جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: ٹریفک حادثے میں 2 افراد، گولی لگنے سے شہری زخمی

کراچی میں تیز رفتار کار نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس سے رکشہ ڈرائیور اور خاتون زخمی ہو گئیں۔کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ، 2پولیس اہلکارزخمی ہوگئے، تفصیلات کے مطابق کورنگی…

ہڑتال ختم، پیٹرول پمپ کھل گئے، زندگی پھر سے رواں

ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم ہونے سے سڑکوں پر زندگی پھر سے رواں ہو گئی ہے، جمعرات کو ایک روزہ پیٹرول پمپوں کی ہڑتال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی تھی۔کراچی سمیت ملک میں کہاں کہاں پیٹرول پمپ کھلے ہیں اور ان پر پیٹرول…

آلودگی: دہلی آج پہلے، لاہور دوسرے نمبر پر

وسطی پنجاب کے اکثر علاقے آج بھی فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کچھ دیر پہلے تک لاہور دنیا بھر کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پہلے نمبر پر تھا،…

برطانوی وزیراعظم کے نمائندے کی بلاول بھٹو سے ملاقات

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے نمائندے نائجل کیسی (Nigel Casey) اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی، جس میں  باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین…

مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج

عدلیہ کو مبینہ اسکینڈلائز کرنے کے الزام میں مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز اور شاہد خاقان عباسی کیخلاف داخل توہین عدالت کی درخواست پر سماعت آج ہوگی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ درخواست پر سماعت کریں گے۔درخواست گزار…

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون آج پیش کیا جائے گا

سندھ میں نئے بلدیاتی نظام سے متعلق قانون آج سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔مجوزہ قانون کے مطابق کچرا اٹھانے اور واٹر اینڈ سیوریج کا نظام میئر کے ماتحت ہوگا۔ کراچی میں ٹاؤن سسٹم بحال کیے جانے کی بھی تجویز شامل ہے۔نئے بلدیاتی نظام سے…

آزادی صحافت کنونشن پر وزراء کے بیانات کی مذمت

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے کہا ہے کہ آزادی ٔصحافت پر ہونے والے قومی کنونشن پر وفاقی وزير اطلاعات فواد چودھری اور وزیر مملکت فرخ حبیب کے بیانات غیر ذمے دارانہ اور فیک نیوز ہیں۔پی ایف یو جے کا کہنا ہے کہ کنونشن کا…

بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی پر پیش رفت ہوئی، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سیکورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں گفتگو کے…

حکومت جانے پر معاشی دلدل سے نکلنا آسان نہ ہوگا، شہباز شریف

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ’لوٹو اور پھوٹو ‘ کے اصول پر چل رہی ہے، یہ حکومت تو چلی جائے گی لیکن معاشی دلدل سے نکلنا آسان نہیں ہوگا۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر سے…

شکیب الحسن پاکستان کیخلاف پہلا ٹیسٹ میچ نہیں کھیل سکیں گے

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن پوری طرح فٹ نہیں ہوسکے، جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے تھے،…

محمد وسیم اور رابر بریرا کے درمیان 26 نومبر کو فائٹ ہوگی

عالمی شہرت یافتہ پاکستانی باکسر محمد وسیم کولمبیا سے تعلق رکھنے والے باکسر رابر بریرا سے 26 نومبر کو دبئی کے باکسنگ ایرینا میں مقابلہ کریں گے۔دونوں باکسرز کے درمیان یہ باؤٹ فلائی ویٹ کیٹیگری میں ہوگی۔ پاکستان کے محمد وسیم 12 فائٹ جیت…

اسلام آباد، بلدیاتی الیکشن میں ای وی ایم اور آئی ووٹنگ کا استعمال ہوگا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کردیا گیا ہے، انتخابات میں الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور آئی ووٹنگ کا استعمال کیا جائے گا۔صدرمملکت نے بلدیاتی انتخابات کا آرڈیننس جاری کیا، بلدیاتی حکومت کا براہ راست منتخب…

33 بلوں پر حکومت کی حمایت کے بعد (ق) لیگ پھر روٹھ گئی

تینتیس بلوں پر حکومت کی حمایت کرنے کے بعد مسلم لیگ (ق) پھر روٹھ گئی، پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام پر تحفظات کا اظہار کردیا۔مسلم لیگ (ق) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر باؤ محمد رضوان یہ کہہ کر کابینہ اجلاس سے چلے گئے کہ ان کی قیادت سے…

الزام سابق چیف جسٹس پر لگا،وضاحتیں ایک پارٹی دے رہی ہے، پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کہتے ہیں کہ الزام سابق چیف جسٹس پر لگا مگر وضاحتیں، صفائیاں، دلیلیں ایک سیاسی پارٹی دے رہی ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ کیا آپ اپنے ردِعمل سے ثابت کررہے ہیں کہ آپ بینیفشری ہیں؟۔اسی حوالے سے گزشتہ روز اسلام…