداد 30 سے زیادہ ہوگئی۔میانمار کے کئی شہروں میں جمہوریت کی بحالی کے لیے احتجاج آج…

پی سی بی کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویکسین لگوانے کی پیشکش

کراچی میں جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھلاڑیوں کے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویکسین لگوانے کی پیشکش کی ہے، ویکسین کی ڈوز کل سے لگنا شروع ہوگی، تاہم ویکسین لگوانے یا نہ لگوانے کا اختیار…

یوسف رضاگیلانی کی کامیابی سلیکٹڈ حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہے، ناصر شاہ

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی کامیابی جمہوریت کی کامیابی ہے۔ پوری قوم کو حق کی فتح مبارک ہو۔ اپنے ایک اہم بیان میں انھوں نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں پر قومی اسمبلی اراکین کا اعتماد سلیکٹیڈ کے خلاف…

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں پہلی مرتبہ ٹوٹل کا دفاع ہوگیا، ایونٹ کے 14ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو 22 رنز سے شکست دے دی۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر…

انٹرنیشنل کورٹ میں اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز، فلسطین کا خیرمقدم

انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے فلسطین میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات کا آغاز کر دیا، فلسطین نے کرمنل کورٹ کی تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے۔امریکا اور اسرائیل، فلسطین کے جنگی جرائم کی عالمی عدالت میں تحقیقات کے شدید مخالف رہے ہیں۔عالمی جرائم…

آصف زرداری نے یوسف گیلانی کی فتح کا مارجن کم قرار دیدیا

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے یوسف رضا گیلانی کی فتح کے مارجن کو کم قرار دیدیا۔جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں آصف زرداری نے کہا کہ یوسف گیلانی کے انتخاب میں فتح کا مارجن کم…