جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

تیل قیمتوں میں اضافہ، منی ٹرک ایسوسی ایشن کا احتجاج کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منی ٹرک ایسوسی ایشن نے احتجاج کا اعلان کردیا۔منی ٹرک ایسوسی ایشن آج صبح 8 بجے سے لاہور بابو صابو چوک پر دھرنا دے گی۔تنظیم کے رہنماؤں نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا…

شہباز گل نے کشمالہ طارق کو ن لیگ کی اصل ترجمان قرار دیدیا

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کشمالہ طارق کو اپوزیشن جماعت ن لیگ کی اصل ترجمان قرار دیدیا ہے۔اسلام آباد میں کشمیر ہائی وے پر کشمالہ طارق کی گاڑی کی ٹکر سے رونما ہوئے حادثے پر شہباز گل نے تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ…

پارٹی سے وفا نہ کرنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے، عظمیٰ بخاری کا اعلان

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی تعریفیں کرنیوالے اب پی ٹی آئی کے ترجمان بن چکے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہر عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا کہ جلیل شرقپوری اور اشرف انصاری…

الیکشن کمیشن : 17سیاسی جماعتوں نے تاحال گوشوارے جمع نہیں کرائے

الیکشن کمیشن میں 17 سیاسی جماعتوں نے تاحال پارٹی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں، جنہیں آخری موقع دے دیا گیا۔الیکشن کمیشن میں 35 سیاسی جماعتوں کے سالانہ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے کے معاملے پر ممبر الیکشن الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی…

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیس رپورٹ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیس رپورٹ ہونے کے بعد اب تک متاثرہ افراد کی تعداد 18836ہوگئی۔محکمہ صحت کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی رپورٹ کے مطا بق منگل کو بلوچستان کے دو اضلاع کوئٹہ سے 5 اور چاغی سے ایک کورو نا وائرس کا کیس رپورٹ…

پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت و ایوان 16 برس بعد پایہ تکمیل کے قریب

لاہور میں پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور زیرِ زمین 3 منزلہ ایوان 16 برس بعد پایہ تکمیل کے قریب پہنچ گیا، نئی منفرد دیدہ زیب عمارت میں 440 ارکانِ اسمبلی اور 2 ہزار سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت پرانی عمارت…

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید مزید 29 ہزار 961 نام بلاک

بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستفید مزید 29 ہزار 961 نام بلاک کردیے گئے ہیں، بلاک کیے جانے والے افراد میں پینشنرز، سرکاری ملازمین شامل ہیں۔ خارج ناموں میں سرکاری ملازمین کی اہلیہ، نیم خود مختار، خود مختار اداروں کے ملازمین بھی شامل…

پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا سے لاپتا ہوگئی

قومی ائیرلائن پی آئی اے کی خاتون ائیرہوسٹس کینیڈا میں لاپتا ہوگئی۔پی آئی اے  کی ائیر ہوسٹس پرواز پی کے 797 پر کراچی سے ٹورنٹو پہنچی تھی لیکن ائیر ہوسٹس نے ٹورنٹو سے کراچی کی پرواز کے لیے ڈیوٹی پر رپورٹ نہیں کیا۔ترجمان پی آئی اے نے…

رضا ربانی کو عربی پڑھانے کے بل پر تحفظات

عربی زبان لازمی پڑھانے کے بل پر سینیٹر رضا ربانی کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ ریاست کی جانب سے عرب کلچر لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کلچر میرا کلچر نہیں ہے، میرا کلچر انڈس ویلی کلچر ہے۔انہوں نے کہا…

کم نرخ پر آٹے کی فراہمی، شہری ٹوٹ پڑے

میرپورخاص میں سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی کے اسٹال پر شہری ٹوٹ پڑے، اسٹال سے آٹا چند منٹوں میں فروخت ہوگیا۔ میرپورخاص میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 660 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ سستے اسٹال پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 420 میں دستیاب تھا۔بشکریہ…

تحریک ملک میں 72 سال کا طریقہ بدلنے کیلئے ہے، احسن اقبال

(ن) لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ سے مل کر حکومت کو گرانے کے لیے ہوتے تھے، اس بار اپوزیشن کی تحریک ملک میں 72سال کے طریقہ ٔ کار کو تبدیل کرانے کے لیے ہے۔ مسلم لیگ (ن )کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جیو نیوز…

کورونا ویکسین آج صوبوں کو پہنچا دی جائے گی، حکام

چین سے آنے والی ویکسین آج شام تک صوبوں کو پہنچا دی جائے گی، حکام کا کہنا ہے کہ بدھ سے شہریوں کو ویکسین لگائے جانے کا آغاز ہو گا۔پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ…

فواد چودھری کیخلاف نااہلی کی درخواست کی سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔چیف جسٹس اطہر من ﷲ نے درخواست گزار سے سوال کیا کہ عدالت آپ کی درخواست کیوں سنے؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے کہا…

دو ہزار سال پرانی سنہری زبان والی ممیوں کی دریافت

دو ہزار سال پرانی سنہری زبان والی ممیوں کی دریافتمرنے والوں کے منہ میں سنہری زبانیں اس لیے رکھی جاتی تھیں تاکہ وہ اپنے دیوتاؤں کے سامنے بات کر سکیںمصر کی وزارت آثار قدیمہ نے کہا ہے کہ ماہرین نے ملک کے شمالی حصے میں دو ہزار سال پرانی ایسی…

براڈ شیٹ نے باقی رقم کی ادائیگی کےلیے نیب کو دھمکی دے دی

قومی احتساب بیورو (نیب) کو برطانوی کمپنی براڈشیٹ نے باقی رقم جلد از جلد ادا کرنے سے متعلق دھمکی دے دی ہے۔جیو نیوز نے براڈ شیٹ اور نیب کے وکلاء کے درمیان گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران ہونے والی خط و کتابت حاصل کرلی۔خط و کتابات میں براڈ شیٹ کے…

آسٹریلیا، جنوبی افریقہ سیریز ملتوی، نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ سیریز ملتوی ہونے سے نیوزی لینڈ کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ دوسری فائنلسٹ ٹیم کے لیے انگلینڈ، آسٹریلیا اور بھارت میں کشمکش جاری ہے۔ 5 فروری سے بھارت میں شروع ہونے والی چار ٹیسٹ پر مشتمل…