جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

علما بورڈ کے کہنے پرعمران نے فضل الرحمان کانام بگاڑنا چھوڑا، اشرفی

وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ متحدہ علما بورڈ کے کہنے پر وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کا نام بگاڑنا چھوڑا۔ عمران خان نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو ہر محاذ پر شکست دی۔لاہور میں پریس کانفرنس…

گوادر کے مچھیروں کو سمندر میں جانے سے روک دیا گیا

گوادر کے ماہی گیروں کو آج سمندر میں جانے سے روک دیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اعلامیہ جاری کیا۔ کوئی ماہی گیر صبح سات بجے سے شام چھ بجے تک سمندرمیں نہیں جاسکا۔واضح رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان  آج ایک روزہ دورہ پر گوادر پہنچے تھے،…

مریم نواز نے پارٹی کے بہت مشکل وقت میں موثر کردار ادا کیا، رانا ثنا اللّٰہ

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ مریم نواز نے پارٹی کے بہت مشکل وقت میں موثر کردار ادا کیا۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ مریم نواز نے اپنی قیادت میں…

نہر میں پھینکے گئے 2 بھائیوں سے بدفعلی بھی ہوئی تھی

اوکاڑہ پولیس کا کہنا ہے کہ نہر میں پھینک کر قتل کیے گئے دونوں کمسن بھائیوں کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان تنویر اور نعمان کے تیسرے ساتھی غفار کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تینوں ملزمان نے کمسن بھائیوں کو زیادتی کا…

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کاجھانسہ دےکر لوٹنے والا گروہ گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نے بینظیر انکم سپورٹ کا جھانسہ دیکر شہریوں کو لوٹنے والے پانچ رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ملزمان سے لیپ ٹاپ، ٹیلی فون ایکسچینج اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔سی پی او سرفراز فلکی کے…

تمام سینٹر کنٹرول آفیسر کے لیٹر منسوخ کردیے گئے ، چیئرمین میٹرک بورڈ

چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ  نے آج ہونے والے میٹرک کے پہلے امتحان میں بے نظمی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ تمام سینٹر کنٹرول آفیسر کے لیٹر منسوخ کردیے گئے، اب سینٹر سپرنٹنڈنٹ یا مجاز نمائندے ہی امتحانی پرچہ جات حاصل کرسکیں گے۔شرف علی خان…

کراچی میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز

کراچی میں میٹرک بورڈ کے تحت نویں اور دسویں کے سالانہ امتحانات کا آج سے آغاز ہورہا ہے۔ترجمان میٹرک بورڈ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 3لاکھ 48ہزار 249طلبا شریک ہوں گے اور صرف اختیاری مضامین کے پرچے لیے جائیں گے۔بورڈ…

کراچی میں 2 ہفتے بعدCNG دستیاب

کراچی سمیت سندھ بھرمیں 2 ہفتے بند رہنے والے سی این جی اسٹیشنز آج صبح 8 بجے سے کھول دیئے گئے ہیں۔ سوئی سدرن گیس کے مطابق سندھ میں 22 جون سے بند گیس اسٹیشن آج صبح 8 بجے کھول دیئے گئے ہیں۔کراچی میں سی این جی کھلنے کے اعلان کے بعد رات گئے…

یو ای ٹی ٹیسٹ کیلئے 112 سینٹرز قائم

لاہور میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ میں 33 ہزار 649 طلبہ و طالبات نے اپلائی کیا،جبکہ ٹیسٹ کیلئے 112 سینٹرز قائم کئے گئے۔یو ای ٹی انتظامیہ کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں پنجاب، آزاد جموں و…

ملک میں کورونا کیسز کی شرح بڑھ کر تقریباً3 فیصد پرآ گئی

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 347 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 19 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 650مریض…

تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہو گا ورنہ ردعمل دیں گے، طالبان

افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا: تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہو گا ورنہ ردعمل دیں گے، طالبان12 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہReutersطالبان نے کہا ہے کہ اگر ستمبر میں نیٹو افواج کے انخلا کی آخری تاریخ کے بعد…

مجیب رحمان رحمانی نے افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہا

ترجمان افغان اعلیٰ کونسل قومی مصالحت ڈاکٹر مجیب رحمان رحمانی نے افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آفیشل لائن امن کی حمایت ہے ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان کا افغانستان پر اثر ہے، وزیراعظم…

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ وادی زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی، جس سےخنکی میں اضافہ ہوگیا۔ کوہلو اور ژوب میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ کوہلو کے علاقے ماوند میں سیلابی…

پی ڈی ایم کا آج سوات میں جلسے کا اعلان

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آج سوات کے گراسی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے۔ جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن، (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت…

سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

چین سے سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں جبکہ ویکسین کی 13 لاکھ خوراکیں آج پہنچیں گی۔چین سے سائنو ویک کی 20 لاکھ خوراکیں 5 اور 6 جولائی کو پاکستان پہنچیں گی۔ علاوہ ازیں اسلام آباد میں شہریوں کو امریکی موڈرنا…

وزیراعظم 5 جولائی کو گوادر کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ گوادر میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم وہاں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔قبل ازیں ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ…

افغانستان نے پاکستان سے ہفتے وار 2 پروازوں کی اجازت مانگ لی

افغانستان نے سفارت کاروں کے لیے ہفتے وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی۔افغان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستانی سی اے اے کو اس حوالے سے خط لکھا ہے۔خط کے ذریعے افغان ادارے نے پاکستان سے سفارت کاروں کے لیے ہفتے وار 2 پروازیں چلانے کی…

خیبر پختون خوا میں تبدیلی آگئی، 12 خواتین نے پٹواری بھرتی کا امتحان پاس کرلیا

خیبرپختونخوا میں تبدیلی آگئی ہے، صوبے میں 12 خواتین نے پٹواری بھرتی کا امتحان پاس کرلیا۔امتحان میں کامیابی کے بعد صوبے میں پہلی بار خواتین کی بطور پٹواری بھرتی ممکن ہو سکی ہے ۔صوبے می پہلی بار خواتین کی بطور پٹواری بھر تی کے حوالے سے…

عثمان خان کاکڑ کی موت، تحقیقات کیلئے کام شروع

 سینیٹر عثمان خان کاکڑ کی موت کی وجہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن نے کام شروع کردیا، جوڈیشل کمیشن جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس نذیر احمد لانگو پر مشتمل ہے۔ ایڈیشنل رجسٹرار نے ورثاء، اقرباء، عوام  سمیت تمام خواہشمندوں کو معلومات یا…