جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

راولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق

پنجاب کے شہر راولپنڈی میں شادی ہال کی لفٹ گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، لواحقین نے انتظامیہ پر بجلی بند کرنے کا الزام عائد کردیا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ تقریب میں تھوڑی سی تاخیر پر شادی ہال انتظامیہ نے بجلی بند کردی، بجلی اچانک بند ہونے…

وزیراعلیٰ سندھ کا تھر سے مزید 2 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تھر سے مزید 2 ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کا اعلان کیا ہے۔تھر ریلی کی اختتامی تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچھ روز پہلے ارباب لطف اللہ نے کہا کہ تھر ریلی کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے…

اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر بھی ہیں، پرویز الہٰی

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانی ملک سے باہر ملک کے سفیر بھی ہیں۔امریکن کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کے صدر خورشید بھلی سے لاہور میں ملاقات کے دوران پرویز الہٰی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات کے صلے میں…

ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا، سراج الحق

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے ہمیں کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ…

جماعت اسلامی کا کالے بلدیاتی قانون کے خلاف شاہراہ فیصل پر دھرنے کا آغاز

کراچی : جماعت اسلامی کے تحت کالے بلدیاتی قانون کے خلاف دھرنے کے سترہویں دن شاہراہ فیصل پر دھرنے کا آغاز ہوگیا ہے، تمام علاقوں سے شرکاء چھوٹے بڑے جلوسوں کی شکل میں شاہراہ فیصل پر دھرنے میں پہنچ رہے ہیں۔…

سندھ حکومت کوکالا قانون واپس لینے پر مجبور کردیں گے، حافظ نعیم

کراچی: امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام پر قبضے کو چھڑا کررہیں گے، جماعت اسلامی کے دھرنے سے سندھ اسمبلی کی فرینڈلی اپوزیشن بھی پریشان ہے، ہم تحریک کو مزید آگے بڑھائیں اور…

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا پی سی بی کو خط، پی ایس ایل نشریاتی حقوق فروخت میں بے ضابطگیوں کی نشاندہی

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نشریاتی حقوق سے متعلقہ معاملے پر خط لکھ دیا۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پی سی بی کو پی ایس ایل 7 اور 8 کے نشریاتی حقوق کی فروخت میں مبینہ بے ضابطگیوں پر…

سندھ میں بلدیاتی اختیارات کا معاملہ حل کرنے میں کوشاں ہیں، کائرہ

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی اختیارات کا معاملہ بات چیت سے حل کرنے میں کوشاں ہیں۔اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن جماعتیں آمر پرویز مشرف کے دور والے…

عمران خان کے پاس ریٹائرڈ ہرٹ کے سوا کوئی آپشن نہیں، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاس ریٹائرڈ ہرٹ ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔شکر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی نااہل اور نالائق لیڈر ثابت…

ایشز: انگلینڈ خالی ہاتھ رہ گیا، آسٹریلیا 0-4 سے فاتح

ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے عمدہ بولنگ کے ذریعے انگلینڈ کو 146 رنز سے ہرا کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 271  رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری…

صدر مملکت عارف علوی کی FBR کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی انتظامی ناانصافی پر بزرگ شہری سے معذرت کرلی۔ایوان صدر سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی نے ایف بی آر کے 82 سالہ ٹیکس دہندہ کے ساتھ نارواسلوک پر برہمی کا اظہار…

پشاور میں پی ٹی آئی یوتھ ونگ کا اپنی جماعت کے ایم این اے کیخلاف مظاہرہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے یوتھ ونگ نے اپنی ہی جماعت کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کے خلاف پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔انصاف یوتھ ونگ نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم کے خلاف مظاہرے میں وزیرِاعظم عمران خان کی قیادت پر…

پی ٹی آئی رکن اسمبلی پارٹی قیادت کیخلاف دیے گئے بیان پر ڈٹ گئے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پارٹی قیادت کے خلاف دیے گئے اپنے بیان پر ڈٹ گئے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے  ایم این اے نورعالم خان نے کہا کہ جمہوریت میں تنقید اور مظاہرہ کرنا سب کا حق ہے، میرے…

افغانستان کیلئے پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد تک کمی

افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 35 فیصد تک کمی سامنے آئی ہے۔دستاویز کے مطابق طالبان حکومت کے 4 ماہ میں پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 35 فیصد کمی ہوئی ہے۔دستاویز کے مطابق ستمبر سے دسمبر 2021ء افغانستان کو پاکستانی برآمد…

اب بیوروکریسی کا نہیں عمران نیازی کا ٹرانسفر ہوگا، رانا ثنا اللہ

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اب کی بار بیوروکریسی کا نہیں عمران نیازی کا ٹرانسفر ہوگا۔لاہور سے جاری بیان میں وزیرِداخلہ پر جوابی وار کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سانحہ مری پر شیخ رشید کا بیان عمران خان…