جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آج سندھ میں کورونا کے 342 نئے کیسز رپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں14377 نمونوں کی جانچ کی گئی، جس کے نتیجے میں مزید 342 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا۔ …

عالمی ماحولیات کے تحفظ کیلئے پاکستان نے متعدد اقدام کیے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی ماحولیات کے تحفظ کےلیے پاکستان نے متعدد اقدام کیے ہیں۔ریاض میں مڈل ایسٹ گرین انیشی ایٹو سربراہ اجلاس سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ دنیا کے10فیصد ملک 80فیصد ماحولیاتی تبدیلیوں کے ذمےدار ہیں۔انہوں نے…

پاک بھارت میچ: جوئے میں رقم ہارنے پر خودکشی کی کوشش کرنے والا گرفتار

پاکستان اورب ھارت کے میچ پر جوا کھلانے پر ایف آئی اے سائبر کرائم نے حیدرآباد سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم جوئے میں رقم ہارنے پر خود کشی کی کوشش کررہا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے عمران ریاض کے مطابق اوم پرکاش کو…

کالعدم تنظیم کا مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا

کالعدم تنظیم کے کارکنوں کا مریدکے میں جی ٹی روڈ پر دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے جی ٹی روڈ کی ایک سائیڈ چند گھنٹے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردی، راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کالعدم تنظیم کے شرکا نے مریدکے…

پاکستان میں بزنس سرگرمیاں عروج پر ہیں، گورنر سندھ عمران اسماعیل

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں بزنس سرگرمیاں عروج پر ہیں، دبئی میں بسے پاکستانی اپنے ملک میں سرمایہ کاری کریں۔ دبئی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کراچی میں بزنس پروموشنل آفس قائم کیا جائے…

ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللّٰہ جان نے بطور کمانڈر کراچی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ریئر ایڈمرل میاں ذاکر اللّٰہ جان نے کراچی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں کمانڈر کراچی کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ تقریب میں وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے کمان نئے تعینات ہونے والے کمانڈر کراچی کے حوالے کی۔ بطور کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل…

پی ٹی آئی فرانس کے انٹرا پارٹی انتخابات متنازع ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فرانس کے 26 اکتوبر کو ہونے والے انٹرا پارٹی انتخابات ایک پینل نے متنازع قرار دیتے ہوئے مسترد کردیے۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف فرانس میں جاری انٹرا پارٹی الیکشنز میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے انکشافات نے…

مانتا ہوں انہوں نے دھیلے کی نہیں اربوں کھربوں کی کرپشن کی، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ طاقتور کو پہلی بار خوف پیدا ہوا کہ وہ قانون کے اندر ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں فرخ حبیب نے کہا کہ مانتا ہوں انہوں نے دھیلے کی کرپشن نہیں کی، اربوں کھربوں کی کرپشن کی…

کراچی میں ڈیفنس فیز 2 کے بنگلے میں ڈاکو گھس گئے

کراچی میں ڈیفنس فیز 2 کے بنگلے میں ڈاکوؤں کے داخل ہونے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے۔ جس کے بعد مالک مکان اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس حکام کے مطابق دو طرفہ فائرنگ میں ایک ڈاکو مارا…

وزارت قانون میں دلچسپی نہیں تھی، عمران خان نے منتخب کیا، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہر کام میرٹ پر کرتا ہوں، سسٹم میں نے بنادیا مگر عمل درآمد آپ کے ہاتھ میں ہے۔وکلاء کنونشن سے خطاب میں فروغ نسیم نے انکشاف کیا کہ وزارت قانون میں میری دلچسپی نہیں تھی، اس کے لیے عمران خان نے منتخب…

سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، وزیر اعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کےاستحکام کی وجہ عوامی تعلقات ہیں۔ ریاض میں پاکستان سعودی عرب انویسٹمنٹ…

بلوچستان کی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے، عبدالغفور حیدری کی پیشگوئی

جمعیت علماء اسلام (ف) کےسینئر رہنما اور سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے پیشگوئی کی ہے کہ بلوچستان میں آنے والی تبدیلی پورے ملک تک جاسکتی ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان میں خود بی اے پی میں…

اسٹاک ایکسچینج کاروبار نئے سسٹم پر منتقل، کاروباری دورانیہ بھی بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل ہوگیا، جدید نظام کی بدولت مارکیٹ کا کاروباری دورانیہ آدھا گھنٹہ بڑھ گیا ہے۔ نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کے شینجن اسٹاک ایکسچینج سے خریدا گیا ہے۔ڈی…

روئی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی قیمت اور ملک میں مہنگے ڈالر نے روئی کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ ملک میں ایک من روئی کی قیمت 500 روپے اضافے سے 15 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق روپے کی قدر گرنے اور…

ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا تاریخ ساز سلسلہ رک نہ سکا، نئے ہفتے کے پہلے روز نیا ریکارڈ

ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا تاریخ ساز سلسلہ رک نہ سکا، ڈالر نے نئے ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈز بنادیے۔ انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح 174 روپے 42 پیسے پر بند ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج فی فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ملک میں…

انتظار قتل کیس: 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 5 کو عمر قید کی سزا

کراچی میں انتظار قتل کیس میں 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت جبکہ 5 کو عمر قید کی سزا سُنادی گئی، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سُنادیا۔عمر قید کی سزا پانے والوں میں انسپکٹر طارق رحیم بھی شامل ہے، عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان…