جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کا فیٹف میں پاکستان کیخلاف سازش کا اعتراف

بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( فیٹف ) میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کرلیا۔بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے لیڈروں کے روبرو پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کیا۔بی جے پی لیڈروں کے سامنے اپنے…

افغان سفیر کو اچانک واپس بلانے پر تشویش ہوئی ہے، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغان سفیر کو اچانک بلانے پر تشویش ہوئی ہے، افغان سفیر یہاں رہیں اور تحقیقات میں تعاون کریں۔اپنے بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کو اپنے…

وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر الیکشن کو یکطرفہ بنادیا، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے جلسوں نے آزاد کشمیر الیکشن کو یکطرفہ بنادیا ہے۔جہلم میں میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ پی پی پی اور ن لیگ کوتمام حلقوں کے لیے امیدوار تک نہیں ملے،…

گلستان جوہر میں فائرنگ سے رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہلاک

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 8 میں ایک شخص کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی ہے، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مقتول اظہر اقبال ٹھیکیداری اور زمین کی خریدو فروخت کا کام کرتا تھا اور اس کا زمین کے معاملے پر جھگڑا چل رہا تھا۔ سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق کار…

کشمیر الیکشن میں دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں ایک ووٹ کی بھی دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی سب زیادہ نشستیں…

کراچی، ضلع کورنگی کے 3 علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن

کراچی کے ضلع کورنگی کے تین علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ ان علاقوں میں شاہ فیصل کالونی، گلزار کالونی اور رفاہ عام سوسائٹی کے علاقے شامل ہیں۔مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 31 جولائی کی شام تک نافذ رہے گا۔دوسری جانب لاہور…

پنجاب اور کے پی میں سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی بند

سوئی ناردرن نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں سی این جی سیکٹر اور جنرل انڈسٹری کو گیس کی سپلائی بند کر دی گئی۔دونوں صوبوں میں سیکڑوں سی این جی اسٹیشن غیر معینہ مدت تک بند ہونے سے ٹرانسپورٹرز کی مشکلات بڑھ گئیں۔واضح رہے کہ اوگرا نے ایل پی جی…

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا دیا

پاکستان نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں فاتحانہ آغاز کردیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا دیا۔ 233 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے انگلش ٹیم 201 رنز ہی بنا سکی۔پاکستان ٹیم نے بڑا ہدف دینے کے بعد بالنگ میں بھی اچھا…

پیپلز پارٹی کا وزیر داخلہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ نیّر بخاری نے کہا کہ افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا انتہائی حساس معاملہ ہے۔ پی پی رہنما نے کہا کہ مکمل تحقیقات کر کے تمام حقائق سامنے لائے جائیں۔دوسری جانب وزیر…

پہلا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا انگلینڈ کو 233 رنز کا ہدف

پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لئے 233 رنز کا ہدف دیا ہے۔انگلینڈ کے کپتان مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس پر گرین شرٹس نے بھرپور بیٹنگ کی۔ اوپنر بابر اعظم اور محمد رضوان کے…

لاڈی گینگ کا سربراہ مارا گیا، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ لاڈی گینگ کے سربراہ خدا بخش سمیت 10 کارندے مارے جاچکے ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران انعام غنی نے کہا کہ لاڈی گینگ کے سربراہ کے مارے جانے تک یہ کمرزور نہیں ہوسکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اس…

پشاور میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا، جس سے ان کی موت واقع ہوگئی

پشاور کے علاقے گلبہار میں بیٹے نے بوڑھی ماں کو گلی میں چھوڑ دیا، جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوگئی، خیبر پختونخوا حکومت نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔وزیر اعلیٰ کے پی کے معاون خصوصی کامران بنگش کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے بوڑھی خاتون…

بابر اعظم کو وزیر اعظم ہونا چاہیے، مداحوں کا ردِعمل

انگلش سرزمین پر اپنی پرفارمنس سے لوگوں کے دل جیتنے والے بابر اعظم کے مداحوں کا کہنا ہے کہ انھیں تو ملک کا وزیراعظم ہونا چاہیے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر…

پاکستان کی فتح پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

پاکستان کے سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ٹیم پاکستان  کل انگلش کپتان مورگن کو مورگاہ تک چھوڑ آئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ میں راولپنڈی کے علاقے مورگاہ میں رہتا ہوں۔انہوں نے کل…

عوامی طاقت سے نہ صرف تبدیلی والے بلکہ مودی کو بھی کشمیر سے بھگائیں گے، آصفہ بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آئندہ بھی رہے گی، عوامی طاقت سے نہ صرف تبدیلی والے بلکہ مودی کو بھی کشمیر سے بھگائیں گے۔سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بے نظیر بھٹو کی…

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنچری

انگلینڈ کے نوجوان بیٹسمین لیام لیونگسٹن نے پاکستان کے خلاف تاریخ رقم کردی اور وہ کردکھایا جو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دنیا کی بہترین بولنگ لائن میں سے ایک پاکستان کے خلاف کوئی کھلاڑی نہ کرپایا۔ ٹرینٹ برج میں سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں…

خدا بخش لاڈی قتل و اقدام قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھا، سی ٹی ڈی

ڈیرہ غازی خان میں لاڈی گینگ کا مرکزی ملزم خدا بخش لاڈی ا پنے ساتھی سمیت مبینہ مقابلے میں مارا گیا، وہ قتل سمیت کئی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کےمطابق ڈی جی خان میں دہشت کی علامت لاڈ ی گینگ کا…

عمران خان کا نواز شریف سے گھبرانا بنتا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نواز شریف سے گھبرانا بنتا ہے۔آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جو ایک پیج کا راگ الاپتے تھے، نواز شریف نے وہ پیج پھاڑ کر پھینک دیا…

ٹریننگ کیمپ میں جو محنت کی وہ رنگ لائے گی، فواد عالم

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے لگائے گئے کیمپ میں جو محنت کی وہ رنگ لائے گی۔ فواد عالم کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل کراچی کا کیمپ سود مند رہا، کوچنگ اسٹاف کی وجہ سے بہت کچھ…

گوجرانوالا: زمیندار کے گھر میں داخل ہونے والا ملزم پولیس حراست میں دم توڑ گیا

گوجرانوالہ میں تھانہ واہنڈو کی پولیس چوکی میں زیر حراست ملزم دم توڑ گیا، ملزم امجد لاہور کا رہائشی تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو دوست زمیندار کے گھر داخل ہوئے، اہلخانہ نے امجد کو پکڑ لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا، مقامی لوگوں نے امجد کو…