جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پر خطرات کے بادل منڈلانے لگے

آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ پر کورونا وائرس کے کاری وار جاری ہیں  جس کی وجہ سے کرکٹ آسٹریلیا نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا ٹیموں کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر شیڈیولڈ میچز اور بی بی ایل کے مستقبل کے حوالے سے بات چیت جاری…

نیپرا کی بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی 99 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی سستی کرنے کی منظوری اپریل سے جون 2021ء کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد…

علی زیدی نے وزیر اعظم عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کی ویڈیو شیئر کر دی

وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے وزیراعظم عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے اسلام آباد کی ضلعی عدالت میں پیشی کی ویڈیو شیئر کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 17…

شاہ محمود قریشی کا سعودی سفیر کے ساتھ بیٹھنے کے انداز پر سعودی ناخوش

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سعودی سفیر کے ساتھ ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنا مہنگا پڑگیا۔ شاہ محمود قریشی کے سعودی سفیر کے ساتھ رسمی ملاقات میں غیر رسمی انداز میں بیٹھنے پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصروں کا تانتا بندھ گیا ہے۔صارفین…

سندھ کے 4901 غیر فعال سرکاری اسکول ختم، نوٹیفکیشن جاری

صوبائی محکمۂ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے 4 ہزار 901 غیر فعال سرکاری اسکولوں کو ختم کردیا ہے جس کا سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ختم شدہ اسکولوں میں کراچی کے 61 اسکول بھی شامل ہیں۔کراچی (نیوز ڈیسک)…

محمد عامر نے اہلیہ کے ہمراہ دبئی سے تصویریں شیئر کردیں

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد عامر کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔محمد عامر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہلیہ نرجس خاتون کے ہمراہ دو تصویریں شیئر کی ہیں۔محمد عامر کا اپنی اس ٹوئٹ کے کیپشن میں  دبئی…

انگلش کرکٹر ثاقب محمود پی ایس ایل میں شرکت کے لیے بیتاب

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بولر اور پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ثاقب محمود آئندہ برس ہونے والے پی ایس ایل کے سیزن  7 میں ایکشن دِکھانے کے لیے بیتاب ہیں۔پی ایس ایل کے سیزن 7 کا انعقاد آئندہ ماہ 27 تاریخ سے کراچی میں ہوگا،…

بھارت کا ہندو یاتریوں کا پاکستان لانے کیلئے PIAکو اجازت دینے سے انکار

بھارت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کو اسلام آباد سے دہلی کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز پی کے 6271 آج صبح 8 بجے دہلی سے پشاور کیلئے شیڈول تھی، خصوصی پرواز سے بھارتی ہندو…

سالِ نو: ہوائی فائرنگ کرنیوالوں پر اقدمِ قتل کا مقدمہ ہو گا

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سالِ نو کا جشن منانے کے موقع پر شہر بھر میں سخت حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف اقدمِ قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہو گا۔سالِ نو کے حوالے سے شہر کے ضلع جنوبی میں 2 ہزار 250…

سال کا آخری سورج طلوع

کراچی سمیت ملک بھر میں سال کا آخری سورج طلوع ہوگیا، شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ سال اپنے ساتھ مہنگائی ، معاشی بدحالی اور کورونا وباء ساتھ لے جائے گا۔سال 2021 ء کا آخری سورج بھی طلوع ہوگیا، شہری ہل پارک میں آخری سورج طلوع دیکھنے کے…

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی۔عامر لیاقت کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ عامر لیاقت کو طبیعت ناساز ہونے پر کراچی کے ساؤتھ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا…

کوئٹہ میں بارش، بجلی معطل، گیس پریشر بھی کم

کوئٹہ میں رات گئے بارش کے بعد سے شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، دوسری جانب شدید سرد موسم میں کئی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔رات گئے ہلکی بارش کے بعد شہر کے علاقوں ایئرپورٹ روڈ،…

ایم5 پر دھند، 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، 1شخص جاں بحق

ملتان میں موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ملتان میں تحصیل جلال پور کے قریب ایم فائیو موٹروے پر دھند کے سبب پیش آئے حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں۔موٹر وے حکام کا کہنا…

پاکستان: کورونا وائرس کے کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر ہو گئی

پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 38 ویں نمبر پر آگیا، جبکہ کیسز کی شرح 1 فیصد سے اوپر چلی گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا…