جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ٹیکس جمع کرنے کیلئے31 مارچ کو شام 6 بجے تک متعلقہ برانچز کھلی رہیں گی، اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے کے لیے31 مارچ 2021ء کو شام 6 بجے تک متعلقہ برانچز کھلی رہیں گی۔اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹیکس جمع کرنے میں سہولت دینے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز…

وزیراعظم عمران خان صحتیاب، سرکاری کام شروع کردیا، فیصل جاوید

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صحت یاب ہوگئے اور انہوں نے سرکاری کام شروع کردیا ہے۔ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اب کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ…

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 59 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کو سرمایہ کاری کا ملا جلا دن رہا۔ 100 انڈیکس 59 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 491 پر بند ہوا ہے، کاروباری دن میں انڈیکس 601 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ شیئر بازار میں آج 33 کروڑ 91 لاکھ شیئرز کے سودے…

شیخ رشید تبلیغی جماعت کے شکرگزار

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اجتماع ملتوی کرنے کے تبلیغی جماعت کے اقدام پر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں سالانہ تبلیغی اجتماع ملتوی کرنے پر تبلیغی جماعت کا مشکور ہوں۔انھوں…

مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت، پاکستان کا ایران سے اظہارِ تشکر

پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی حمایت کرنے پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔ دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں…

اپوزیشن اتحاد کا اندر ہی سے کام تمام ہوگیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کی حالیہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا کام اندر ہی سے تمام ہوگیا۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم کے حوالے سے وفاقی حکومت کو کوئی جتن نہیں کرنا پڑا، اس کا تو…

سوشل میڈیا قوانین کیلئے حکومتی کمیٹی کا اعلان

حکومت نے سوشل میڈیا قوانین کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔اٹارنی جنرل آفس نے حکومت کی سوشل میڈیا قوانین کے لیے بنائی گئی کمیٹی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے۔اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت نے سوشل…

پنجاب میں کورونا کیسز مثبت آنے کی شرح 10.4 فیصد ہوگئی

کورونا وائرس کیسز بڑھنے کے ساتھ ہی پنجاب میں کیسز مثبت آنے کی شرح 10.4 فیصد ہوگئی ہے۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 664 ٹیسٹ کیے گئے جن میں 2467 مثبت آئے۔محکمہ صحت کے مطابق شہر…

کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے حکومتِ پاکستان کا چینی کمپنیوں سے معاہدہ

کورونا وائرس کی چینی ویکسین کی درآمد سے متعلق حکومتِ پاکستان اور 2 چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدہ طے پاگیا۔ اس سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں ویکسین کی درآمد کے لیے حکومتِ پاکستان نے اہم اقدام کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت…

قمر زمان کائرہ کا نئے وزیر خزانہ پر طنز کا وار، انڈر 19 وزیر کہہ دیا

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے وزارت خزانہ حماد اظہر کو سپرد کیے جانے پر طنز کا تیر چلادیا۔ایک بیان میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ملک کی زمین بوس معیشت انڈر 19 وزیر خزانہ کے سپرد کردی ہے۔انہوں نے کہا…

پاکستان کی رُکنیت معطل ہونے کا خدشہ، فیفا نے عندیہ دیدیا

فٹبال کھیل کی عالمی گورننگ باڈی فیفا سے پاکستان کی رُکنیت معطل ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے جس کا عندیہ بھی فیفا نے دے دیا ہے۔فیفا نے نارملائزیشن کمیٹی کے نام خط میں کہا کہ اگر معاملات حل نہ ہوئے تو پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں دراندازی کا…

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں ہوگا

رمضان المبارک 1442ھ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13 اپریل کو پشاور میں طلب کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے طلب کیا۔اس اجلاس میں…

افغانستان میں قیام امن کیلئے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے نبھاتے رہیں گے، شاہ محمود

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان  میں قیام امن کے لیے اپنا مصالحانہ کردار خلوص نیت سے نبھاتا رہے گا۔دوشنبے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر سے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دو طرفہ…

حیدر آباد: گیس لائن میں دھماکا، 4 بچے جھلس گئے

حیدر آباد میں گیس لائن میں دھماکے سے 4 بچے جھلس گئے۔پولیس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے ہیر آباد میں گیس لائن میں دھماکا ہوا، جس کی زد میں آکر 4 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق بچے گیس لائن کے قریب پٹاخے چلارہے تھے کہ لیک گیس…

پی ڈی ایم قائم و دائم ہے، ن لیگ اسے لیڈ کر رہی ہے، امیر مقام

پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) قائم و دائم ہے اور پاکستان مسلم لیگ (ن) اسے لیڈ کر رہی ہے۔ نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں کہ ایسا…

اسپین میں 4 روزہ سائکلنگ ریس کا انعقاد

اسپین کے صوبے کیسٹیلوں کے خوبصورت پہاڑی علاقے پر چار روزہ سائکلنگ کا انعقاد کیا گیا۔ایونٹ میں ورلڈ چیمپینز اور اولمپکس گولڈمیڈلسٹس کے ساتھ ساتھ30ممالک کے سائیکلسٹس نے حصہ لیا ۔ ایونٹ میں لندن اولمپکس 2012 کےچیمپئن جاروسلو کلہاوی نے…

عطاء تارڑ کا عامر کیانی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ نے عامر کیانی کے خلاف ادویات کا کیس کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر کیانی کے خلاف ادویات کا کیس کھول کر انہیں گرفتار کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما عطاء اللّٰہ…