جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مسلسل ساتواں منفی دن

پاکستان اسٹاک ایکسچنج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ساتواں مسلسل منفی دن رہا۔ سات روز میں 100 انڈیکس کی گراوٹ 2102 پوائنٹس رہی۔بینچ مارک 100 انڈیکس آج 255 پوائنٹس کم ہوکر 44817 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 899 پوائنٹس کے…

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز انٹربینک میں آج ڈالر کا بھاؤ 51 پیسے بڑھا ہے۔دن میں کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ 169 روپے 60 پیسے ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں…

نیو کے سی آر کوئی نیا منصوبہ نہیں ، ریلوے ذرائع

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں نیو سرکلر ریلوے (کے سی آر) کوئی نیا منصوبہ نہیں بلکہ یہ وہی ہے جو مسلم لیگ نون کے سابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے بنایا تھا، کے سی آر کے محض تیسرے فیز کو نیو کے سی آر کا نام دیا گیا ہے۔جیو نیوز کو ریلوے…

زبیر عمر کا اپنی وائرل ویڈیو پر ردعمل

مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف اور نائب صدر مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر اپنی زیرِ گردش ویڈیو پر ردعمل دے دیا۔سابق گورنر سندھ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وائرل ویڈیو کو جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار…

پی پی کی چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی مخالفت

پیپلز پارٹی نے نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی شدید مخالفت کردی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں غیرقانونی توسیع کی سخت مخالفت کرے گی۔ بلاول بھٹو نے…

وزیراعلیٰ سندھ بنڈل آئی لینڈ پر غور کریں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  کراچی میں ترقی کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیراعلیٰ سندھ سے کہوں گا بنڈل آئی لینڈ پر غور کریں۔کراچی میں سرکلر ریلوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعظم عمران خان بطور مہمان…

سازش کےتحت پاکستانی شناختی کارڈ بدنام کیا جا رہا ہے، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سازش کےتحت پاکستان کے شناختی کارڈ، ویکسینیشن اور پاسپورٹ کو دنیا میں بدنام کیا جا رہا ہے، جعلی ویکسی نیشن کے حوالے سے نادرا کا کوئی قصور نہیں، ملک میں سائبر کرائمز میں اضافہ ہوا ہے۔شیخ رشید احمد نے…

ملتان: لڑکی کے بال کاٹنے میں ملوث دادا گرفتار

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں مبینہ طور پر تعلیم نہ چھوڑنے پر  لڑکی کے بال کاٹنے میں ملوث لڑکی کے دادا کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر 5 افراد کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شجاع…

یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے کی قیمت میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے سفید چنے کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق سفید چنے کی فی کلو قیمت میں 40 روپے اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد سفید چنے کی فی کلو قیمت 120 روپے سے بڑھا کر 160روپے فی…

کراچی، سی ٹی ڈی کی حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی، 2 ملزم گرفتار

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی حساس اداروں کے ہمراہ کراچی کے علاقے ہاکس بے میں کارروائی کے دوران 2 ملزم گرفتار کر لیے گئے ہیں۔سی ٹی ڈی افسر مظہر مشوانی کے مطابق ملزم نسیم اللّٰہ نسیم اور محمد عیسیٰ عرف مولوی ادریس دہشت گردی کی…