جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بلوچستان میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا

بلوچستان میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا۔ کوئٹہ میں گورنر سید ظہور احمد آغا کی قیادت میں ریلی نکالی گئی۔ شہر کے تمام اہم مختلف مقامات پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے، اندرون بلوچستان بھی یومِ…

شریف فیملی نے بھی نواز شریف کا ویزا مسترد کیے جانے کی تصدیق کردی

شریف فیملی نے بھی نوازشریف کے ویزا مسترد کیے جانے کی تصدیق کردی۔نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ فیصلے کے خلاف اپیل میں جا رہے ہیں۔ واضح رہے برطانیہ میں قیام پذیر سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ویزا میں توسیع کی درخواست مسترد…

پشاور: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کیلئے ریلی

پشاور میں یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کی۔ ریلی میں صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی، سرکاری حکام، سماجی شخصیات اور طلبہ نے شرکت کی۔ ملک بھر کی طرح…

افریقہ: رواں ہفتے کورونا سے اموات ریکارڈ سطح تک پہنچ گئیں، عالمی ادارہ صحت

افریقہ میں کورونا وائرس سے اموات رواں ہفتے ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق افریقہ میں رواں ہفتے کورونا سے 6 ہزار 400 اموات رپورٹ ہوئیں۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ افریقہ میں اموات کی شرح گزشتہ ہفتے سے 2 فیصد زیادہ…

کراچی کے کئی سینٹرز میں سائنوویک سمیت کئی ویکسین نایاب

کراچی میں کورونا ویکسی نیشن کیلئے قائم اکثر مراکز میں سائنوویک سمیت مختلف ویکسینز نایاب ہوگئیں۔ ویکسی نیشن کیلئے آنے والے شہریوں کو واپس بھیجا جارہا ہے۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے وفاق سے ویکسین فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا…

پشاور کی ہول سیل مارکیٹوں میں چینی کی قلت پیدا ہوگئی

پشاور کی ہول سیل مارکیٹوں میں چینی ناپید ہوگئی ہے۔ ڈیلرز نے اپنی دکانوں پر "چینی دستیاب نہیں" کے کارڈز آویزاں کر دیئے ہیں۔ چینی کی شدید قلت سے چینی کی بلیک میں فروخت ہو رہی ہے۔ چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انہیں فی کلو گرام چینی سو روپے میں…

اسلام آباد میں مودی کے خلاف بینر لگ گئے

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف ایک بینر آویزاں ہے۔ بینر پر تحریر کیا گیا ہے کہ مودی امن کو تباہ کرنے والا ہے۔ ساتھ میں یہ بھی لکھا ہے کہ اگر آپ اس سے متفق ہیں…

ایف آئی اے نے شاہزوار بگٹی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شاہزوار بگٹی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا، شاہزوار بگٹی کے خلاف ان کی اہلیہ ویشا بگٹی نے مقدمہ درج کروارکھا ہے، ویشا کا کہنا ہے کہ شاہزوار نے ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل کی تھیں۔ ایف آئی اے…

ترکی کے جنگلات میں آگ، پیاسی تتلی کی امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پینے کی ویڈیو وائرل

ترکی میں جنگلات کی آگ سے محفوظ رہنے والی ایک تتلی کی امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پینے کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ترکی کی تنظیم کی جانب سے لی گئی ویڈیو میں تتلی کو ایک امدادی کارکن کے ہاتھ سے پانی پیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ تتلی جنگلات…

سندھ کابینہ کے وزرا و مشیران کے قلمدان میں تبدیلی

سندھ کی کابینہ میں شامل وزرا کی وزارتیں اور مشیران کے قلمدان میں ردوبدل ہوا ہے جبکہ کچھ وزرا کی صوبائی کابینہ سے چھٹی ہوگئی۔ صوبائی وزراء کے قلمدان تبدیل کرتے ہوئے اسماعیل راہو یونیورسٹیز و بورڈز، ماحولیات، کوسٹل ڈیولپمنٹ کے وزیر مقرر…

نواز شریف کے پاس دو تین آپشنز ہیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس دو تین آپشنز ہیں،  نوازشریف سفارتخانےجائیں، عارضی دستاویز لیں، جس پر پاکستان آسکتےہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان واپس آنے پر وہ جیل…

وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا

وزیر اعلیٰ سندھ نے 6 پارٹی رہنماؤں کو اپنا معاون خصوصی مقرر کردیا، معاون خصوصی بننے والوں میں آصف خان، اقبال ساند، علی احمد جان اور سلمان مراد شامل  ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد سے صغیر قریشی اور سکھر سے ارسلان شیخ معاون خصوصی مقرر…

بھارتی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر خودپسندی پر مبنی بیان دیا، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر خارجہ کے کشمیر سے متعلق بیان کو بلا جواز اور خود پسندی پر مبنی قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر پر بلاجواز اور خودپسندی پر مبنی بیان دیا۔انھوں نے مزید…