جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

حکومت مخالف آواز دبانے کیلئے مودی سرکار کی ٹوئٹر کو دھمکی

مودی حکومت سے تنقید برداشت نہ ہوسکی، مخالفین کی آواز دبانے کے لیے دھمکیوں پر اتر آئی۔بھارتی حکومت نے ٹوئٹر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسان احتجاج کی حمایت کرنے والے ٹوئٹر صارفین کو بلاک کیا جائے ورنہ ٹوئٹر ملازم کو جیل بھیج دیا جائے…

ترک صدر کی یونیورسٹی ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو وارننگ

ترک صدر رجب طیب اردوان نے یونیورسٹی میں نئے ڈائریکٹر کی تقرری کیخلاف احتجاج کرنے والوں پر سخت تنقید کی۔انھوں نے مظاہرین کو دہشتگردوں سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت اس احتجاج کو حکومت مخالف احتجاج بننے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی۔ترک…

بیلجیئم میں ایرانی مندوب کو 20 سال قید کی سزا

بیلجیئم میں ایرانی مندوب کو بم دھماکے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ برسلز سے خبر ایجنسی کے مطابق 49  سالہ ایرانی مندوب اسد اللّٰہ اسدی پر 2018 میں اپوزیشن اجلاس پر بم حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔خبر…

لاہور میں 21 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے

لاہور میں 21 ڈی ایس پیز کے تبادلے کردیئے گئے ،آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق فاروق سلطان ایس ڈی پی او چینیوٹ، ہاشم محمود ایس ڈی پی او ظفر وال تعینات کیا گیا ہے۔ریاض حسین کی خدمات پنجاب کانسٹبلری فاروق آباد کے…

کراچی: واٹر بورڈ کی کارروائی، لیاقت آباد و گلشن اقبال میں پانی چوری کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

کراچی واٹر بورڈ کے اینٹی واٹر تھیفٹ سیل نے لیاقت آباد اور گلشن اقبال کے علاقے میں آپریشنز کیے ہیں، جس کے دوران گلشن اقبال چورنگی کے قریب لیاری ندی سے بھی پانی چوری اور غیرقانونی سپلائی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا ہے۔ ترجمان واٹر بورڈ کے…

گلگت بلتستان میں بھارت کی شر انگیزیاں مسلسل بے نقاب

گلگت بلتستان میں بھی بھارت کی شر انگیزیاں مسلسل بے نقاب ہو رہی ہیں۔ پاکستان مخالف بیانیے کے لیے گلگت بلتستان کے نوجوان مہدی شاہ رضوی کو ہندوستان کی پراکسیز استعمال کر رہی تھیں جس نے اعتراف کرکے ساری سازش بے نقاب کردی۔ مہدی شاہ کے اہل…

اسرائیلی وزیراعظم کے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورے ملتوی

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورے ملتوی کردیے۔ عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ دورے کورونا وائرس کی وجہ سے عائد سفری پابندیوں کے باعث ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔…

لاہور: اورنج لائن ٹرین کا کرایہ کم کرنے پر غور

لاہور کی اورنج لائن میٹرو ٹرین پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ نہ ہو سکا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایہ کم کرنے پر غور شروع کر دیا۔محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس لاہور میں ہوا۔ جس میں اورنج لائن میٹرو ٹرین میں مسافروں کی تعداد کے حوالے سے غور کیا…

پنجاب حکومت کا بلدیاتی انتخابات کی مجوزہ تاریخ پر تحفظات کا اظہار

معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن جون کے پہلے ہفتے میں جبکہ پنجاب حکومت 22 اگست کو بلدیاتی انتخابات کروانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جون میں شدید گرمی کے باعث انتخابی عمل…

میں شہزاداکبر کے خلاف قانونی جنگ لڑوں گا، دانیال عزیز

پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما دانیال عزیز  نے مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر کے خلاف قانونی جنگ کا اعلان کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا کہ شہزاد اکبر نے تین دن پہلے پریس کانفرنس میں کرپشن کے الزامات لگائے،…

انٹربینک میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوگئی

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے سے ایک پیسہ نیچے آگئی۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 15 پیسے کم ہوئی ہے۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کی قدر 20 پیسے کم ہوئی ہے۔ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر…

جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب راولپنڈی کی کراچی میں تحقیقات

جعلی اکاؤنٹس کیس کی مزید تحقیقات کے لئے نیب کی تین رکنی ٹیم ایک بار پھر کراچی پہنچ گئی ہے۔نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی تین رکنی ٹیم گزشتہ روز کراچی پہنچی ہے، نیب ٹیم نے شوگر ملز سبسڈی کے معاملے پر مختلف سرکاری افسران و ملازمین کے…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 27 پوائنٹس کی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کو سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بینچ مارک 100 انڈیکس 27 پوائنٹس کم ہوکر 46 ہزار 905 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 598 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جبکہ…

زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 66 لاکھ ڈالر بڑھ گئے

29 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 کروڑ 66 لاکھ ڈالر بڑھ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق 29 جنوری تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 16 کروڑ ڈالر رہے۔ جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس 13  ارب تین کروڑ اور…