جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کھٹائی میں پڑگیا

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس کھٹائی میں پڑگیا، مریم اور مولانا دونوں کے کورونا وائرس کے  ٹیسٹ منفی آگئے، جبکہ سربراہ پی ڈی ایم بیمار پڑگئے۔پی ڈی ایم اجلاس کھٹائی میں پڑنے کے باعث پی پی اور ن لیگ میں لگی آگ کون…

اسلام آباد: کمسن بچیوں کو یرغمال بنانے والا اشتہاری ملزم گرفتار

اسلام آباد میں کمسن بچیوں کو یرغمال بنانے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو سے کمسن بچیوں کو یرغمال بنانے والا اشتہاری ملزم گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈھوک جیلانی میں ملزم نے ایک گھر…

یونس خان کی کھلاڑیوں کو مچھلی پکڑنے کی ٹپس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان نے جنوبی افریقا کے دورے پر کھلاڑیوں کو مچھلی پکڑنے کی ٹپس دیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا جنوبی افریقا میں پہلا ٹریننگ سیشن ہوا، کھلاڑیوں نے فزیکل مشقوں کے علاوہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی ڈرلز بھی کیں۔…

لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہو رہا ہے، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوصلہ افزا نتائج سامنے نہیں آئے، لاہور میں مکمل لاک ڈاؤن پر غور ہورہا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا…

کراچی: سپرہائی وے کے ریسٹورنٹ پر پولیس کا چھاپہ، 10 افراد گرفتار

سپر ہائی وے پر میٹرو ہائی وے ریسٹورنٹ پر پولیس نے چھاپہ مار کر 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سہیل فیض کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری نے کارروائی کی۔ایس ایچ او صفدر مشوانی کے مطابق میٹرو…

مجھے اسپتال نہیں جانا!

ابھی احمد کا فون آیا ہے، کہتا ہے فلاں دوست کے والد دل کے مریض ہیں حالت بہت خراب ہے، لیکن وہ اسپتال جانا نہیں چاہتے مجھے بتائیے وہ کیا کریں؟دو سال پہلے کی ہی بات ہے، شعیب بھائی کی کال آئی، کہنے لگے فاضل ماما کو کینسر ڈائگنوز ہوا ہے،…

قومی خزانے میں 714 ارب جمع کرواچکے، چیئرمین نیب

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ 714 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرواچکے ہیں۔چیئرمین نیب نے ایک بیان میں کہا کہ کرپشن فری پاکستان کے لیے پُرعزم ہیں، ہمارے مقدمات میں سزا کی شرح 68 اعشاریہ 8 فیصد ہے۔انہوں…

آئی ٹی صنعتوں کیلیے اکنامک زون بنانے کی تجویز منظور

لاہور: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی جانب سے 50 ایکڑ زمین پر آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی سے وابستہ صنعتوں کیلئے اسپیشل اکنامک زون بنانے کی تجویز کو منظور کر لیا گیا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری اور صوبائی وزیر لیبر انصر مجید…

کیا سائنسدانوں نے کائنات کی ’’پانچویں قوت‘‘ دریافت کرلی ہے؟

جنیوا: ذرّاتی طبیعیات کے سب سے بڑے بین الاقوامی مرکز ’سرن‘ میں تقریباً 900 سائنسدانوں کی عالمی ٹیم کا کہنا ہے کہ انہیں ’شاید‘ ایک ایسے نئے بنیادی ذرّے کے شواہد ملے ہیں جو ’ممکنہ طور پر‘ کسی ’پانچویں قوت‘ کا نمائندہ بھی ہوسکتا ہے۔ یہ…

جماعت اسلامی کے تحت قائد آباد تا گورنر ہاؤس عظیم الشان و تاریخی ”حق دو کراچی ریلی“

کراچی: جماعت اسلامی کے تحت شہر قائد کے سلگتے اور گھمبیر مسائل کے حل اور تین کروڑ سے زائد شہریوں کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول کے لیے جاری ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں اتوار 28مارچ کو شاہراہ فیصل پر…

اسلام آباد انتظامیہ متحرک، کورونا خلاف ورزی پر کئی دکانیں اور ہوٹل سیل

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کا معائنہ کرنے کے لیے آب پارہ مارکیٹ اور اتوار بازار میں چھاپہ مارا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق…

وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد تک کی بات نہ مانی، سراج الحق کا دعویٰ

امیرِ جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مہاتیر محمد تک کی بات بھی نہیں مانی۔راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ مہاتیر محمد نے عمران خان کو مشورہ دیا…

مریم نواز اپنی پارٹی میں جو مرضی کریں ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، چوہدری منظور

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما چوہدری منظور نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو ہدف تنقید بنالیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی پی رہنما نے کہا کہ مریم نواز اور ن لیگ والے ایک دن الزام لگاتے ہیں اور…

صحافی اجے لالوانی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

سکھر میں صحافی اجے لالوانی کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس نے ملزمان سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم رضا شاہ، جمیل شاہ نے اجرتی قاتلوں سے اجے لالوانی کو قتل کروایا۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ…

وفاقی وزیر ہوابازی نے جن پائلٹس پر الزام لگایا، انہی کی فلائٹ میں سوار ہوئے

قومی ایئر لائن کی پرواز پی آئی اے نے وزیرِاعظم کے وژن کے تحت سیاحتی مقام سیدو شریف کے لیے پروازیں شروع کر دی ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ پرواز اُن ہی دو پائلٹس نے آپریٹ کی جو جعلی لائسنس کے الزام میں کئی ماہ معطل رہے اور الزام لگانے والے…

فیصل آباد: بچی کے ساتھ زیادتی اور پھر اسے قتل کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار

فیصل آباد میں 5 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے.پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والے اس سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ ملزم نےنازیبا ویڈیو کےذریعے بلیک…

اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں امتحانات یا کسی بھی تعلیمی سرگرمی پر پابندی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  تعلیمی اداروں میں امتحانات یا کسی بھی تعلیمی سرگرمی پر پابندی عائد کردی گئی۔وزارت تعلیم نے تعلیمی اداروں پر پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق کسی اسکول کو امتحان لینے کی اجازت نہیں…