جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

فنانس بل منظوری میں دو، چار دن کی تاخیر کوئی ایشو نہیں، شوکت ترین

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ فنانس بل کی منظوری میں دو ، چار دن کی تاخیر ہوئی تو کوئی ایشو نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں شوکت ترین نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ 12 جنوری کی تاریخ طے ہے۔انہوں نے…

خیبر میں کسٹمز کی بڑی کارروائی، 52 کروڑ کی منشیات پکڑلی

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کسٹمز حکام نے بڑی کارروائی کرکے 52 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑلی۔کسٹم پشاور کے حکام کے مطابق خیبر میں کارروائی کے دوران 52 کلو آئس اور ہیروئن برآمد کی ہے، جس کی مالیت 52 کروڑ روپے سے زائد ہے۔حکام…

آصف زرداری کو کریڈٹ دیتا ہوں، مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، شبلی فراز

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کو کریڈٹ دیتا ہوں، وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، ملک سے بھاگے نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم…

پاکستانیوں کے کروڑوں ڈالر ردی بن سکتے ہیں، ملک بوستان

چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان ملک بوستان نے کہا ہے کہ امریکا نے پرانے ڈالر لینے بند کیے تو پاکستانیوں کے کروڑوں ڈالرز ردی بن جائیں گے۔ملک بوستان نے وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ اسٹیٹ بینک 100 انٹرنیشنل منی…

عمران خان ایماندار آدمی ہیں، محمد زبیر کا اعتراف

سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایماندار آدمی ہیں، اعتراف کرنا چاہتا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیونیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی شعبے…

اسکروٹنی میں ن لیگ کے 9 خفیہ اکاؤنٹ پکڑے گئے، فرخ حبیب

وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے دعویٰ کیا ہے کہ اسکروٹنی میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے 9 خفیہ اکاؤنٹ پکڑے گئے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران فرخ حبیب نے کہا کہ وہ کون لوگ ہیں، جنہوں نے ن لیگ کے اکاؤنٹس میں…

ملتان: پاکستانی نوجوان کو ڈھونڈنے آنے والی غیر ملکی خاتون نے ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی

ملتان میں پاکستانی نوجوان کو ڈھونڈنے کے لیے آنے والی غیر ملکی خاتون نے ہوٹل کی کھڑکی سے چھلانگ لگادی، معمولی زخمی ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ روسی خاتون سانگلہ ہل کے ایک نوجوان سے ملنے پاکستان آئی تھی۔پولیس کے مطابق سانگلہ ہل کا رہائشی…

صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے کے عدالتی فیصلے پر صحافتی تنظیموں اور ایچ آر سی پی کی تشویش

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، پاکستان بار کونسل اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان نے صحافیوں پر فرد جرم عائد کرنے کے عدالتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انصار عباسی نے رانا شمیم کے بیان حلفی سے متعلق…

کراچی میں کل شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

کراچی میں کل شام یا رات سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بارش کا سلسلہ 7 جنوری تک جاری رہنے کا بھی امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ شمالی بلوچستان میں داخل ہوگیا جس کے باعث بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ہوئی۔ چیف…

صحافیوں پر فردِ جرم سے آزادی اظہار پر سنگین نتائج ہوں گے، پی بی اے

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے رانا شمیم کے بیان حلفی کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پراظہارِ تشویش کیا ہے۔اس حوالے سے پی بی اے کا کہنا ہے کہ صحافی عوام کو آگاہی دینے کی اپنی ذمہ داریاں اخلاص سے نبھاتے ہیں۔پیشہ وارانہ فرائض…

صوبائی وزیر ناصر شاہ کا حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صوبائی اسمبلی کے باہر دھرنے پر بیٹھے حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا ہے۔بلدیاتی قانون کے خلاف سندھ اسمبلی کے سامنے جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز بھی جاری رہا۔وزیر بلدیات نے جماعت اسلامی…

حکومت مجھے دوسرے سرکاری ملازمین کیلئے مثال بنانا چاہتی ہے، بشیر میمن

سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف آئی اے) بشیر میمن نے کہا ہے کہ حکومت انہیں دوسرے سرکاری ملازمین کے لیے مثال بنانا چاہتی ہے کہ اگر ان کی بات نہیں مانو گے تو پینشن بند ہوجائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے…

زیادہ ٹیکس ادائیگی: PTI رکن پارلیمنٹ نے سب سیاستدانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

حکمران جماعت تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رکن پارلیمنٹ نے آمدن اور ٹیکس ادائیگی میں تمام ارکان کو پیچھے چھوڑ دیا۔پی ٹی آئی کے ایم این اے محمد نجیب ہارون سال 2019ء میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ بن گئے ہیں۔نجیب ہارون این…

کراچی کی فیکٹری میں دم گھٹنے سے 4 مزدور جاں بحق

کراچی کی فیکٹری میں دم گھٹنے سے 4 مزدور ہلاک ہوگئے، ہلاکتیں کمپنی کے ٹینک کی صفائی کے دوران ہوئیں۔ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے مطابق چوکنڈی اسٹاپ کے قریب فیکٹری میں ٹینک کی صفائی کے دوران 4 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئے ہیں۔ایس ایس پی…

بہتر انسان بننے کے لیے ادب کا مطالعہ ناگزیر ہے، پیرزادہ قاسم

معروف ماہر تعلیم اور شاعر پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم کا کہنا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی تعلیم کے ساتھ ساتھ علم و فنون، ادب اور شاعری کا مطالعہ نہ صرف کسی بھی شعبے میں کامیابی کے لیے انتہائی ضروری ہے بلکہ بہتر انسان بننے کے لئے بھی…