جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

افغان کرکٹ ٹیم کو ICC کی تنبیہہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی نے تنبیہہ کی ہے کہ اگر وہ طالبان کے جھنڈے تلے کھیلے گی تو اسے آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔افغانستان میں سیاسی تبدیلیوں کے بعد ان کی کرکٹ پر بھی گہرے اثرات…

طاہر اشرفی کا سعودی وزیرِ خارجہ کے کشمیر پر ثالثی کے اعلان کا خیر مقدم

وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندۂ خصوصی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ سعودی وزیرِ خارجہ کے کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ افواہوں…

کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے EVM کے مخالف ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کاکہنا ہے کہ کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کی مخالفت کر رہے ہیں، پاکستان میں ذاتی مفادات رکھنے والے ملک کی بہتری نہیں چاہتے، ہر الیکشن متنازع رہا، اب الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت ہو…

خشک سالی کے بعد متروک شہر کے آثار برآمد

یوٹاہ: امریکہ میں واقع سمٹ کاؤنٹی میں ایک آبی ذخیرہ خشک ہونے کے بعد وہاں موجود ایک ایسے شہر کے آثار برآمد ہوئے ہوئے جسے لوگوں نے جھیل بننے سے بھی بہت پہلے خالی کردیا تھا۔ ریاست یوٹاہ کے راک پورٹ اسٹیٹ پارک میں ایک بڑا آبی ذخیرہ ہے۔…

لاہور: جائیداد تنازع پر بیٹے نے ماں، بھائی کا قتل کر دیا

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نوجوان نے جائیداد کے تنازع پر ماں اور بھائی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم شہزاد کا اپنی ماں اور بھائی سے کئی ماہ سے 6 مرلے کے مکان کا تنازع چل رہا تھا…

اسلام آباد میں ڈینگی کے مریض کا انتقال

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مچھر کے کاٹنے سے پھیلنے والے مرض ڈینگی سے متاثرہ ایک اور مریض انتقال کر گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ 1 ہفتے کے دوران ڈینگی وائرس سے 2 افراد انتقال کر چکے…

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز: پاکستانی پہلوان ویزوں کے منتظر

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں شرکت کے لیے پاکستان کے پہلوانوں انعام بٹ اور زمان انوار کو تاحال رومانیہ کے ویزے جاری نہیں کیے گئے ہیں، رومانیہ میں بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز کا آخری مرحلہ 25 اور 26 ستمبر کو شیڈول ہے، انعام بٹ اور زمان انور نے 24…

آسٹریلیا میں5 اعشاریہ 9 شدت کا زلزلہ

آسٹریلیا میں5 اعشاریہ 9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق زلزلے سے متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے قریب محسوس…

لاہور: لڑکی کی خاطر دوست کے ہاتھوں دوست قتل

لاہور میں 15 سالہ لڑکے نے اپنے ہی دوست کو قتل کر دیا، قاتل نے واردات کی وجہ بتائی تو حیران و پریشان سننے والے سکتے میں آ گئے۔لاہور کے علاقے برکی روڈ پر ہاؤسنگ سوسائٹی میں 14 سالہ لڑکے کے قتل کے ملزم کو 2 گھنٹے بعد گرفتار کر لیا گیا، 15…

چقندر بچوں کی صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟

صحت مند، بیماریوں سے پاک بچپن ہی ایک مضبوط نوجوان کی بنیاد ہوتا ہے، بچوں میں سب سے عام بیماری ’اینیمیا‘ یعنی کہ خون کی کمی دور کرنے کے لیے قدرتی و بے شمار اجزاء سے بھرپور چقندر بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے ۔چقندر اپنے ترش اور نمکین ذائقے…

مودی 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی 3 روزہ دورے پر امریکا روانہ ہو گئے۔اس حوالے سے بھارتی وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ ان کا دورۂ امریکا، امریکا کے ساتھ جامع عالمی اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، اسٹریٹجک شراکت داروں، جاپان اور آسٹریلیا کے…

نور مقدم قتل: تھراپی ورکس کے ملازمین کے وکلاء کو مہلت مل گئی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں تھراپی ورکس کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وکلاء کو کیس کی تیاری کے لیے مہلت دے دی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر…

وزیرِاعظم سے ٹی 20 ورلڈ کپ کا پاکستانی اسکواڈ آج ملے گا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کی آج وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات متوقع ہے، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور ٹیم مینجمنٹ کے اراکین بھی ملاقات میں شامل ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی آج شام وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات میں چیئرمین پی سی بی…

لڑکی اور بکری میں دوستی کی دلچسپ ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اس وقت دلچسپ ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک بچی کو اسکول جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اُس کی دوست بکری بھی اُسے اسکول چھوڑنے کے لیے بچی کے پیچھے پیچھے جا رہی ہے۔کہا جاتا ہے کہ پیار کی زبان ہر انسان اور جانور سمجھتا ہے، پیار…

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن کی کیٹیگری سی میں امیدوار نامزد

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن، کونسل (آئی ایم او) کےانتخابات میں کیٹیگری سی میں امیدوار منتخب ہوگیا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے سوشل میڈیا پر جاری کیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ انہیں انٹرنیشنل میری ٹائم، کونسل کے…