جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

جوہر ٹاؤن دھماکا: گرفتار شخص کی ساتھی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور  کے علاقے  جوہر ٹاؤن میں ہونےو الے دھماکے کی تحقیقات میں اہم  پیش رفت سامنے آئی ہے، گرفتار شخص سے رابطے میں رہنے والی خاتون کرن کو حراست میں لے لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص لاہور میں قیام کے دوران کرن سے رابطے میں رہتا…

سفارتکاروں کی سیکیورٹی پر مامور امریکی فوجیوں کا افغانستان میں رہنے کا امکان، طالبان کا ردعمل

امریکی حکام کی جانب سے سفارتکاروں کی سیکیورٹی پر مامور 650 امریکی فوجیوں کے افغانستان میں رہنے کا امکان ظاہر کرنے پر طالبان ترجمان نے ردعمل دے دیا۔عرب میڈیا سے گفتگو میں طالبان ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ انخلا کی تاریخ کے بعد بھی…

محبوبہ مفتی کا آرٹیکل 370 کی بحالی تک الیکشن نہ لڑنے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی  نے آرٹیکل 370 کی بحالی تک انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان  کردیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بھارتی سرکار کے پاکستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔انہوں نے کہا کہ مودی سے ملاقات میں پاکستان سے مذاکرات کی…

پاکستانی پارلیمنٹرینز روبوٹس کی طرح ہیں، نفیسہ شاہ

پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پارلیمانی نمائندے روبوٹس کی طرح ہیں۔قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ بجٹ اعداد و شمار کے ہیر پھیر سے زیادہ کچھ نہیں، حکومت کے دیے نمبرز پر…

کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز ی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا

کینیڈا میں مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز ی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، کینیڈا کے شہر سسکٹون (Saskatoon) میں دو افراد نے مسلمان شخص پر حملہ کرکے اس کی داڑھی کاٹ ڈالی۔ سسکٹون  کے رہائشی پاکستانی کاشف کا کہنا ہے کہ وہ شام کو چہل قدمی سے واپس…

اسلام آباد: ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

اسلام آباد پولیس اور ملزمان درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔اسلام آباد  کے علاقے  سیکٹر جی 11 کے ایک مکان میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی، جس کے بعد پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزمان کی…

ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں 200 کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قدر میں200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 200 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام…

شمالی کوریا کی ایک ارب ڈالر کے ڈاکے کی کوشش جو اتفاقاً ناکام ہوئی

لیزارس ڈکیتی: شمالی کوریا کی بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک سے ایک ارب ڈالر تقریباً اڑانے کی کہانیایک گھنٹہ قبلسنہ 2016 میں شمالی کوریائی ہیکرز نے بنگلہ دیش کے سینٹرل بینک سے ایک ارب ڈالر چوری کرنے کی کوشش کی۔ اور وہ اس میں تقریباً کامیاب بھی ہو…

افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ کیسے تعلقات ہوں گے؟

افغانستان سے انخلا کے بعد پاکستان کے امریکہ کے ساتھ کیسے تعلقات ہوں گے؟اعظم خانبی بی سی اردو19 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہGetty Imagesپاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کو اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان…

شہباز شریف نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کی نمائندگی کا فارمولا پیش کر دیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ ہوئی، قائدِ حزب اختلاف اور مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقِ نمائندگی کا نیا فارمولا پیش کر دیا۔شہباز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے لیئے قومی اسمبلی…

کندھ کوٹ: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک، وزیراعلیٰ سندھ کی گاڑی کے سامنے احتجاج

صوبہ سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کے ورثاء نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گاڑی کے سامنے احتجاج کیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کشمور میں سلیم جان مزاری کی والدہ کے انتقال کی تعزیت کے لیے جا رہے…

حکومتی ارکان کی غلطی، اپوزیشن کی تحریک کے حق میں ووٹ دیدیا

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کٹوتی کی تحاریک پر ووٹنگ ہوئی، حکومتی ارکان نےغلطی سے کابینہ ڈویژن سے متعلق اپوزیشن کی کٹوتی کی تحریک کے حق میں ووٹ دے دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے تحریک کی حمایت میں یس اور مخالفت میں نو کا طریقہ کار واضح…

ایف اے ٹی ایف کے پاکستان سے مطالبات سامنے آگئے

ایف اے ٹی ایف کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی مدد روکنے کیلئے اسٹریٹجک اہمیت کی حامل خامیاں دور کرے۔اعلامیئے میں ایف اے ٹی ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان اینٹی…

لاہور دھماکا: کار مکینک زیرِ حراست

لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں دھماکے کے واقعے کے حوالے سے حساس اداروں نے ایک کار مکینک کو حراست میں لے لیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ حراست میں لینے کے بعد مذکورہ کار مکینک کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ لاہور دھماکے…