جے یو آئی بلدیاتی الیکشن میں جیت پر خود حیران ہے، پرویز خٹک
وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار خود حیران و پریشان ہیں کہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں اتنا ووٹ کس طرح ملا، نہ تو ان کے پولنگ ایجنٹ تھے اور نہ ہی انہوں نے کوئی انتخابی مہم چلائی تھی۔نوشہرہ میں جلسے سے خطاب…
حکومت انتہا پسندوں سے مسلسل بلیک میل ہورہی ہے، آغا حامد موسوی
سربراہ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ (ٹی این ایف جے) آغا حامد موسوی نے کہا ہے کہ حکومت انتہا پسندوں سے مسلسل بلیک میل ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں مجلس عزائے فاطمیہؑ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 227 کو…
5 سابق بھارتی آرمی چیف مسلم کش مہم پر برہم
پانچ سابق بھارتی آرمی چیفس مودی حکومت کے خلاف پھٹ پڑے، مسلم نسل کشی کے بیانات پر حکومت کی خاموشی پر مودی سرکار کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔سابق آرمی چیفس نے سرکاری سرپرستی میں مسلم کش مہم، نفرت انگیز تقاریر اور عوام کو مسلمانوں کے خلاف…
توہینِ عدالت کیس: جنگ گروپ کے صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے پر APNS کا اظہارِ تشویش
آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس ) نے توہینِ عدالت کیس میں جنگ گروپ کے صحافیوں پر فردِ جرم عائد کرنے پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔ایک بیان میں اے پی این ایس نے کہا کہ تصدیق شدہ بیان شائع کرنا بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اصولوں…
ڈاکار ریلی کے 44ویں ایڈیشن کا سعودی عرب میں شاندار آغاز
ڈاکار ریلی کے 44ویں ایڈیشن کا شاندار آغاز سعودی عرب کے صحراؤں کے اونچے نیچے اور دشوار گزار راستوں میں ہوگیا۔ریلی کے ابتدائی مرحلے میں شرکاء نے جدہ کے پُرخطر راستوں میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔قطر کے ناصر العطیہ نے 19 کلومیٹر کا فاصلہ…
سعودی عرب: 14 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کی مہم جاری ہے جس کے دوران گزشتہ ہفتے 14 ہزار 227 غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا گیا۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین وطن کی گرفتاری کے یہ اعداد وشمار 12 تا…
بلال یاسین کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، خواجہ سعد رفیق
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کا کہنا ہے کہ رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، پنجاب پولیس کا کام ہے کہ وہ ملزمان تک پہنچے۔لاہور میں بلال یاسین کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ…
بلوچستان: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق
بلوچستان کے ضلع دکی کی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 4 کان کن پھنس گئے، دو کان کنوں کو زندہ اور ایک کان کن کی لاش نکال لی گئی، جبکہ کوئلہ کان میں پھنسے ایک کانکن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔چیف مائنز انسپکٹر عبدالغنی نے…
خبر سے خبر | سال 2022 کے لیے اہم پیشین گوئیاں | بلاول اور مولانا کا مستقبل؟ | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=34r2jpWUJUw
فیصل آباد: ڈرم سے ملنے والی 2 لڑکیوں کی لاشوں کا معمہ حل
پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ڈرم سے ملنے والی 2 لڑکیوں کی لاشوں کا معمہ حل ہوگیا، ایک مقتولہ کی ملزم سے سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی، اس نے ملزم کے ساتھ مل کر شوہر کو قتل کیا تھا۔ پولیس نے مقتول لڑکیوں کے موبائل فون ڈیٹا کی بنیاد پر تین…
حکمرانوں کی پالیسیوں نے ترقی کاراستہ روک دیا، فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی پالیسیوں نے اقتصادی، معاشی ترقی کاراستہ روک دیا۔پشاور میں جے یو آئی خیبرپختونخوا کی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انہوں…
بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں استعمال پستول پولیس کو مل گیا
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر قاتلانہ حملے میں استعمال ہونے والا پستول پولیس کو مل گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ پستول کس کےنام پر رجسٹرڈ ہے، تحقیقات کی جارہی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے جس پستول سے فائرنگ…
پرویز رشید کے نئے سال کی آمد پر وزیراعظم عمران خان پر تنقید کے وار
سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی وزیراعظم پر تنقید کے وار کردیے۔ ایک بیان میں پرویز رشید نے بلال یاسین پر لاہور میں گولیوں کی بارش اور عوام پر پٹرول بم حملے کو نئے سال کی عمرانی ابتدا قرار…
فنانس ترمیمی بل 2021 میں موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے
فنانس ترمیمی بل 2021 میں موبائل فون مزید مہنگے ہوگئے، مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا گیا۔دستاویز کے مطابق صرف 30 سے 200 ڈالر مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، اب 200 سے 350 ڈالر کے…
نیو ایئر نائٹ اور لانگ ویک اینڈ، مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا
نیو ایئر نائٹ اور لانگ ویک اینڈ کے باعث مری میں سیاحوں کا رش لگ گیا جبکہ سیر و تفریح کے لیے آنے والوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔چیف ٹریفک پولیس آفیسر (سی ٹی او) راولپنڈی تیمور خان نے کہا ہے کہ نیو ایئر نائٹ پر مری میں 55 ہزار کے قریب…
کراچی میں فائرنگ سے بچی حرمین کی ہلاکت کا مرکزی ملزم گرفتار
کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے بچی حرمین کی ہلاکت کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ایس ایس پی سانگھڑ فرخ علی کا کہنا ہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے…
غریب عوام کا عمران خان کے سوا کسی نے نہیں سوچا، فرخ حبیب
وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کا عمران خان کے سوا کسی نے نہیں سوچا۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب نے کہا کہ پہلے پنجاب کی ترقی کے لیے سارا پیسہ لاہور میں خرچ کیا جاتا تھا،…
افراط زر 12.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، محمد زبیر
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے دسمبر کے مہینے میں پہنچنے والی افراط زر کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ افراط زر 12.3 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔اپنے ایک بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ دسمبر میں افراط…
نئے سال کے پہلے روز سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ
ملک میں ہفتے کے آخری کاروباری دن کا اختتام سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے اضافے کے ساتھ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 26 ہزار 200 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 171 روپے…
وقت میٹرو ٹرین، صحت کارڈ ہی نہیں اور بہت کچھ بتائے گا، عرفان صدیقی
مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ وقت صرف میٹرو ٹرین، صحت کارڈ ہی نہیں اور بھی بہت کچھ بتائے گا۔ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ایشین ٹائیگر کی اصطلاح ملکی تعمیر…