جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس، وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ کورونا سے متعلق رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگئی ہے۔اس…

اے این پی کا خیبر پختونخوا میں مہنگائی کیخلاف احتجاج کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبر پختونخوا کی صوبائی ترجمان ثمر ہارون بلور نے مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ 25 اکتوبر کو تحصیلوں میں مہنگائی کے خلاف احتجاج…

غریب طبقے کو مہنگائی کے بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ملیکہ بخاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے مہنگائی کو عالمی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان میں غریب طبقے کو اس بحران سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے…

میڈیا کی آزادی کے لیے بامقصد لڑائی ہوگی، شہزادہ ذوالفقار

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا ہے کہ میڈیا کی آزادی کے لیے بامقصد لڑائی لڑنا ہوگی۔لاہور میں سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آزاد میڈیا کےلیے جدوجہد میں تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔…

عمران خان کو لانے والے بھی اب پیچھے ہوگئے، طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو لانے والے بھی اب پیچھے ہوگئے۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 93 فیصد لوگ سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی…

سندھ: 60 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

سندھ میں ڈینگی وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ہے جہاں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 60 افراد کی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں ڈینگی سے 35، حیدرآباد میں 23 اور تھرپارکر میں 2 افراد متاثر ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اکتوبر میں اب تک…

کیا عوام کی دہائیاں اور اپوزیشن کا دباؤ کام کرگیا؟

کیا عوام کی دہائیاں اور اپوزیشن کا دباؤ کام کرگیا؟ وزیراعظم عمران خان نے غریبوں کے لیے پٹرول سستا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا ،جس میں مہنگائی پر قابو پانے سے متعلق کئی اہم…

لاہور: عثمان بزدار کا مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے بعض علاقوں میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصے سے…

حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی

وفاقی کابینہ کے فیصلے کے بعد حکومت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔چیئرمین سینیٹ کی حفاظت اب اسلام آباد پولیس کے 2 اہلکار کریں گے۔ذرائع کے مطابق سیکریٹری سینیٹ نے وزارت داخلہ سے رابطہ کرکے چیئرمین سینیٹ کی…

پاک افغان سرحدی کراسنگ بند ہونے سے قندھاری انار کی بڑی مقدار خراب

افغانستان کے صوبے قندھار کے پھلوں کے باغات کے مالکوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ویش چمن اور اسپین بولدک سرحدی کراسنگ بند ہونے کی وجہ سے اس سال  پاکستان بھیجے جانے والے برآمدی انار کا ایک بڑا حصہ خراب ہوگیا ہے۔افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق…

فیس بک پر برطانیہ میں 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ

برطانیہ کی کمپیٹیشن اور مارکیٹس اتھارٹی نے جف پلیٹ فارم GIPHY کی خریداری سے متعلق مکمل معلومات نہ دینے پر فیس بک کو 55 کروڑ پاؤنڈ کا جرمانہ کر دیا۔کمپیٹیشن اینڈ مارکیٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جف پلیٹ فارم کی خریداری سے متعلق تحقیقات میں…

عاکف جاوید کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر پاکستان شاہینز سے باہر

پاکستان شاہینز کے فاسٹ بولر عاکف جاوید کا کورونا ٹیسٹ دوسری بار مثبت آگیا۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق روانگی سے قبل ٹیسٹ مثبت آنے پر عاکف جاوید کا نام ٹیم سے واپس لے لیا ہے۔ خیال رہے کہ عاکف جاوید کو دورہ سری لنکا میں…

اسلام آباد کا دھرنا حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، سراج الحق

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ 31اکتوبر کو اسلام آباد میں جماعت اسلامی یوتھ کا دھرنا حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی،حکومت نے عوام پر مہنگائی بم گراکر عوام کا جینا حرام کردیا…

سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر لگانے کی بھی صلاحیت نہیں، چیف جسٹس

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت میں ایک وائس چانسلر(وی سی) لگانے کی بھی صلاحیت نہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس نےسندھ حکومت کو 2 ماہ میں پیپلز پارٹی میڈیکل یونیورسٹی نواب شاہ کے وی سی کی تقرری کا حکم دے دیا۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ…

افغانستان کو مستحکم کرنے کی طالبان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں، روس

روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ماسکو میں افغانستان سے متعلق اجلاس کا افتتاح کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کو مستحکم کرنے کی طالبان کی کوششوں کو تسلیم کرتے ہیں۔روسی دارالحکومت ماسکو میں افغانستان سے متعلق کانفرنس کا آغاز ہوگیا ہے۔…

سیالکوٹ: اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ نکال لیے گئے

سیالکوٹ میں ہیکرز نے اے ٹی ایم ہیک کرکے 28 لاکھ روپے نکال لیے، واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو پولیس نے حاصل کرلی۔تین میں سے 2 ملزمان اے ٹی ایم بوتھ کے اندر آئے اور ایک باہر موجود رہا، ہیکر نے پہلے اے ٹی ایم کو ہیک کیا، پھر رقم نکالی اور…

ملکہ برطانیہ کو معالج کی جانب سے آرام کا مشورہ، شمالی آئرلینڈ کا دورہ منسوخ

ملکہ برطانیہ کو ان کے معالج نے چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے، جس کے بعد ملکہ برطانیہ نے دورہ شمالی آئرلینڈ منسوخ کردیا ہے۔بکنگھم پیلس سے جاری بیان کے مطابق ملکہ برطانیہ کو ڈاکٹرز نے چند دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔لندن سے موصولہ اطلاعات کے…