ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دیدیا
وفاق اور پنجاب حکومت سے ناراض اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار پرویز الہٰی کو دے دیا ہے۔ق لیگ نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ بڑھتی بیروزگاری اور مہنگائی کے…
چیئرمین نیب تقرری معاملہ: حکومت آئین کی خلاف ورزی چاہتی ہے، اپوزیشن
متحدہ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکومت چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تقرری کے معاملے میں آئین کی خلاف ورزی چاہتی ہے۔اپوزیشن نے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ شخصی بنیادوں پر قانون سازی کے معاملے میں حکومت کا ساتھ نہیں دیا…
اتحادیوں نے حکومت پر عدم اعتماد کردیا، ن لیگ
مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اتحادیوں نے حکومت پر عدم اعتماد کردیا ہے۔وفاقی وزیر فواد چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ جب اتحادی اور اپنے اراکین نے عدم اعتماد کردیا ہے تو حکومت کو سیاسی نظام…
لاہور میں مدرسے کا طالبعلم استاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں مدرسے کا طالبعلم استاد کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔اہلخانہ نے الزام عائد کیا کہ استاد نے 3 روز قبل بچے پر تشدد کیا اور اسے مرغا بنایا۔بچے کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ طالب علم مدرسے کے ٹیچر اور دیگر کے خلاف…
ڈی آئی جی آپریشنز نے لاہور کے 17 ایس ایچ اوز معطل کردیے
ڈی آئی جی آپریشنز احسن یونس نے لاہور کے 17 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق احس یونس نے ایس ایچ اوز کو ناقص کارکردگی اور کرائم رجسٹرنہ کرنے پر معطل کیا ہے۔ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق لاہور سٹی ڈویژن سے ایس ایچ او…
اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 2 ارب 51 کروڑ ڈالر رہیں، اسٹیٹ بینک
رواں سال اکتوبر میں بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر 2 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہیں، جو پچھلے سال اکتوبر کے مقابلے میں 10 اعشاریہ 2 فیصد زیادہ تھیں۔ اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں ترسیلاتِ زر 11 ارب 60…
کراچی: صدر کی مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
کراچی کے علاقے صدر میں واقعہ مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس نے 35 سے زائد دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ تیسرے درجے کی قرار دیگر شہر بھر سے فائر ٹینڈر طلب کیے گئے، آگ کے باعث بھاری مالیت کا سامان جل گیا، آگ پر قابو پالیا گیا کولنگ کا عمل…
ای وی ایم بل تو بنایا ہی ایم کیو ایم نے ہے، فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) بل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) ہی نے بنایا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ای وی ایم بل تو سارا کا سارا…
پرویز رشید نے اسد عمر اور غلام سرور کو کیا نام دیے؟
سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید نے وفاقی وزیر اسد عمر اور غلام سرور خان کو ’وزیرِ تابوت‘، وزیرِ کُٹ‘ کہہ دیا۔پرویز رشید نے وفاقی وزراء اسد عمر اور غلام سرور خان کے بیانات پر ردعمل دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر…
سندھ: کورونا کے 47 نئے کیسز رپورٹ، کوئی ہلاکت سامنے نہیں آئی، وزیراعلیٰ
سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال میں مزید بہتری آرہی ہے، جہاں 47 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس وبا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے یومیہ بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں میں…
کراچی: 2011 میں سعودی سفارتکار کا قتل، نئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل
کراچی میں سال 2011ء میں سعودی سفارتکار کے قتل کی تحقیقات کے لیے نئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق نئی تحقیقاتی ٹیم سعودی عرب کی درخواست پر بنائی گئی ہے، جس کی سربراہی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ڈی آئی جی…
اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر عوامی خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگلے الیکشن میں بھرپور حصہ لیکر عوامی خدمت جاری رکھوں گا۔لودھراں میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے…
شعیب اختر بھی T20 ورلڈکپ فائنل دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے۔شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کی ویڈیو شیئر کی۔راولپنڈی…
گھریلو صارفین کو دن میں 3 وقت گیس فراہمی پر پٹرولیم ڈویژن کی وضاحت
پٹرولیم ڈویژن نے گھریلو صارفین کو دن میں صرف 3 وقت گیس کی فراہمی کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا۔پٹرولیم ڈویژن نے وضاحت میں کہا کہ دن میں صرف 3 وقت گھریلو صارفین کو گیس فراہمی کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔پٹرولیم ڈویژن نے مزید کہا کہ سوئی…
کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں عالمی ریکارڈ بنادیا
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا ریکارڈ قائم کردیا۔کین ولیمسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے…
ورلڈکپ فائنل: نیوزی لینڈ کا آسٹریلیا کو جیت کیلئے 173 رنز کا ہدف
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے کپتان کین ولیمسن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر نیوزی…
ٹی20 ورلڈکپ فائنل: نیوزی لینڈ نے تاریخ کا بڑا ہدف دیدیا
ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے فائنل میچ میں کیویز نے سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل بنادیا۔آسٹریلوی کپتان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی، کین…
مچل اسٹارک ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر
آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک ٹی20 ورلڈکپ فائنل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے ہیں۔آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے دبئی میں ہونے والے فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے مچل اسٹارک نے ٹی20 ورلڈکپ فائنلز کا مہنگا…
انڈونیشی خاتون نے بچوں سے کچرا لیکر کتابیں دینا شروع کردیں
کچرا دو اور کتابیں لو، انڈونیشیا کی علم دوست خاتون نے بچوں کو کتابوں سے محبت اور مطالعے کی طرف راغب کرنے کا منفرد طریقہ اپنا لیا۔ اس خاتون نے بچوں میں کچرے کے بدلے کتابیں بانٹنا شروع کردیں۔موبائل کچرا لائبریری میں بچے پلاسٹک کی چیزیں…
وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر وزراء کو طلب کرلیا
ملکی سیاسی صورتحال اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر وزراء کو کل طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا، اجلاس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، اسد عمر،…