جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

وزیراعظم اور MQM رہنماؤں میں آج ملاقات کا امکان

وزیراعظم عمران خان اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان آج اسلام آباد میں ملاقات کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رہنما خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر اور خواجہ اظہار آج سہ پہر 4 بجے اسلام…

الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم مجرم بن چکے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے جرمانوں کے بعد وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان مجرم بن چکے ہیں، ایک مجرم کو وزیراعظم نہیں ہونا چاہیے۔سراج الحق نے مانسہرہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم…

حکومتی ارکان کی تعداد سے متعلق اپوزیشن رہنما کا نیا دعویٰ

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے پاس 140 ارکان سے بھی کم لوگوں کی حمایت باقی رہ گئی ہے۔محمد زبیر نے جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اکثریت کھو چکے ہیں۔ پرویز الہٰی کو وزارتِ…

پی ڈی ایم کا مہنگائی مکاؤ مارچ، ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کیلئے رواں دواں

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کا مہنگائی مکاؤ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) سندھ کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچ گیا ہے۔جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل…

چوہدری برادران سے ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں، رانا تنویر حسین

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ چوہدری برادران سے ہماری بہت سی باتیں زیر غور ہیں۔مریدکے میں کارکنوں سے خطاب میں رانا تنویر حسین نے کہا کہ مہنگائی مارچ کے بعد اسلام آباد پہنچنے سے پہلے تبدیلی کا نیا دور شروع ہوگا۔سابق…

نواز شریف مجھے اور میں انہیں ناپسند کرتا ہوں، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف انہیں اور وہ نواز شریف کو ناپسند کرتے ہیں، لیکن وہ نواز شریف کو کرپٹ نہیں کہتے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے انکشاف کیا ہے کہ چوہدری نثار نے یہ بات 2018 کے انتخابات سے پہلے…

اتحادی ساتھ رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پرویز خٹک

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اتحادی ہمارے ساتھ رہیں گے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے۔اس نشست میں ایک دوسرے کا نقطہ نظر سننے کا موقع ملا، شاہ محمود قریشیاسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تمام…

حافظ حفیظ الرحمٰن کا گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی کا اشارہ

سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے مرکز میں تبدیلی کی صورت میں گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی کا اشارہ دے دیا۔ جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مرکز میں تبدیلی آئی تو گلگت بلتستان میں بھی تبدیلی آئے گی۔حافظ حفیظ…

ق لیگ کے ساتھ جو گفتگو ہوئی وہ ان کی اور ہماری امانت ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات اچھی اور مفید رہی، جو گفتگو ہوئی وہ ہماری اور ان کی امانت ہے۔نجی ٹیلی ویژن سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اس نشست میں ایک دوسرے…

پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات ہم تک بھی آئی ہے، حمزہ شہباز

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی توڑنے کی بات اُن تک بھی آئی ہے، یہ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ان پر نظر ہے، وفاق میں عدم اعتماد کے بعد پنجاب کی باری ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے…

تحریک عدم اعتماد ایوان میں 172 کا وننگ اسکور پوسٹ کرکے جیتی جائے گی، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا  کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد ایوان میں 172 کا وننگ اسکور پوسٹ کرکے جیتی جائے گی۔ اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ کپتان نیازی، آپ سے بہتر کون جانتا ہے کہ میچ اسٹیڈیم میں تماشائی بھرنے سے نہیں…

ن لیگ کے مارچ کے دوران راستے میں سائن بورڈ آگیا

لاہور سے اسلام آباد کی طرف جانے والے مسلم لیگ ن کے مارچ کے دوران سڑک پر سائن بورڈ راستے میں آگیا۔ کنٹینر پر موجود مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب اور دیگر شرکاء کو کچھ لمحوں کے لیے نیچے ہونا پڑا۔مسلم لیگ ن کے رہنما کنٹینر پر موجود…

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم، ایف بی آر کا شوگر سیکٹر سے سیلز ٹیکس میں 33 فیصد اضافے کا اعلان

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم سے شوگر سیکٹر کے سیلز ٹیکس میں 33 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ایف بی آر اعلامیے کے مطابق چینی کی پیداوار کا جدید مانیٹرنگ سسٹم 79 شوگر ملزپر لاگوکیا گیا، ان ملوں کی پیداواری…

وزیراعظم جوش خطابت میں الٹی بات کہہ گئے

وزیر اعظم عمران خان کمالیہ میں جلسے کے دوران نواز شریف سے متعلق جوش خطابت میں الٹا کہے گئے۔ ہمیشہ نواز شریف پر امپائر سے مل کر کھیلنے کا الزام لگانے والے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے کبھی کوئی میچ امپائر کو ملا کر نہیں کھیلا۔ وزیر…

پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا، 28 مارچ کو جلسہ ہوگا، فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پورا ملک اسلام آباد کی طرف امڈ آیا ہے۔میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ یہ حکومت ایک گرتی ہوئی دیوار ہے، اسے دھکا دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پورا ملک اسلام…

تبدیلی تو آچکی صرف اعلان باقی ہے، مریم نواز

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ تبدیلی تو آچکی ہے صرف اعلان باقی ہے، حکومت جاچکی ہے بس خدا حافظ کہنا رہ گیا ہے اور ہم وہی کہنے اسلام آباد جارہے ہیں۔لاہور میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ…