جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پہلی بار پارلیمانی کمیٹی نے حکومت کو بلڈوز کیا، بابر اعوان

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ پہلی بار پارلیمانی کمیٹی نے حکومت کو بلڈوز کیا، اپوزیشن کمیٹی، کمیٹی کھیلتی رہی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ اپوزیشن کی الیکشن ریفارم اور…

راولپنڈی: گاڑی پر فائرنگ ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی، بھائی جاں بحق

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل (اے آئی جی ) موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ میں اُن کا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔راولپنڈی پولیس ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی کی گاڑی پر فائرنگ فتح جنگ انٹر چینج پر کی گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق…

پی ڈی ایم نے طے کیا ہے کہ سب سے پہلے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا، حافظ حمد اللّٰہ

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے طے کیا ہے کہ سب سے پہلے وائٹ پیپر جاری کیا جائے گا، وائٹ پیپر میں حکومت کی سیاہ کاریوں اور ناکامیوں کا بتایا جائے گا۔مولانا فضل الرحمان کی زیر…

ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی

ملک میں گزشتہ روز فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے اضافے کے بعد آج بھی سونے کی قیمت 400 روپے بڑھ گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 400 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 12 ہزار 400 روپے ہے۔ صرافہ…

حکومتی الزامات، حمزہ شہباز الیکشن کمیشن کے حق میں بول پڑے

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز حکومتی الزامات کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے حق میں بول پڑے۔ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ حکومت کا ای سی پی جیسے آئینی ادارے پر پیسے لینے کا الزام…

سی سی آئی میں سندھ حکومت کے سستی بجلی منصوبوں کو رد کیا گیا، امتیاز شیخ

وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) اجلاس میں سندھ حکومت کے سستی بجلی کے منصوبوں کو رد کردیا گیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں امتیاز شیخ نے کہا کہ سی سی آئی اجلاس میں 88 فیصد مہنگی بجلی کے…

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نیلامی کی توثیق کردی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس میں سروسز انٹرنیشنل ہوٹل کی نیلامی کی توثیق کردی گئی۔اجلاس میں کابینہ کمیٹی کو نجکاری پروگرام پر جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔سینیٹ قائمہ کمیٹی میں وزیرخزانہ…

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ٹھپہ مافیا خوفزدہ ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے ٹھپہ مافیا خوفزدہ ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جب بھی اقتدار میں آئیں، دھونس اور دھاندلی سے آئیں۔اس سے…

چیف الیکشن کمشنر نوازشریف سے قریبی رابطے میں رہے، فوادچودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، چیف الیکشن کمشنر نوازشریف سے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی وزراء فوادچوہدری، اعظم سواتی اور مشیر پارلیمانی امور بار اعوان نے…

الیکشن کمیشن نے مجوزہ انتخابی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کردیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے قائمہ کمیٹی پارلیمانی امور کو لکھے گئے خط کی کاپی جیو نیوز نے حاصل کر لی، الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں مجوزہ انتخابی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کردیا، الیکشن کمیشن کے خط میں تحفظات کے 34 نکات شامل ہیں۔خط میں کہا گیا…

اعظم سواتی کے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر برہم

ریلوے کے وفاقی وزیر، اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر لگائے گئے الزامات پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ریلوے کے وفاقی وزیر، اعظم سواتی کی جانب سے عائد کیئے گئے…

اداروں کو اپنی حدود میں کھل کر کھیلنے کا موقع دیا، فیاض چوہان

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اداروں کو اپنی حدود میں کھل کر کھیلنے کا موقع دیا ہے۔فیاض چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ دور میں سیاسی مداخلت سے اداروں کی تباہی سب دیکھ چکے ہیں،سیاسی چھیڑ چھاڑ سے…

شہباز شریف کی سینیٹ کمیٹی اجلاس میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت

مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے سینیٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت کی ہے۔جاری کیئے گئے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے…

افغان خواتین کی کرکٹ پر ممکنہ پابندی کی خبروں پر ICC کا نوٹس

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے افغانستان میں خواتین کی کرکٹ پر ممکنہ پابندی کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔آئی سی سی ترجمان نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان سے آنے والی میڈیا رپورٹس پر تشویش ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ…

حکومت الیکشن کمیشن پر قبضےسے دھاندلی کرنا چاہتی ہے: شاہد خاقان عباسی

مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن پر قبضہ کر کے دھاندلی کرنا چاہتی ہے۔مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان…