جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پیرس میں شہریار آفریدی کو سخت سوالات کا سامنا

کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی کو پیرس میں ایک تقریب کے دوران عوام کے سخت سوال کا سامنا کرنا پڑا۔تقریب کے دوران لوگوں نے سوال کیا کہ وہ فرانس آئے ہیں تو مسئلہ کشمیر کیوں نہیں اٹھاتے؟جس پر شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ انہیں…

ٹی 20 ورلڈکپ آج سے شروع ہوگا

ورلڈ ٹی ٹونٹی کرکٹ کا میلہ آج سے سجے گا، پہلا میچ میزبان عمان اور پاپوا نيوگنی کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں بنگلادیش اور اسکاٹ لینڈ مدمقابل ہوں گے ۔آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی ٹیم پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت سے کھیلے…

پشاور، صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے بھائی لٹ گئے

پشاور میں ڈاکوؤں نے صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کے بھائی لیاقت علی کو لوٹ لیا۔پولیس کے مطابق 3 موٹرسائیکل سوار مسلح افراد گل بہار نمبر 2 میں لیاقت علی سے موبائل فون، رقم، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے۔ ترجمان…

پنجاب اور کے پی میں ڈینگی کی صورتِ حال خراب

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی صورتِ حال خراب ہوگئی ہے جبکہ اسلام آباد میں مزید 152 شہری ڈینگی سے بیمار ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں ترلائی کا علاقہ ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اسی طرح پشاور کے دو بڑے…

پنجاب کے وزیروں کو نئی کاریں ملیں گی

پنجاب کے وزیروں کو نئی کاریں ملیں گی، کابینہ اراکین کے لیے گاڑیاں خریدنے کی خاطر 16کروڑ روپے کی سمری تیار کرلی گئی۔محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ سمری منظور ہوتے ہی کاروں کی خریداری کا ٹینڈر جاری کردیا جائے گا۔ کابینہ میں شامل 37 وزراء میں سے…

قندھار، مسجد میں خودکش دھماکے،جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی

افغانستان کے شہر قندھار کی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی جبکہ 70 افراد زخمی ہیں۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور تین تھے، ایک نے مسجد کے دروازے باقی دو نے مسجد کے اندر خودکش دھماکے…

مقبوضہ کشمیر: سید علی گیلانی کے پوتے سرکاری نوکری سے فارغ

مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے پوتے کو سرکاری نوکری سے فارغ کردیا۔مقبوضہ کشمیر کی قابض انتظامیہ انتقامی حربوں پر اتر آئی، حریت رہنما سید علی گیلانی کے پوتے انیس الاسلام کو سرکاری نوکری سے فارغ کردیا ہے۔انیس الاسلام…

وزیراعلیٰ پنجاب نے 95 کروڑ روپے کے فنڈز روک لیے، جگنو محسن

رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے غیر منتخب لوگوں کے کہنے پر منظوری کے باوجود 95 کروڑ روپے کے فنڈز روک لیے، جب تک فنڈز ریلیز نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا۔پی پی 184 ضلع اوکاڑہ سے آزاد رکن پنجاب اسمبلی جگنو محسن…

ایبٹ آباد: نجی اسپتال میں خاتون نے 7 بچوں کو جنم دیا

ایبٹ آباد کے نجی اسپتال میں خاتون نے 7 بچوں کو جنم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے بچوں میں 4 بیٹے اور 3 بیٹاں شامل ہیں۔نجی اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق خاتون پہلے ہی 2 بیٹیوں کی ماں ہے جبکہ ماں اور بچے صحتمند…

عدلیہ کو طاقت کے مراکز سے بے خوف ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں، جسٹس مقبول باقر

سپریم کورٹ کے جج جسٹس مقبول باقر نے کہا ہے کہ عدلیہ کو طاقت کے مراکز سے بے خوف ہو کر فیصلے کرنے چاہئیں، آزاد عدلیہ ہی ہر طرح کے دباؤ سے آزاد رہ سکتی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقد تقریب سے خطاب میں جسٹس مقبول باقر…

عمران خان منتخب نہيں سلیکٹڈ ہے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان منتخب نہيں سلیکٹڈ ہے، ہم تمہارے ساتھ کھڑے ہوجاتے اگر تم نے جمہوری رویہ اپنایا ہوتا،  عمران خان نے اسٹینڈ اصول پر نہیں آئین پر مزید وار کرنے کے لیے لیا۔مر یم نواز نے  فیصل آباد میں…

تحریک عدم اعتماد، بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر کو طلب

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 20 اکتوبر بروز بدھ کو شام 4 بجے طلب کرلیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا یہ اجلاس گورنر سید ظہور…

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے جیو نیوز نے اپنے پینل کا اعلان کردیا

جیو نیوز نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دوران ایکسکلوسیو شوز کے لیے اسٹارز پر مشتمل پینل کا اعلان کردیا۔ اپنی نوعیت کے اس پہلے شو کے لیے لیجنڈری بیٹسمین انضمام الحق، جادوگر لیگ اسپنر مشتاق احمد، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نامور اسٹار…

شارٹ فال کی وجہ ایل این جی نہیں لوکل گیس کی کمی ہے، حماد اظہر

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ شارٹ لوکل گیس کی کمی سے آرہا ہے ایل این جی اس کا سبب نہیں۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران حماد اظہر نے کہا کہ پچھلے سال اور اس سال میں صرف 1 کارگو کا فرق آیا ہے، شارٹ فال…

آج پارلیمنٹ کو غیر مستحکم کردیا گیا، فضل الرحمان

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عوام کا گناہ کیا ہے کہ آپ نے آج عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔  آج پارلیمنٹ کو غیر مستحکم کردیا گیا، معیشت تباہ کردی گئی۔فیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب میں مولانا…

سرگودھا: اسپتال میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار بچے جاں بحق

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ اسپتال سرگودھا میں آکسیجن کی کمی کے باعث 4 شیر خوار بچے جاں بحق ہوگئے۔کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرخ مسعود نے 4 بچوں کی موت کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کی ہے، جو 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرے گی۔کمشنر کے حکم پر غفلت کے…