آلودگی: لاہور دوسرے، کراچی ساتویں نمبر پر
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کےآلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور دوسرے اور کراچی ساتویں نمبر پر موجود ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس کی جاری کردہ فہرست کے مطابق لاہور کی آلودہ فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 336 تک جا پہنچی ہے۔کراچی کی…
پنجاب میں اسموگ، نزلہ، کھانسی کا خدشہ
لاہور سمیت پنجاب کی فضاء میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے سے ماحول میں اسموگ واضح ہونے لگی، جس سے نزلہ، زکام، کھانسی اور دیگر انفیکشنز پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا۔لاہور سمیت پنجاب بھر میں بڑھتی فضائی آلودگی ماحول اور…
ہار جیت کھیل کا حصہ، ہمیں آپ پر فخر ہے، شہباز شریف
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کی تعریف کی ہے۔اپنے ٹوئٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے،…
فنکشنل لیگ بھی حکومتی اتحاد سے باغی ہونے لگی
ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کے بعد فنکشنل لیگ بھی حکومتی اتحاد سے باغی ہونے لگی ہے۔فنکشنل لیگ سندھ کے سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ فنکشنل لیگ نے وفاقی حکومت سے لاتعلقی اختیار کرلی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وہ وفاقی حکومت کے خلاف کھل…
افغانستان پر پاکستان، روس، چین اور امریکا کا اجلاس
افغانستان کی صورت حال پر پاکستان، روس، چین اور امریکا پر مشتمل ٹرائیکا پلس کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔مشترکہ اعلامیے میں طالبان سے بین الاقوامی دہشت گرد گروپوں سے تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا گیا…
مشترکہ اپوزیشن پی ٹی آئی کے لیے خطرہ؟ اندرون خانہ تبدیلی یا حکومت کی بے دخلی کی تلاش ہے؟ | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=4EvqywTPz44
ZaraHatKay | پنشنرز کے مسائل، سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار | یہ ہمارا کال ان ڈے ہے | ڈان نیوز
https://www.youtube.com/watch?v=1F8rQQSbLbY
عمرکوٹ: شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
عمر کوٹ پولیس نے شوہر کو قتل اور بیوی کو اغوا کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق پتھورو میں گزشتہ روز شوہر کے قتل اور بیوی کے اغوا کا واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر شوہر کو…
ہم آج بھی اپنے سوالات کے جوابات کا انتظار کررہے ہیں، وسیم اختر
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی اپنے سوالات کے جوابات کا انتظار کررہے ہیں، حکومت ملاقات کر کے ہمارے سوالات کا جواب دینا چاہتی ہے۔جیونیوز کے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے…
نسلہ ٹاور مسمار معاملہ، کمشنر کراچی کا سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو خط
نسلہ ٹاور مسمار کرنے کے معاملے پر کمشنر کراچی نے ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کو خط لکھ دیا۔کمشنر کراچی نے ایس بی سی اے کو لکھے گئے خط میں کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کی پری ڈیمولیشن کی جائے اور عمارت گرانے سے پہلے…
کراچی ٹریفک پولیس یا ریونیو جنریٹ کرنے والا محکمہ؟
کراچی میں ٹریفک پولیس کو ریونیو جنریٹ کرنے والا محکمہ کہا جائے تو شاید غلط نہ ہوگا، شہر میں چالان صرف لائسنس اور گاڑی کے کاغذات کی بنیاد پر نہیں بلکہ "ٹارگٹ" پورا کرنے کے لئے بھی کئے جانے کی شکایات ہیں۔ ماہانہ اوسطاً 27 ہزار سے زائد…
حکومتی دعووں کے برعکس ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی
حکومتی دعووں کے برعکس ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی، حالیہ ہفتہ مہنگائی میں 1 اعشاریہ 81 فیصد اضافہ ہوا، یوں مجموعی شرح 17 اعشاریہ 37 فیصد ہو گئی۔سب سے کم آمدن والے افراد کے لیے مہنگائی 18 اعشاریہ 62 فیصد پر پہنچ گئی ادارہ شماریات نے…
چین میں خاتون پر برف کی تہہ گرگئی، خاتون محفوظ
کہتے ہیں جسے اللّٰہ رکھے اسے کون چکھے، چین میں ایک خاتون پر برف کی تہہ گرنا شروع ہوگئی مگر معجزانہ طور پر وہ خاتون کسی حادثے سے محفوظ رہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چین میں ایک خاتون برف باری کے دوران اپنے گھر کی طرف جارہی ہوتی ہیں کہ…
آرمی چیف سے امریکا اور روسی خصوصی نمائندگان برائے افغانستان کی ملاقاتیں
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا اور روس کے نمائندگان خصوصی برائے افغانستان، تھامس ویسٹ اور ضمیر کابلوف نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور…
مسائل ہیں، جن کا اظہار حکومت سے کئی بار کرچکے، خالد مقبول
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مسائل تو ہیں اور ان کا اظہار حکومت سے کئی بار کرچکے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ…
مظفرگڑھ میں ٹیچر کی 3 بچوں سے مبینہ زیادتی
مظفرگڑھ میں ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔تحصیل جتوئی کے علاقے جتوئی شمالی میں مظہر نامی ٹیوشن ٹیچر نے مبینہ طور پر 3 بچوں کو زیادتی کا…
بھارتی ڈاکٹر نے رضوان کے آئی سی یو میں گزارے وقت سے متعلق بتادیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور مایہ ناز بلے باز محمد رضوان کا علاج کرنے والے بھارتی ڈاکٹر نے رضوان کے آئی سی یو میں گزارے گئے وقت سے متعلق بتادیا۔ڈاکٹر سہیر نے انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ رضوان آئی سی یو میں بار بار…
حکومت کبھی کسی ایشو پر مشاورت نہیں کرتی، سینیٹر کامل علی آغا
حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ حکومت کبھی کسی ایشو پر مشاورت نہیں کرتی۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران کامل علی آغا نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے حکومت کے مشاورت نہ…
انتخابات کے لیے کسی قسم کی انتہا پسندی کو برداشت نہیں کرینگے، حنا جیلانی
ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کی چیئرپرسن حنا جیلانی نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے کسی قسم کی انتہا پسندی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کوئی بھی پولیٹیکل انجینئرنگ نظر آئی تو برداشت نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ باضمیر قوم ٹی ٹی پی سے…