شوبازوں کے منصوبے قوم پر بوجھ بنے، فردوس عاشق
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ شوبازوں کے منصوبے عوامی سہولت کی بجائے قرض کی صورت میں قوم پر بوجھ بن چکے ہیں۔سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی…
اسلام آباد میں کونسی مارکیٹ کب بند ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر کی مارکیٹیں، کاروباری مراکز ہفتے کے مختلف دنوں میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ،…
شہباز شریف کیخلاف ریفرنس، گواہوں کی ریکارڈ سمیت پیشی کا حکم
لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف آشیانہ ریفرنس کی آئندہ سماعت پر نیب کے گواہوں کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔لاہور کی احتساب عدالت میں میاں…
بغیر ماسک پارلیمنٹ ہاؤس آنے والوں پر پابندی عائد
کوروناوائرس کی تیسری لہر میں شدت کے باعث سینیٹ سیکریٹریٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس بغیرماسک آنے والوں پر پابندی عائد کردی۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے نئی ہدایات پرمبنی مراسلہ جاری کر دیا جس کے مطابق تمام ملازمین، افسران کے ماسک کےاستعمال کو لازمی قرار…
سندھ حکومت قرض دے کر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے، مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت غریب لوگوں کو بلاسود چھوٹے قرض دے کر روزگار کے مواقع دینا چاہتی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری،…
وفاقی کابینہ کا اجلاس بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد پر کابینہ میں کھل کربحث
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بھارت سے چینی اور کپاس کی درآمد پر کابینہ میں کھل کر بحث ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے چینی اور کپاس کی بھارت سے درآمد سے متعلق بات کا آغاز کیا، وزیراعظم نے کابینہ ارکان سے بھارت سے چینی کی درآمد سے…
نیب کے سوا کسی حکومتی ادارے نے تعاون نہیں کیا، براڈ شیٹ کمیشن رپورٹ
براڈ شیٹ کمیشن کی حالیہ رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس کے ساتھ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سوا متعلقہ حکومتی اداروں میں سے کسی نے کمیشن سے تعاون نہیں کیا۔وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد براڈ شیٹ کمیشن کی رپورٹ پبلک کردی گئی، جس کی…
جب تک بھارت کشمیر کا پرانا اسٹیٹس بحال نہیں کرتا کوئی تجارت نہیں ہوگی، شیخ رشید
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کابینہ نے بھارت سے چینی اورکپاس درآمد کی اجازت نہیں دی۔کابینہ اجلاس کے بعد وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارت کشمیرکا پرانا اسٹیٹس بحال نہیں کرتا کوئی تجارت نہیں…
مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات سیاسی نہیں تھی، عیادت کے لیے گئے تھے، مولانا شیرانی
مولانا محمد خان شیرانی اور مولانا گل نصیب کا کہنا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے ہونے والی ہماری ملاقات سیاسی نہیں تھی، بلکہ ان کی عیادت کے لیے گئے تھے۔ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا…
چائے ٹوسٹ اور میزبان | 1 اپریل 2021 | عروج عباس شو
https://www.youtube.com/watch?v=7ugt9tQgqLM
بریکنگ نیوز: براڈشیٹ اسکینڈل کی چونکانے والی تفصیلات سامنے آگئیں | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=MCfDVRqzZdg
کراچی میں ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری
کراچی میں جاری گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے ہیٹ ویو کی دوسری ایڈوائزری جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا درجہ حرارت 41 سے 42 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے،جبکہ جمعے کو پارہ 39 سے 41 ڈگری…
پولیس اہلکار کا قتل، شک کا فائدہ دیتے ہوئے 4 ملزمان بری
کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار ذیشان اکرم کےقتل کیس میں شک کا فائدہ دیتے ہوئے 4 ملزمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت سے بری کیے گئے ملزمان میں نعیم عرف گڈو، حبیب الرحمٰن، ندیم احمد اور محسن سلیم شامل ہیں۔عدالت نے…
بلوچستان: لوڈ شیڈنگ کیخلاف زمیندار سراپا احتجاج، سڑکیں بند
بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمیندار بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے صوبے میں 20 مقامات پر احتجاج کرتے ہوئے مختلف قومی شاہراہوں کو بند کر دیا۔کوئٹہ میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف زمینداروں نے احتجاج کرتے ہوئے…
ان نالائقوں سے خیرات میں ملی ویکسین بھی سنبھالی نہیں جارہی، عظمیٰ بخاری
مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب تاریخ ساز نا اہلی اور بدحالی کے دور سے گزر رہا ہے، ان نالائقوں سے خیرات میں ملی ویکسین بھی سنبھالی نہیں جارہی۔عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف…
مارچ میں کورونا کے 95 مریضوں کا گھر پر انتقال ہوا
ملک بھر میں مارچ میں کورونا وائرس سے گھروں میں 95 افراد انتقال کرگئے، انتقال کرنے والوں میں 70 فیصد مرد اور 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق کورونا سے ملک بھر میں ماہ مارچ کے دوران 95 افراد گھروں میں انتقال کرگئے،…
مفتاح اسماعیل کی نااہلی کیلئے درخواست، فریقین سے جواب طلب
این اے 249 پر نون لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی نااہلی سےمتعلق درخواست پر ٹربیونل نے الیکشن کمیشن، مفتاح اسماعیل و دیگر کو نوٹس جاری کر دیئے اور فریقین سے کل تک جواب طلب کرلیا۔وکیل درخواست گزار کا کیس میں کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے…
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کردیا
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے وینیوز کا اعلان کردیا ہے۔ فٹبال کی انٹرنیشنل فیڈریشن کے صدر گیانی انفانٹینو نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ویمن فٹبالرز آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 9 شہروں میں رنگ جمائیں گی جبکہ 10 اسٹیڈیم میں کانٹے دار میچز…
منی لانڈرر، سٹہ مافیا چینی مہنگی کرنے میں ملوث ہیں: شہزاد اکبر
وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی کے ذمے دار ناجائز منافع خور ہیں، منی لانڈرر اور سٹہ مافیا چینی مہنگی کرنے میں ملوث ہیں۔نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب…