جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پولیس و عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے، ذبیح اللّٰہ مجاہد

افغان طالبان کی عبوری حکومت کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا ہے کہ صحت، اعلیٰ تعلیم، اسکول، پولیس اور عدلیہ کے شعبوں میں خواتین کی فوری ضرورت ہے، کچھ اداروں میں خواتین نے کام شروع کردیا ہے کچھ میں جلد کام شروع کر دیں گی۔اپنے بیان میں…

5 سے 11 سال کے بچوں میں فائزر ویکسین کی آزمائش کے نتائج مثبت آگئے

5 سے 11 سال کے بچوں میں امریکی کورونا ویکسین فائزر کی آزمائش کے نتائج مثبت آگئے، امریکا میں اگلے ماہ بچوں کو کورونا ویکسین دینے کی منظوری دی جاسکتی ہے۔فائزر کمپنی کے مطابق 5 سے11 سال کی عمر کے بچوں میں ویکسین ٹرائلز کے مثبت نتائج سامنے…

سندھ میں کورونا کے 630 نئے کیسز، 19 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں11471نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 630 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 اموات رپورٹ…

انگلینڈ کے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے دستبردار ہونے سے مایوسی ہوئی ہے۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے فیصلے پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا ردِعمل آگیا۔ اپنے بیان میں رمیز راجا کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان…

ملکی معیشت آئی سی یو سے باہر آرہی ہے، شوکت ترین کا دعویٰ

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ سے کہا ہے کہ ملکی معیشت آئی سی یو سے باہر آرہی ہے۔اسلام آباد سیمینار سے خطاب میں شوکت ترین نے کہا کہ معاشرے کے نچلے طبقے کی بہتری کے لئے کام کر رہے ہیں، معیشت آئی سی یو سے باہر آ رہی ہے۔انہوں نے…

خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ، کولکتہ میں ماہ ستمبر میں ریکارڈ توڑ بارش

خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کے باعث بھارتی شہر کولکتہ میں ستمبر کے مہینے میں شدید بارش کا 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر میں رات سے صبح تک 142 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں گزشتہ رات سے ہونے والی بارش سے…

ہسپانوی جزیرے لا پالما کے آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کا اخراج، سو گھر تباہ، ہزاروں افراد کا انخلا

اسپین کے جزیرے لا پالما میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کا اخراج جاری ہے۔ لاوے کے راستے میں آنے والے 100 گھر تباہ ہوگئے۔ حکام نے ساڑھے تین سو سیاحوں سمیت 5 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا ہے۔لا پالما میں آتش فشاں پہاڑ سے لاوے کا اخراج…

ایرانی جوہری سائنسدان کا قتل، اسرائیل نے روبوٹک مشین گن استعمال کی تھی، امریکی اخبار

اسرائیل نےایرانی سائنس دان کو قتل کرنے کیلئے روبوٹک مشین گن استعمال کی تھی۔ ایک امریکی اخبار کے مطابق اسرائیل نے گزشتہ برس ایرانی ایٹمی سائنس دان کو قتل کرنے کے لیے روبوٹک مشین گن کے پرزے مختلف ذرائع سے ایران اسمگل کیے۔ امریکی اخبار نے…

بھارت کا 20 سال میں افغانستان میں کردار نہایت منفی رہا ہے، پاکستانی سفیر

افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان  نے کہا کہ بھارت کا گزشتہ 20 سال میں افغانستان میں کردار نہایت منفی رہا ہے، جھوٹ میں بھارتی میڈیا کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر منصور احمد نے کہا کہ بھارت نے…

سکس ریڈ ورلڈ کپ: پاکستان کے بابر مسیح نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی

پاکستان کے بابر مسیح نے قطر کے دارالحکومت دوحا میں جاری آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کوارٹر فائنل میں بابر مسیح نے ہم وطن حارث طاہر کو 0-6 سے شکست دی۔سکس ریڈ اسنوکر کے ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل…

اعظم سواتی نے پہلے نوٹس کا جواب نہیں دیا، نیا محاذ کھول لیا

الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر پر الزامات لگانے پر گزشتہ جمعرات کو نوٹس جاری کیا تھا۔وفاقی وزراء کو دیے گئے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے الزامات کا 7 دن میں جواب دیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے دیے گئے اس…

برطانیہ نے پاکستان سے آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

برطانیہ نے پاکستان سے آنے والوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کردی ہیں، 22 ستمبر کے بعد پاکستان سے ویکسین لگواکر آنے والے افراد کو گھر پر قرنطینہ کرنا پڑے گا۔ اس کی وجہ یہ کہی گئی کہ برطانیہ، پاکستان میں لگائی جانے والی بیشتر ویکسینز کو…

رحیم یار خان: شیخ زید اسپتال کے چلڈرن وارڈ سے نومولود اغوا،مقدمہ درج، پولیس

رحیم یار خان میں شیخ زید اسپتال کے چلڈرن وارڈ سے نومولود کو اغوا کرلیا گیا، پولیس نے نومولود کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک خاتون چلڈرن وارڈ سے بچہ اغوا کرکے لے گئی، بچے کی والدہ ڈسچارج سلپ بنواکر واپس آئی تو بچہ…

جموں کشمیر انتخابات جیتنے کیلئے بی جے پی طالبان کا نام استعمال کرے گی، مفتی محبوبہ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ اور جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے دعویٰ کیا کہ بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے افغانستان پر طالبان کے…

ہمارے پاس طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہمارے پاس طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں، بھارتی میڈیا نے طالبان کے پنجشیر پر حملے کے حوالے سے خود کو پیش کیا ہے وہ اس بات کا ثبوت…

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ

نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کی بندش پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 53 پیسے بڑھ کر 168 روپے 72 پیسے ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق چار سو روپے اضافے کے بعد ملک…

اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود 25 بیسسز پوائنٹس بڑھا کر 7 اعشاریہ 25 فیصد کردی گئی۔ کمیٹی نے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ بحالی کے اس  سے زیادہ پختہ مرحلے میں معاشی نمو کو تحفظ دینے، مہنگائی کی توقعات کو قابو میں…

20 سال سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے قواعد و ضوابط نہیں بنے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ 20 سال سے بورڈ آف انویسٹمنٹ کے قواعد و ضوابط نہیں بنے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں اعتراضات کے جائزے کے بعد سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ رولز بنانے کے لبے موجودہ…