جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

نثار کھوڑو پرچے تاخیر سے پہنچنے پر چیئرمین میٹرک بورڈ پر برہم

کراچی میں  میٹرک امتحانات کے پہلے دن ہونے والی  بے نظمی کا مشیر جامعات و تعلیمی بورڈز نثار کھوڑو  نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ پر برہمی کا اظہار کیا۔نثار کھوڑو نے کہا کہ  انتظامی غفلت کے ذمہ دار چیئرمین میٹرک بورڈ ہیں۔مشیر جامعات…

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے تحفظ استحقاق بل میں ترامیم منظور کرلیں، نوٹیفکیشن جاری

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے تحفظ استحقاق بل میں ترامیم منظور کرلیں، ترامیم کی منظوری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بل میں 1972 کے اصل قانون میں ایک شیڈول کا اضافہ کیا گیا تھا۔اسپیکر پنجاب…

صحافی و کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے

اردو کے ممتاز فکشن نگار، صحافی اور معروف کالم نگار مسعود اشعر انتقال کرگئے۔داماد حسان نے اردو کے نامور لکھاری کی 90 برس کی عمر میں انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔مسعود اشعر کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے بی بلاک ڈی ایچ اے لاہور میں ادا کی…

شام میں باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا

شام میں باپ نے بیٹوں کے ساتھ مل کر بیٹی کو قتل کردیا، قتل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد شام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ 18 سالہ لڑکی محلے کے لڑکے کو پسند کرتی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا…

طالبان کے ساتھ جھڑپیں، افغان فوجیوں کی ’اپنی جان بچانے‘ کے لیے تاجکستان میں پناہ

افغانستان سے امریکی اور نیٹو افواج کا انخلا: تمام غیر ملکی فوجیوں کو مقررہ تاریخ تک افغانستان سے جانا ہو گا ورنہ ردعمل دیں گے، طالبان12 منٹ قبل،تصویر کا ذریعہReutersطالبان نے کہا ہے کہ اگر ستمبر میں نیٹو افواج کے انخلا کی آخری تاریخ کے بعد…

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر گوادر پہنچ گئے

وزیرِ اعظم عمران خان ایک روز کے دورے پر گوادر پہنچ گئے۔چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے وزیر اعظم گوادر فری زون فیز 2 کاسنگ بنیادرکھیں گے، پانچ فیکٹریوں ، ایکسپو سینٹر اور ایگریکلچرل انڈسٹریل پارک کا افتتاح کریں گے۔معاون…

روسی صدر کا دورۂ پاکستان ابھی طے نہیں ہوا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے دورۂ پاکستان سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں، فی الحال روسی صدر کا ایسا کوئی دورہ طے نہیں ہوا.ترجمان دفترِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان اور روس قریبی…

کراچی، دکان سے 35 لاکھ روپے کی مالیت کا سریا چوری

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم بلاک ایم میں 35 لاکھ روپے کی مالیت کا سریا چوری ہوگیا۔دکاندار ظاہر اللہ کا کہنا ہے کہ دو روز قبل دکان سے رات کے وقت سریا چوری کیا گیا تھا، سریا دکان نے اندر باہر زنجیروں سے بندھا ہوا تھا۔دکاندار کے مطابق ملزم…

بلے کیلئے ووٹ مانگنے کی میری آڈیو درست ہے، وزیر داخلہ شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ووٹ مانگنے سے متعلق میری آڈیو درست ہے، بلے کےلیے کشمیر جاکر بھی ووٹ مانگنا پڑا تو تیار ہوں۔شیخ رشید نے مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے ووٹ مانگنے کی جاری کردہ آڈیو…

بھارت کیخلاف اقدام فیٹف اور مغرب کیلئے کڑا امتحان ہے، رضار بانی

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارتی دہشت گردی کے خلاف اقدام فانینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اور مغربی دارالحکومتوں کا کڑا امتحان ہے۔ایک بیان میں میاں رضا ربانی نے کہا کہ بھارت ریاستی…

گوادر آنے کے دو مقاصد ہیں، ایک تو گوادر فری زون کاافتتاح اور دوسرا بلوچستان کی ترقی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گوادر آنے کے دو مقاصد ہیں، ایک تو گوادر فری زون کا افتتاح اور دوسرا بلوچستان کی ترقی ہونا، پاکستان ایک عظیم ملک بننے جارہا ہے۔ گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا…

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ عمران خان حکومت کیلئے چارج شیٹ ہے، ن لیگ

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کی رپورٹ عمران خان حکومت کے لیے چارج شیٹ ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب کی آمرانہ سوچ کی سزا پاکستان کے عالمی امیج کی تباہی کی صورت مل رہی…

سی پیک حاسدوں، دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے، عاصم باجوہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ سی پیک حاسدوں اور دشمنوں کی سازش کے نشانے پر ہے۔عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ 13 سال گوادر فری پورٹ پالیسی کا اجراء نہ ہوسکا، 2200 ایکڑ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کردی۔انہوں نے…

5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، شازیہ مری

مرکزی سیکریٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، یہ وہ دن ہے جب ملک سے جمہوریت کا خاتمہ کر کے پاکستان کے منتخب وزیراعظم کو گرفتار…

قرآن و سنت کیخلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا، بابر اعوان

 مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کہ قرآن و سنت کیخلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا، اس لیے بل اسلامی نظریاتی کونسل کو بھیجا جائے۔خاندانی تشدد کے امتناع اور تحفظ کے بل 2021 کے معاملے پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے بل اسلامی…

گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا، ڈاکٹر فیصل سلطان

 وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے اعداد و شمار بتا رہے ہیں کہ کورونا وائرس  کے کیسز میں اضافہ ہوا۔اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ کورونا کیسز اور دیگر پیرا میٹرز میں اضافہ ہوا…

گوادر میں غیرملکی سفیروں کو سی پیک سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ

گوادر میں غیرملکی سفیروں کو  سی پیک سے متعلق منصوبوں پر بریفنگ  دی گئی، گوادر میں دی گئی بریفنگ میں متعدد ملکوں کے سفیروں  نے شرکت کی،  مختلف ممالک کے سفیروں خصوصاً سعودی عرب کے سفیر نے گوادر میں کام کی تعریف کی۔سعودی سفیر نے کہا کہ سی…