جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

اسٹاک ایکسچینج کاروبار نئے سسٹم پر منتقل، کاروباری دورانیہ بھی بڑھ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا کاروبار نئے ٹریڈنگ سسٹم پر منتقل ہوگیا، جدید نظام کی بدولت مارکیٹ کا کاروباری دورانیہ آدھا گھنٹہ بڑھ گیا ہے۔ نئے ٹریڈنگ سسٹم کا نام ڈی ٹی ایس ہے، جسے چین کے شینجن اسٹاک ایکسچینج سے خریدا گیا ہے۔ڈی…

روئی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بین الاقوامی قیمت اور ملک میں مہنگے ڈالر نے روئی کی قیمتوں کو تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا۔ ملک میں ایک من روئی کی قیمت 500 روپے اضافے سے 15 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق روپے کی قدر گرنے اور…

ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا تاریخ ساز سلسلہ رک نہ سکا، نئے ہفتے کے پہلے روز نیا ریکارڈ

ڈالر کا بھاؤ بڑھنے کا تاریخ ساز سلسلہ رک نہ سکا، ڈالر نے نئے ہفتے کے پہلے روز نئے ریکارڈز بنادیے۔ انٹربینک تبادلہ میں ڈالر کی قدر ایک اور دن تاریخ کی بلند ترین سطح 174 روپے 42 پیسے پر بند ہوئی ہے۔اسٹیٹ بینک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے…

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوگیا

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج فی فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہوگیا۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے اضافے سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 27 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ملک میں…

انتظار قتل کیس: 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 5 کو عمر قید کی سزا

کراچی میں انتظار قتل کیس میں 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت جبکہ 5 کو عمر قید کی سزا سُنادی گئی، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے فیصلہ سُنادیا۔عمر قید کی سزا پانے والوں میں انسپکٹر طارق رحیم بھی شامل ہے، عمر قید کی سزا پانے والے ملزمان…

مریم نواز ، بابر اعظم کے والد کی ویڈیو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کو بابر اعظم کے والد کی اسٹیڈیم سے  ویڈیو نے جذباتی کردیا۔انہوں نے بابر اعظم کے والد کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ ایک بہترین ویڈیو ہے۔‘خیال رہے کہ گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے دوران اسٹیدیم میں…

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3 ماہ بعد دوبارہ کام شروع

داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر 3 ماہ 10 دن بعد دوبارہ کام شروع ہوگیا، برسین کے مقام پر کام کی بحالی کے موقع پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر کام کی بحالی کے موقع پر دعائیہ تقریب میں واپڈا اور چائینیز کمپنی کے…

مہنگائی کیخلاف PP سندھ کا 29 اکتوبر کو احتجاج کا اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی نے مہنگائی کے خلاف 29 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد سندھ بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ 29 اکتوبر کو نماز جمعہ کے بعد سندھ کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا، ہر ضلع کے…

کراچی: کیا نسلہ ٹاور کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کیا جاسکتا ہے؟

کیا نسلہ ٹاور کنٹرول بلاسٹنگ کے ذریعے مسمار کیا جاسکتا ہے؟ اس حوالے سے ٹیکنالوجی کے بارے میں تعمیراتی ماہر ڈاکٹر رافع صدیقی نے  جیونیوز سے گفتگو کی ہے۔ڈاکٹر رافع صدیقی نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کو کنڑولڈ ڈیمولیشن یا امپلوشن کہتے ہیں، دھماکا…

عمران خان کے راستے میں تجربہ کار مافیا موجود ہے، شہزاد اکبر

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حصول انصاف اور عمران خان کے راستے میں تجربہ کار مافیا موجود ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں شہزاد اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف کی بنیاد ہی حصول انصاف پر ہے، مقدمات جلد…

جس لمحے کا فواد چوہدری کو طویل عرصے سے انتظار تھا

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وہ لمحہ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا جس کا اُنہیں طویل عرصے سے انتظار تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے گزشتہ روز ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے بڑے معرکے کے اُس…

نکھری رنگت کیلئے صابن گھر میں ہی تیار کریں

تازہ، دمکتا بے داغ چہرہ کسے نہیں پسند، صاف شفاف جِلد کے حصول کے لیے مارکیٹ میں دستیاب بیوٹی پروڈکٹس سے تنگ آ چکے ہیں تو مندرجہ ذیل فارمولے سے بنے اس صابن کا استعمال شرط ہے۔گھر میں جہاں خواتین شیمپو، فیس، ہیئر ماسک بنا لیتی ہیں وہیں چہرے…

کشمیر میں جشن مودی کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کی ہار پر کشمیر میں جشن مودی اینڈ کمپنی کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے چمچوں نے مسلمانوں کو ذہنی، جسمانی اذیت پہنچائی، اس کی مذمت کرنی ہوگی۔وفاقی…

شہباز شریف کا IMF کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

صدر مسلم لیگ نون اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف نے  بین الاقوامی مالیاتی فنڈ  (آئی ایم ایف) کی شرائط پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ قومی معیشت کیلئے تباہ کن، قومی…

مریم نواز کا عمران خان کی میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تبصرہ

مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی سعودی عرب میں  میچ دیکھتے ہوئے تصویر پر تبصرہ کیا ہے۔انہوں نے عمران خان کی وفاقی وزراء کے ہمراہ میچ دیکھتے ہوئے تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ ’ملک میں خلقِ خدا بھوک،…

پاکستان نے کل ہی ورلڈ کپ جیت لیا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھارت کے ساتھ میچ عام کرکٹ میچ نہیں کرکٹ پلس تھا، اختیار ہوتا تو آج عام تعطیل کا اعلان کر دیتا۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دس وکٹوں سے شکست پر…

ہم اُٹھتے ہیں اور فتح اپنے نام کرتے ہیں: شرمیلا فاروقی

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے پاکستان کی تاریخی فتح پر ٹیم اور قوم کو مبارکباد دی ہے۔سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ’کل کی تاریخی فتح سے ایک مضبوط قوم کی مضبوط ٹیم نے…