جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیر اعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، اسلام آباد سے پہنچنے والے خصوصی طیارے میں وفاقی وزراء زبیدہ جلال اور اسد عمر بھی وزیرِ اعظم عمران کے ہمراہ ہیں۔پاکستان تحریکِ انصاف کی صوبائی قیادت نے فیصل بیس پر وزیرِ اعظم عمران…

دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دولہا دلہن کا فوٹو شوٹ کرنیوالا فوٹوگرافر سوئمنگ پول میں گر پڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ تصاویر لینے میں مگن فوٹوگرافر کو اس بات کا احساس ہی نہیں…

دشمن پاکستان کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں: شیخ رشید

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سرحدوں سے کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا، دشمن ملک کو اندر سے نقصان پہنچانا چاہتے ہیں، اسرائیل، را اور این ڈی ایس کا ایجنڈا پاکستان کو اندر سے کمزور کرنے کا ہے۔نادرا ہیڈ کوارٹر اسلام…

ساؤ پاؤلو ، 557 فٹ بلند عمارت میں شیشے کا فلور توجہ کا مرکز

برازیل کے شہرساؤ پاؤلو کی 557 فٹ بلند عمارت میں شیشے کا فلور توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ 42 ویں منزل پر لوگ اپنےاعصاب کا امتحان لینے لگے۔کوئی خوفزدہ تو کوئی اطمینان سے شہر کا نظارہ کرنے لگا ۔بشکریہ جنگ;} a {display:none;}

جہانگیر ترین کی شوگر ملز کیخلاف کارروائی روک دی گئی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی درخواست پر حکومت کو شوگر ملز کے خلاف آئندہ سماعت تک تادیبی کارروائی سے مشروط طور پر روک دیا۔عدالت کی جانب سے شوگر ملز کو چینی کی قیمت میں فرق کے برابر مچلکے کین کمشنر کو…

کراچی، سی ویو پر پھنسا جہاز نکالنے کا تین روزہ آپریشن شروع

کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پھنسا ہینگ ٹونگ جہاز نکالنے کا تین روزہ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جہاز سمندر کی جانب سرکنے لگا ہے۔پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ دو طاقتور ٹگس جہاز کو ریت سے نکالنے کے لیے تیار ہیںجیو نیوز نے جہاز کے اندر سے آپریشن…

مبشر کھوکھر کا قتل، 1 اور ملزم گرفتار

لاہور پولیس نے وفاقی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی مبشر کھوکھر کے قتل کے کیس کے 1 اور ملزم بابر کو گرفتار کر لیا۔لاہور پولیس کے مطابق مبشر قتل کیس میں گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی، گرفتار تینوں ملزمان کو تاحال عدالت میں بھی پیش نہیں…

وزیرِ اعظم نے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کر دیا

وزیرِ اعظم عمران خان نے کراچی میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کا افتتاح کر دیا۔کراچی شپ یارڈ میں شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم عمران خان، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزراء اور دیگر نے شرکت…

میرپورخاص، جعلی امیدوار امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا

میرپورخاص میں انٹر کے امتحانات کے دوران ایک جعلی امیدوار امتحان دیتے ہوئے پکڑا گیا۔گورنمنٹ گرلز کالج سامارو امتحانی مرکز میں ویجلینس ٹیم نے کارروائی کی، 6 طالبات نقل کرتے ہوئے پکڑی گئیں جس کے بعد انہیں پرچہ دینے سے روک دیا گیا۔سکھر…

پشاور: تاریخی عجائب گھر کی بحالی مکمل

صوبۂ خیبر پختون خوا کے دارالخلافہ پشاور میں واقع تاریخی عجائب گھر کی بحالی کا کام مکمل ہو گیا، عجائب گھر کو دوبارہ اصلی حالت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔پشاور میں واقع عجائب گھر کو 1906ء میں برطانوی ملکہ وکٹوریا کی یاد میں تعمیر کیا گیا…

رانا الطاف نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے مستقل وائس چانسلر تعینات

پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف کو ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کے طور پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف اس سے قبل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ ملتان تھے۔پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف نے نشتر میڈیکل…

آب و ہوا میں تبدیلی انسانیت کے لیے چیلنج بن چکی ہے، رپورٹ اقوامِ متحدہ

پیرس: اقوامِ متحدہ کے تحت ہزاروں سائنسدانوں پر مشتمل بین الحکومتی پینل برائے آب و ہوا میں تبدیلی (آئی پی سی سی) نے اپنی چھٹی رپورٹ جاری کردی ہے جو پہلے کی رپورٹ سے قدرے زیادہ تشویشناک بن چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کرہ ارض کا اوسط درجہ…

اسلام آباد میں کورونا سے مزید 5 اموات

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) اسلام آباد زعیم ضیاء کا کہنا ہے شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 5 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ اسپتالوں میں کورونا کے لیے مختص 46 فیصد وینٹی لیٹرز پر مریض زیرِ علاج ہیں۔ڈی ایچ او…

اسد کھوکھر آج وزارت کا حلف اٹھائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر آج گورنر ہاؤس پنجاب میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور صوبائی وزیر اسد کھوکھر سے حلف لیں گے، تقریب آج دوپہر گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔پنجاب کے نامزد صوبائی…

چینی کی قیمت مقرر کرنے کیخلاف جہانگیر ترین کی درخواست دائر

لاہور ہائی کورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز نے چینی کی قیمت مقرر کرنے کے خلاف درخواست دائر کر دی، جس میں وفاقی و صوبائی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔جہانگیر ترین کی شوگر ملز کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف…