جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سی ڈی سی نے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی

امریکا کےسینٹر فار ڈزیز کنٹرول (سی ڈی سی) کی طرف سے قرنطینہ کی مدت میں کمی کردی گئی ہے، کورونا کے مریضوں کو 10دن کی بجائے 5 دن قرنطینہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سی ڈی سی کا کہنا ہے کہ کووڈ ٹیسٹ مثبت ہو لیکن علامات نہ ہونے کی صورت میں 5 دن…

سارو گنگولی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سارو گنگولی بھی عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، حالیہ  بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ اِن انڈیا ( بی سی سی آئی ) کے صدر سارو…

ایرانی صدر آئندہ سال روس کا دورہ کریں گے، سرکاری ترجمان

ایرانی حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت کے بعد دورۂ روس کی تیاری کررہے ہیں۔ترجمان کے مطابق پیوٹن نے ابراہیم رئیسی کو اگلے سال کے شروع میں دورے کی دعوت دی ہے۔ دورے میں دوطرفہ، علاقائی،…

نیشنل سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا

نیشنل سیکورٹی کمیٹی (این ایس سی) کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں افغان صورتحال اور قومی سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔اسلام آباد میں ہونے والے اس اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کو تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ…

350 ارب کی ٹیکس چھوٹ واپسی کا بل کل پیش ہوگا

عوام مزید مہنگائی کے لئے کمر کس لیں۔ ساڑھے تین سو ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپسی کا ترمیمی فنانس بل منگل کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل بھی فنانس بل کے ساتھ اسمبلی میں پیش ہوگا۔مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا…

کراچی، لاہور، پنڈی سمیت جگہ جگہ گیس کی قلت

کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قلت برقرار ہے۔ملک کے کئی علاقوں میں اب بھی گیس بحران میں کمی نہ آسکی۔ گیس پریشر میں کمی سے ہوٹل والے بھی پریشان ہیں۔ گیس بندش اور…

شاہنواز دھانی کی ناک میں پھنسا کنکر سرجری کے بعد نکال دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی کراچی میں کامیاب سرجری کی گئی جہاں ان کی ناک میں پھنسا کنکر نکال دیا گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق 2 گھنٹے کی سرجری کے بعد شاہنواز دھانی کو ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ…

انگلش پریمئیر لیگ: مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ہرا کر ٹاپ پوزیشن مزید مستحکم کرلی

انگلش پریمئیر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے لیسٹر سٹی کو ہرا کر ٹیبل پر اپنی ٹاپ پوزیشن کو 47 پوائنٹس کے ساتھ مزید مستحکم کرلیا۔ چیلسی نے آسٹن ولا کو ہرا کر اپنے پوائنٹس کی تعداد نمبر ٹو ٹیم لیور پول کے برابر کرلی۔ پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی…

شاہین شاہ آفریدی کی گلگت بلتستان میں کرکٹ کھیلنے کی خواہش

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید خان سے ملاقات کی۔ اس دوران شاہین شاہ آفریدی نے شمالی علاقاجات کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار…

سپریم کورٹ کا عسکری پارک سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری

سپریم کورٹ نے عسکری پارک کی زمین کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال سے متعلق دراخوست نمٹاتے ہوئے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عسکری پارک کی…

پیپلز پارٹی کی سی ای سی کی حکومت مخالف عوامی تحریک شروع کرنے کی منظوری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) نے 5 جنوری سے حکومت کے خلاف عوامی تحریک لاہور سے شروع کرنے کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کی…

نسلہ ٹاور کیس کے بعد کراچی میں سرکاری دستاویز کی ساکھ ختم کردی ہے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ نسلہ ٹاور کے کیس کے بعد کراچی میں سرکاری دستاویز کی ساکھ ختم کردی ہے، ماسٹر پلان ختم کرنے کا پلان نعمت اللّٰہ خان نے کیا۔جیونیوز کے پروگرام’’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے…

ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں، علی زیدی

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ملک کی قسمت بدلنے کا دعویٰ کرنے والے پہلے سندھ کی قسمت تو بدلیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان زرداریوں نے پہنچایا۔بلاول…

سیاست سیدھی سڑک کا نام نہیں، آپ کبھی اوپر کبھی نیچے ہوتے ہیں، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  سیاست ایک سیدھی سڑک کا نام نہیں ہے، کبھی آپ نیچے اور کبھی آپ اوپر ہوتے ہیں۔جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا…

جمیل احمد کی بطور ڈی جی نیب لاہور تعیناتی چیلنج

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے ڈائریکٹر جنرل جمیل احمد کی تعیناتی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ تعیناتی قواعد کے مطابق نہیں، اس تعیناتی سے نیب کے دیگر ملازمین کی ترقی بھی متاثر ہوگی۔اسلام…

بیساکھیاں ہٹیں تو یہ حکومت ایک روز نہیں چل سکتی، شاہد خاقان عباسی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب بے ساکھیاں ہٹیں گی تو یہ حکومت ایک روز نہیں چل سکتی۔ جیونیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو…