خبر سے خبر | ٹی ایل پی کے رہنما سعد رضوی کی رہائی یا بلیک میل ہونے سے وزیراعظم کا انکار | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=vBsa5yq1x30
وزیراعظم نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا، ایجنڈا جاری
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 2 نومبر کو طلب کر لیا ہے جس کا ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اجلاس وزیراعظم کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔اس…
چترال سے کراچی تک عوام بے بسی کی تصویر بن گئے، سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ چترال سے کراچی تک عوام بے بسی کی تصویر بن گئے ہیں۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک آئے روز مسائل کی دلدل میں دھنس رہا ہے۔انہوں نے حکومت کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کو بھی…
چوں چوں کا مربہ اپوزیشن مہنگائی کیخلاف کیا تحریک چلائے گی، وزیر دفاع
وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چوں چوں کا مربہ اپوزیشن مہنگائی کے خلاف کیا تحریک چلائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تحریکیں ملک کی بہتری کے لیے ہوتی ہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ مہنگائی ساری دنیا کا…
وزیر اعظم کی پاکستانی ٹیم کو مبارک باد
وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان کے خلاف شاندار فتح پر ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔عمران خان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ بہت مبارک ٹیم پاکستان! وزیر اعظم نے کہا کہ افغان ٹیم کی جانب سے متاثر کن کھیل پیش کیا گیا۔ میں نے کسی ٹیم کو اتنی…
کالعدم تنظیم کا مطالبہ سعد رضوی کی رہائی ہے، نور الحق قادری
وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کا مطالبہ سعد رضوی کی رہائی کا ہے۔جیونیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران نور الحق قادری نے کہا کہ کالعدم تنظیم کے مطالبات میں پابندی ہٹانا بھی شامل ہے۔انہوں نے کہا…
اسپیکر پنجاب اسمبلی سے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر احسن بھون کی ملاقات
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی سے سپریم کورٹ بار کے نومنتخب صدر احسن بھون نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کا صدر منتخب ہونا ایک اعزاز ہے، آج جمہوری فلسفے پر یقین رکھنے والوں کی جیت ہوئی…
وزیراعظم نے قوم سے خطاب آج رات کے مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا، فواد چوہدری
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب آج رات ہونے والے مذاکرات کی وجہ سے ملتوی کیا۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، اسد قیصر، علی محمد خان پر مشتمل کمیٹی…
ٹرینٹ بولٹ بھارت کیخلاف شاہین آفریدی بننے کے خواہشمند
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ بھارتی اوپنر روہت شرما کے خلاف شاہین آفریدی کا پلان دہرانے کے لیے تیار ہیں۔ ٹرینٹ بولٹ کہتے ہیں کہ امید کرتا ہوں مجھے بھی بھارت کے خلاف ویسی ہی سوئنگ ملے جیسی شاہین آفریدی کو ملی۔یاد رہے کہ مینز ٹی…
پاکستان سے شکست کے ایک روز بعد اصغر افغان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سینئر کھلاڑی اصغر افغان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوران ہی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ رواں ایونٹ میں افغانستان کی پوزیشن اچھی دکھائی دے رہی ہے، جہاں اس نے اسکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی سمیٹی تھی جبکہ…
پاک بھارت میچ والے دن بابر کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، والد بابر اعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے والد نے سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بابر اعظم کی والدہ وینٹی لیٹر پر تھیں، وہ بیٹے کو سپورٹ کرنے اسٹیڈیم اس لیے گئے تاکہ بابر کمزور نہ پڑ جائے۔قومی کرکٹ ٹیم کے…
پاکستان ٹیم کیلئے سیمی فائنل تک رسائی آسان ہدف بن گئی
گروپ ميں ٹاپ پر موجود پاکستان ٹیم کے لیے سیمی فائنل تک رسائی آسان ہدف بن گئی ہے۔پاکستان ٹیم فتوحات کے سفر پر گامزن ہے، ہر جیت کا نیا مزہ، ہر میچ کا نیا ہیرو سامنے آرہا ہے۔ بھارت کے خلاف جیت کا سہرا شاہین آفریدی کے سر رہا تو نیوزی لینڈ…
بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا، نیشنل بینک
نیشنل بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ 29 اکتوبر کی رات اور 30 اکتوبر کی صبح کے درمیان نیشنل بینک کے سرور پر سائبر حملہ کیا گیا۔ سائبر حملے سے بینک خدمات کا سلسلہ جزوی طور پر متاثر ہوا جبکہ متاثرہ سسٹم کو بروقت الگ کردیا گیا۔ترجمان نیشنل…
پی کے ایل آئی لاہور میں جگر، گردے کی پیوندکاری کی سنچریاں مکمل
پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (پی کے ایل آئی) لاہور میں جگر کی پیوندکاری کی سنچری مکمل ہوگئی ہے، پی کے ایل آئی کے لیور ٹرانسپلانٹ سرجنز نے اس سال کے پہلے 10 مہینوں میں 100 سے زائد ٹرانسپلانٹ کیے ہیں جن کی کامیابی کا تناسب 96 فیصد سے…
صرف پاکستان انگلینڈ کو روک سکتا ہے، مائیکل وان
انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے رواں سیزن میں صرف پاکستان ٹیم ہی شکست دے سکتی ہے۔ مائیکل وان کا یہ پیغام آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان سپر 12 مرحلے کے میچ انگلینڈ کی شاندار فتح…
کالعدم تنظیم کے احتجاج سے معیشت کو اربوں کا نقصان ہوچکا،حکومت پنجاب
حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم (ٹی ایل پی) کے احتجاج سے معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔ترجمان حکومت پنجاب حسان خاور کے مطابق محتاط اندازے کے مطابق اس سال دھرنے سے ایک تا پونے 4 ارب کا نقصان ہوچکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ…
حجرہ شاہ مقیم میں خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
حجرہ شاہ مقیم میں شادی شدہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔مقدمے کے مطابق ملزم نے خاتون کی ویڈیو اور تصاویر بنائیں اور اسے بلیک میل کرتا رہا۔خاتون کی طرف سے مزاحمت پر ملزم نے اسے اور اُس کے بچے کو قتل کرنے اور ویڈیو…
وزیراعلیٰ سندھ نے منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام کا افتتاح کردیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منوڑہ فرنٹ پر ایک ایکڑ پر پارکنگ بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ منوڑہ کے پاس ایک منی پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے،…
میں بھی سچا عاشق رسول ﷺ ہوں، وزیراعظم کی علماسے گفتگو
علما و مشائخ سے ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر اپنے اقدامات بھی دہرائے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے علماء و مشائخ سے کہا کہ میں بھی سچا عاشق رسول ﷺ ہوں، میں نے اس معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کی ہے۔انہوں…
آسٹریلیا کا انگلینڈ کو جیت کیلئے 126 رنز کا ہدف
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دے دیا۔دبئی میں ہونے والے اس میچ میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے حسبِ روایت ٹاس جیت کر ہدف کے تعاقب کا فیصلہ کیا تھا۔ …