جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

دکان داروں کا دودھ کی قیمت نہ بڑھانے کا اعلان

ترجمان ریٹیلرز ایسوسی ایشن وحید گدی کا کہنا ہے کہ دکان دار دودھ کی قیمت نہیں بڑھائیں گے۔وحید گدی نے کہا کہ ڈیری فارمرز نے قیمت بڑھائی تو عوام کے ساتھ ہوں گے، مہنگائی کے دور میں عوام کو ریلیف دینے کے حق میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کمشنر…

کراچی: نشے میں دھت پراڈو سوار کار پر فائرنگ کرکے فرار

کراچی میں حسن اسکوائر کے قریب پراڈو میں سوار مبینہ طور پر نشے میں دھت شخص نے کار پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر حسن اسکوائر کے قریب پراڈو جیپ میں سوار ملزم نشے کی حالت میں فائرنگ کرتے…

گرین لائن منصوبے کی مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی

کراچی کے گرین لائن بس منصوبے کے لیے مزید 40 بسیں آج کراچی پہنچیں گی۔پورٹ حکام کے مطابق جہاز ’’آئی وی اوشین‘‘ آج رات ساڑھے 11بجے کراچی بندرگاہ پہنچے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ پورٹ پر برتھ ملنے کے بعد 40 بسیں جہاز سے اتاری جائیں گی۔کراچی کے…

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ آج آرام کرے گا

قومی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ آج آرام کرے گا، ایک روز آرام کے بعد کل قذافی اسٹیڈیم میں اسکواڈ دوسرا سینیاریو میچ کھیلے گا جبکہ آج ہوٹل میں پاکستان اسکواڈ کی کووڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔علاوہ ازیں لگاتار تیسرے روز اسکواڈ میں شامل کسی کھلاڑی…

چیف ایگزیکٹو کے عہدے کی میعاد 3 سال ہوگی، پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیف ایگزیکٹو کی تلاش شروع کر دی، مدت ملازمت ابتدائی طور پر 3سال کی رکھی گئی ہے، وسیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد سے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا عہدہ خالی ہے۔پی سی بی کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے کے خواہش…

پی پی کے رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے گرفتاری دیدی

آزاد کشمیر کے حلقہ ایل اے 12 میں فائرنگ سے سیاسی پارٹی کے 2 کارکنوں کے قتل کے کیس میں پیپلزپارٹی کے صدر اور رکن اسمبلی چوہدری یاسین نے سٹی تھانہ کوٹلی میں گرفتاری دے دی۔ چوہدری یاسین نے گرفتاری سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ…

والد کا سوئم جمعرات کو ہوگا: شرمیلا فاروقی کا انسٹاگرام پر اعلان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنے مرحوم والد محمد عثمان فاروقی کے سوئم کی تاریخ اور دن کے بارے میں اعلان کیا ہے۔سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شرمیلا فاروقی نے اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کے لیے خصوصی…

کراچی، تاجر کو پستول کی گولیاں بھیج کر ایک کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار

کراچی کے علاقے پاکستان ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) میں ایک تاجر کے گھر پر پستول کی گولیوں کے ساتھ ایک کروڑ روپے بھتے کی پرچی بھیجنے والے ملزم کو سی آئی اے پولیس نے منظور کالونی میں کارروائی کر کے گرفتار کر لیا ہے،…

پاکستان میں کورونا سے مزید 21 افراد کا انتقال

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 33 ویں نمبر پر آ گیا، جبکہ کورونا وائرس کی شرح 2اعشاریہ 34 فیصد…

نیشنل T20 کا فائنل آج، خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب آمنے سامنے

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2021 کا فائنل دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان آج شام ساڑھے 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں خیبر پختونخوا نے ناردرن کو…

سی ٹی ڈی کی پاکپتن میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

پنجاب کے شہر پاکپتن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی میں 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق زیر حراست ملزم کی نشاندہی پر پاکپتن میں چھاپا مارا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ…

امریکا سے اب پہلے جیسے تعلقات شاید نہ ہوسکیں، پاکستانی سفیر

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید نے کہا ہے کہ اب شاید ہمارے امریکا سے تعلقات ویسے نہ ہو سکیں جیسے کسی زمانے میں تھے۔پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکا سے ماضی جیسے تعلقات کی امید لگانا حقیقت…

دبئی جانیوالے مسافر سے ڈیڑھ کلو ہیروئن برآمد

کراچی ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے دبئی جانے والے مسافر کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔اے ایس ایف کے مطابق ملزم نے اپنے جوتوں میں ہیروئن چُھپائی ہوئی تھی، منشیات کی مالیت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔اے ایس…

آزاد کشمیر، اسپتال میں آگ لگنے سے ایک ملازم زخمی

آزاد کشمیر کے شہر میرپور کے اسپتال میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک ملازم جھلس کر زخمی ہوگیا۔ڈی ایچ کیو اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں آکسیجن سلنڈر کی تبدیلی کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ لگنے کے باعث ایک ملازم…

رحیم یار خان، بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

رحیم یار خان کے علاقے پیر شہیداں میں 4 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔چند مہینے پہلے بھی ایک بچہ اسی گٹر میں گر کر جاں بحق ہوا تھا۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار میونسپل کارپوریشن کو گٹر کا ڈھکن نہ ہونے کی اطلاع دی گئی…