جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

شیخوپورہ، ٹرین اور کالج وین میں تصادم، 3 طالبات جاں بحق

جڑانوالہ سے لاہور جانے والی ٹرین باہڑیانوالہ کے قریب پھاٹک نہ ہونے کے سبب اسکول وین سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 طالبات جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئیں۔ریسکیو 1122کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال شیخوپورہ میں منتقل…

پاکستان میں کورونا وائرس سے نصف درجن اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)…

پی ڈی ایم کی ریلی، مولانا کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کی مہنگائی کےخلاف کل کی احتجاجی ریلی و جلسے میں شرکت کیلئے سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کوئٹہ پہنچ گئے۔پی ڈی ایم کی جانب سے کوئٹہ میں مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی و جلسہ کے لئے تیاریاں…

ناظم جوکھیو کیس میں شواہد چھپانے کی دفعات کا اضافہ

کراچی کی ملیر کورٹ نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں گرفتار ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کردی، پولیس نے مقدمے میں شواہد چھپانے کی دفعات کا اضافہ کردیا۔ڈسٹرکٹ کورٹ ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے ایم پی اے جام اویس…

خاتون نے مگر مچھ کو چپل سے بھگا دیا

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بہت تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون کو خطرناک مگر مچھ کو ڈراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساحل پر کھڑی خاتون اپنی طرف آتے مگر مچھ کو دیکھنے کے باوجود کھڑی رہتی ہے اور جب مگر مچھ چند…

فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے معذرت کر لی

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے معذرت کر لی۔الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف نازیبا الفاظ اور الزامات کے معاملے میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے خلاف الیکشن کمیشن آف…

سابق چیف جج GB رانا شمیم غیر حاضر، بیٹا عدالت میں پیش

سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا محمد شمیم کے بیانِ حلفی پر خبر شائع کرنے کے معاملے میں عدالتی نوٹس کے باوجود سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم آج غیر حاضر رہے جبکہ ان کے صاحبزادے عدالت میں پیش ہوئے۔جنگ گروپ کے ایڈیٹر…

کراچی، کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں کا 24 گھنٹے کا الٹی میٹم

کراچی میں صدر کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے حکومت کو 24 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ نقصان کا ازالہ نہ کیا گیا تو صدر کی مارکیٹیں اور سڑکیں احتجاجاً بندکردیں گے۔آگ سے جلنے والی دکانوں کے متاثرین نے واقعے کی تحقیقات…

کراچی: آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آتشزدگی، 6 افراد زخمی

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن کے سیکٹر 15 میں مرمت کے دوران آئل ریفائنری کی زیر زمین لائن میں آگ لگ گئی۔آگ لگنے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے باعث دو…

کراچی: گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج

کراچی میں شارعِ فیصل پر گاڑی پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا، فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔شارع فیصل پر نرسری پل کے قریب مسلح ملزمان کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے کا مقدمہ…

قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی لاہور میں بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونگے

دورۂ بنگلا دیش میں شامل قومی ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی 18 نومبر کو لاہور کے بائیو سیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔بورڈ ذرائع کے مطابق یہ تمام کھلاڑی 21 نومبر کو ڈھاکا روانہ ہوں گے، جہاں ایک روزہ قرنطینہ کے بعد یہ کھلاڑی 23 نومبر کو اسکواڈ کو…

ذیابیطس سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا

دنیا بھر میں گزشتہ روز ذیابیطس کے مرض سے آگاہی کا عالمی دن منایا گیا ۔رپورٹس کے مطابق پاکستان میں سوا تین کروڑ سے زائد افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن میں اضافہ، ورزش نہ کرنا اور مرغن کھانے اس بیماری کی جڑ…